30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
منہ ڈھانپنے سے متعلق اہم باتیں
سوال:کیا عورت پر ہر طرح کے طواف میں چہرہ کھلا رکھنا لازم ہے؟
جواب:عورت کا چہرے پر پردہ کرنے کا تعلق واجب یا نفلی طواف کے ساتھ نہیں بلکہ احرام کے ساتھ ہے کہ عورت اگر حالتِ احرام میں ہو تو چہرہ کھلا رکھنا ضروری ہے کیونکہ اس کو حالتِ احرام میں اس طرح چھپانا کہ کپڑا وغیرہ چہرے سے مس کررہا ہو عورت کے لئے حرام ہے۔ہاں!اجنبیوں سے پردہ کرنے کے لئے چہرے کے سامنے چہرے سے جُدا کسی چیز کی آڑ کرلے مثلاً گَتَّا ، book وغیرہ یا ہاتھ والا پنکھا چہرے کے سامنے رکھے۔لہٰذا نفلی طواف اگر احرام کی حالت میں نہیں کررہی تو چہرہ چھپا ئے گی۔(1)
سوال:احرام کی حالت میں سر پر حجاب یا دوپٹہ وغیرہ کرنے سے کان کی لو بھی چھپ جاتی ہے، اس میں کوئی حرج تو نہیں؟
جواب:کان کی لو، کان کا حصہ ہے، چہرے کا حصہ نہیں، اس لئے اسے بھی احرام کی حالت میں عورت کے لئے چھپانا ضروری ہے۔(2)
سوال:کیا خواتین حالتِ احرام میں چہرے سے پسینہ یا پھر زکام کی صورت میں ناک کپڑے یا ٹشو سے صاف کر سکتی ہیں؟
جواب:حالتِ احرام میں خواتین پر لازم ہوتا ہے کہ وہ اپنا چہرہ کھلا رکھیں، کسی بھی چیز سے نہ چھپائیں خواہ وہ کپڑا ہو یا کوئی اور چیز مثلاً ٹشو وغیرہ۔چنانچہ پسینہ صاف کرنے یا ناک
1فتاویٰ اہلسنت،غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-1866
2فتاویٰ اہلسنت، غیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-1556
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع