30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کعبہ شریف کا دروازہ شامل نہیں۔(1)نمازِ طواف و دعا سے فارغ ہو کر مُلْتَزَم کی حاضری مستحب ہے۔ مگر یہ حکم(کہ نمازِ طواف کے بعد مُلْتَزَم پر آنا )اس طواف میں ہے جس کے بعد سعی ہے جیسے عمرے کے طواف وغیرہ میں اور جس طواف کے بعد سعی نہ ہو مثلاً نفلی طواف یا پھر طوافُ الزیارة (جبکہ حج کی سعی سے پہلے ہی فارغ ہو چکی ہو)اس میں نماز سے پہلے مُلْتَزَم پر آئے،پھر مقامِ ابراہیم کے پاس جا کر دو رکعت نماز ادا کرے۔(2)عورتوں کو نا محرم مردوں سے اختلاط اور ہجوم کے سبب مقامِ مُلْتَزَم پر حاضری کے لئے اس میں نہ گھسنا چاہیے۔بلکہ انہیں چاہیے کہ مُلْتَزَم کی سیدھ میں دور کھڑی ہوں کہ جہاں پر رش نہ ہو اور خوب روتے عاجزی کے ساتھ گڑ گڑاتے ہوئے پُر نم آنکھوں کے ساتھ اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے اور تمام اُمَّت کے لئے اپنی زبان میں دعا مانگیں کہ یہ مقامِ قبولیتِ دعا ہے۔یہاں کی ایک دعا یہ ہے: یَا وَاجِدُ یَا مَاجِدُ لَا تُزِلْ عَنِّیْ نِعْمَۃً اَنْعَمْتَھَا بِہَا عَلَیَّ ط ۔اس کے متعلق حدیثِ مبارک میں ہے کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ و اٰلہٖ وسلم نے فرمایا کہ جب میں چاہتا ہوں جبریل کو دیکھتا ہوں کہ وہ مُلْتَزَم سے لپٹ کر یہ دعا کر رہے ہیں۔ (3)ہو سکے تو درودِ پاک پڑھ کر یہ دعا پڑھے: اَللّٰھُمَّ یَا رَبَّ الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ اَعْتِقْ رِقَابَنَا وَ رِقَابَ اٰبَآئِنَا وَ اُمَّھَاتِنَا وَ اِخْوَانِنَا وَ اَوْلَادِنَا مِنَ النَّارِ یَا ذَا الْجُوْدِ وَ الْکَرَمِ وَ الْفَضْلِ وَ الْمَنِّ وَ الْعَطَآءِ وَ الْاِحْسَانِ ط اَللّٰھُمَّ اَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِی الْاُمُوْرِ کُلِّھَا وَ اَجِرْنَا مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَ عَذَابِ الْاٰخِرَۃِ ط اَللّٰھُمَّ اِنِّیْۤ عَبْدُكَ وَ ابْنُ عَبْدِكَ وَاقِفٌ تَحْتَ بَابِكَ مُلْتَزِمٌ بِاَعْتَابِكَ مُتَذَلِّلٌۢ بَیْنَ یَدَیْكَ
1رفیق المعتمرین، ص65
2 المسلک المتقسط،ص138
3المسلک المتقسط،ص139،فتاویٰ رضویہ،10/742
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع