30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صاف کرنے کیلئےجب کپڑا یا ٹشو پیپر چہرے کے کسی حصے مثلاً ناک یا پیشانی وغیرہ پر رکھنے سے چہرہ چھپ جائے گا جس کی اجازت نہیں، لہٰذا ان چیزوں کا استعمال درست نہیں۔(1)
سوال:کیا خواتین احرام میں اپنے ہاتھ چہرے پر رکھ سکتی ہیں؟
جواب:احرام میں اپنے ہاتھ چہرے پر رکھ سکتی ہیں،اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔(2) بلکہ اپنا ہی نہیں کسی اور کا ہاتھ بھی سر یا ناک پر رکھنے میں بالاتفاق کوئی حرج نہیں۔(3)
سوال:احرام کی حالت میں بس میں کھڑکی والی سائیڈ پر بیٹھی تھی کہ دورانِ سفر کھڑکی پر لگا پردہ چہرے کی ایک طرف کچھ حصہ پر مس ہوگیا( یعنی تھوڑی دیر لگا)، تو اب کیا کرنا ہوگا؟
جواب:پوچھی گئی صورت میں اگر اس پردے سےچہرے کا چوتھائی یا ا س سے زائد حصہ چھپ گیا تھا تو صدقہ لازم ہے اور اگر چہرہ چوتھائی سے کم چھپاتھا تو کچھ لازم نہیں ہے، البتہ اگر یہ کام قصداً ہوا تو گناہ ہوگا۔(4)
سوال:نماز میں سجدہ کرتے ہوئے اگر اسکارف یا دوپٹہ منہ پر لگ جائے یا سوتے ہوئے کپڑے سے چہرہ چھپ جائے تو کیا حکم ہوگا؟
جواب:ایسی صورت میں اگر پورا چہرہ یا چہرے کا کم از کم چوتھائی حصہ چھپ جائے، تو اِس کی وجہ سے کفارے میں ایک صدقہ فطر لازم ہوگا۔ہاں!اگر چہرے کا چوتھائی سے بھی کم حصہ چھپا ہو تو اس صورت میں کوئی کفارہ لازم نہیں۔نیز چہرہ چھپنے کی جس صورت میں صدقہ
1 مختصر فتاویٰ اہلِ سنت،ص106
2فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-2309
3فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-2309۔لباب المناسک،ص123
4فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:Web-1919
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع