30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب:جی ہاں۔احرام کی حالت میں سلا ہوا تعویذ گلے یا بازو میں باندھنا (1)یا کپڑے اور چمڑے وغیرہ میں باندھنا جائز ہے۔ (2)
سوال:احرام کی حالت میں کاکروچ کو مار دیا تو کیا حکم ہو گا؟
جواب:حالتِ احرام میں کسی نے کاکروچ(لال بیگ)کو مار دیا تو اس کی وجہ سے کوئی کفارہ لازم نہیں ہو گا۔اسی طرح سانپ،بچھو،چوہا،چھچوندر، پِسُّو،مچھر ،پتنگا،کاٹنے والی چیونٹی، مکھی، چھپکلی اور دیگر تمام حشراتُ الارض کو مار دینے میں کوئی کفارہ نہیں۔ (3)
سوال:حالتِ احرام میں ٹڈی کو مارا تو کیا حکم ہے؟
جواب:ٹڈی خشکی کا جانور ہے،اُسے مارنے پر کفارہ دے اور ایک کھجور کافی ہے۔ (4)
بالوں اور کھال سے متعلق اہم باتیں
سُوال:احرام کی حالت میں عورت اپنے سر کے بال لے (یعنی کاٹ) سکتی ہے یا نہیں؟
جواب:نہیں لے سکتی۔احرام کی حالت میں عورت اگر پورے سَر یا چوتھائی (¼) سَر کے بال ایک پَورے کے برابر کَتر لے تو دَم دے اور کم میں صَدَقہ۔(5)
سُوال:گردن یا بغل یا موئے زیر ِناف لے لئے (یعنی کاٹے) توکیا حکم ہے؟
جواب:پوری گردن یا پوری ایک بغل کے معاملے میں دم ہے اور کم میں صَدَقہ اگرچِہ
1رفیق الحرمین،ص85
2فتاویٰ اہلسنت ِغیر مطبوع،فتویٰ نمبر:WAT-2708
3بہارِ شریعت، 1183/1،حصہ:6۔در مختار ورد المحتار،3/689۔فتاویٰ ہندیہ،1/252
4بہارِ شریعت، /1 1184، حصہ:6 ۔جوہرہ نیرہ،ص227
5لباب المناسک، ص327۔رفیق الحرمین،ص290
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع