30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
المؤمنین کے بے شمار فضائل ومناقب مذکورہیں جن میں سے بعض کو اس کتاب میں جمع کیا گیا ہے جن کے مطالعہ سے ان کی شان وعظمت کا پتاچلتا ہے۔ ان مقدس صالحات کے حالات وواقعات میں ہمارے لیے درس وہدایت کے بے شمار مدنی پھول ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ان کے ذریعے اپنی اصلاح کا سامان کریں ۔
مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوت اسلامی ) نے کتاب ہذا کو مفید پایااوراس کی اشاعتِ جدید کے لیے درج ذیل امورکااہتمام کیا ۔کمپوزنگ، پروف ریڈنگ ،حوالہ جات کی حتی المقدور تخریج ، پیرابندی، آیات کا ترجمہ کنزالایمان کے مطابق اورآخر میں مآخذ و مراجع بھی ذکر کردیے گئے ہیں ۔
ان تمام امور کو ممکن بنانے کے لیے ’’مجلس المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے شعبۂ تخریج کے اسلامی بھائیوں نے محنت ولگن سے کام کیا اور حتی المقدور اس کتاب کو احسن انداز میں پیش کرنے کی سعی کی ۔اللہ عزوجل ان کی یہ محنت اور سعی قبول فرمائے، انہیں جزائے جزیل عطا فرمائے اور اخلاص واستقامت کے ساتھ دین کی خدمت کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم
شعبۂ تخریج(مجلس المدینۃ العلمیۃ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع