دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ulti Juti Seedhi Na Karna Kesa? | اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

book_icon
اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

آپرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے اِس اِرشاد پر خلىفہ پر اىسى رِقَّت طارى ہوئى کہ گھٹنوں پر سر رکھ کر بىٹھ گىا اور تھوڑ ى دىر کے بعد سر اُٹھا کر عاجزى کے ساتھ بولا : حضور والا! اَمْر ٌ  بِالْمَعْرُوْف وَ نَہْىٌ عَنِ الْمُنْکَر ىعنى نىکى کى دعوت دىنے اور گناہ سے روکنے کے عِلاوہ مٹکوں کو توڑنے مىں کىا حِکمت ہے ؟ فرماىا : تمہارے حال پر شَفقت کرتے ہوئے نىز تم کو دُنىا و آخرت کى رُسوائى اور ذِلَّت سے بچانے کى خاطر ۔ خلىفہ پر آپ کى اِس حِکمت بھرى گفتگو کا بڑا اثر ہوا اور مُتأثر ہو کر عرض گزار ہوا :  عالىجاہ! آپ مىرى طرف سے بھى مُحْتَسِب کے عُہدے پر مامور ہىں ىعنى مىں نے بھى آپ کو مُحْتَسِب بناىا ہے ۔حضرت چونکہ غوث پاک کے والد تھے ، متوکلانہ انداز مىں فرماىا :  جب مىں اللہتعالىٰ کى طرف سے مامور (یعنی مُقَرَّر کىا گىا) ہوں تو پھر مجھے خَلق(ىعنى مخلوق) کى طرف سے مامور ہونے کى کىا ضَرورت ہے ۔ اسى دِن سے آپ ”جنگى دوست“ کے لَقب سے مشہور ہو گئے ۔([1]) اللہ رَبُّ العزت کى ان پر رَحمت ہو اور ا ن کے  صَدقے ہمارى بے حساب مَغفرت ہو ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم    

فرشتوں اور جنات کا اِنکار کرنا کیسا ؟

سُوال :  فرشتوں اور جنات کا اِنکار کرنا کىسا ہے ؟

جواب : فرشتوں اور جنات کے وجود کا اِنکار کرنا  کُفر ہے کیونکہ ان دونوں کا وجود  قرآنِ کریم سے ثابِت ہے ۔ فرشتوں کا جگہ جگہ تَذکر ہ ہے اور آیتِ دُرُود  مشہور ہے جو ہم پڑھتے اور  سنتے رہتے ہىں اور  لاکھوں لوگوں  کو یہ آیتِ مُبارَکہ  ىاد ہو گى اِس میں بھی فرشتوں کا تَذکرہ موجود ہے ۔چنانچہ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے  :  (اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-)(پ۲۲،الاحزاب : ۵۶)ترجمۂ کنز الایمان :  بیشک اللہ اور اس کے فرشتے دُرُود بھیجتے ہیں اس غیب بتانے والے (نبی) پر ۔“اِس کے عِلاوہ بھى بہت سارے مقامات پر قرآن و حدىث مىں فرشتوں کا تَذکرہ موجود  ہے ۔ یُوں ہی جنات کے وجود کا بھى قرآنِ کریم میں کئى جگہ تَذکرہ ہے ىہاں تک کہ قرآنِ کرىم مىں اىک پورى سورت ”سورۃُ الجن“کے نام سے ہے تو جنات کے وجود  کا  اِنکار کىسے ہو سکتا ہے ؟ لہٰذا جو فرشتوں اور جنات کے وجود کا اِنکار کرے گا وہ  کافر ہو جائے گا ۔

فرشتے مختلف کاموں پر مامور ہوتے ہیں

سُوال : فرشتوں کے ذِمّے کىا  کىا  کام ہىں؟([2]) 

جواب : زمىن و آسمان فرشتوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔فرشتوں کے ذِمّے اىک کام  تو عبادت ہے ۔آسمانوں مىں فرشتوں کی صفىں بنى ہوئى ہىں کوئى قىام مىں ہے تو  کوئى رُکوع مىں اور  کوئى سجدے کی حالت  مىں ۔([3])بعض فرشتوں کے ذِمّے خُصُوصى کام ہىں جیسا کہ حضرتِ جبرئىلِ امىن عَلَیْہِ السَّلَام اَنبىائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے پاس آتے اور وحى لاتے رہے ،([4])حضرتِ مىکائىل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّے روزى تقسىم کرنا وغىرہ،حضرتِ اِسرافىل عَلَیْہِ السَّلَام صور پکڑ کر حکم کے منتظر ہىں کہ کب حکم ہو اور مىں صور پھونکوں پھر دوبارہ بھى صور پھونکا جائے گا لوگ اُٹھىں گے اور حضرتِ عِزرائىل عَلَیْہِ السَّلَام کے ذِمّہ لوگوں کى رُوحىں قبض کرنا ہے ۔ ([5])سب کی رُوح یہی قبض کرتے ہیں یا ان کے ماتحت اور بھی ہیں اِس بارے میں مختلف رِوایات ہیں ۔ ([6]) اِس کے عِلاوہ  کِراماً  کاتبىن فرشتے بھی ہىں جو  ہمارے ساتھ ہوتے ہىں ان میں سے اىک نىکىاں لکھتا ہے اور دوسرا گناہ لکھتا ہے ۔([7]) ایک فرشتہ اِنسان کے مُنہ پر مُقَرَّر ہے تاکہ سانپ، بچھو اور  کىڑا مکوڑہ مُنہ مىں نہ چلا جائے ۔([8]) اِسى طرح قبر مىں سُوالات کرنے پر بھی فرشتے مامور ہیں جنہیں منکر نکىر کہا جاتا ہے ،([9]) ماں کے پىٹ مىں بچہ بنانے پر بھی فرشتے مامور ہیں ۔([10]) ىوں مختلف فرشتوں کى مختلف ڈىوٹىاں ہىں، بادلوں پر بھى فرشتہ مُقَرَّر ہے جسے رَعد کہا جاتا ہے ،قرآنِ کریم کی ایک  سورت کا نام بھی  رَعد ہے ۔ اس فرشتے  کا قد چھوٹا ہے ، کوڑے (یعنی ہنٹر) سے بادلوں کو چلاتا ہے ، جب کوڑا (یعنی ہنٹر )بادلوں پر مارتا ہے تو آسمان پر بجلى چمکتى دِکھائی دیتی  ہے یہ اس فرشتے کے  کوڑا(یعنی ہنٹر ) مارنے کى وجہ سے بجلى چمکتى ہے ۔([11])

(امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مفتی صاحب نے فرمایا : ) کچھ فرشتوں کے ذِمّے نبىٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم پر دُرُودِ پاک پڑھنے والوں کو تلاش کرنا ہے ،وہ  گھومتے رہتے ہىں جہاں نبىٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا ذِکرِ خىر ہوتا ہے اس مجلس مىں آتے ہىں اور جو دُرُودِ پاک پڑھا جاتا ہے اسے نبىٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کى خِدمت مىں پىش کرتے ہىں ۔([12])

 



[1]    سیرتِ غوث الثقلین،ص۵۲ قادری کتب خانہ سیالکوٹ

[2]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی  ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[3]   تاریخ ابنِ عساکر،ابو عثمان امیه بن عبد الله بن عمرو،۹ / ۲۹۶،رقم : ۸۱۴دار الفکر بیروت

[4]    الحبائک فی اخبار الملائک،رؤوس الملائكة الاربعة الذين…الخ، ص۱۶، حدیث : ۲۸ دار الکتب العلمیة بیروت

[5]     تفسیر بغوی،پ۳۰،النازعات، تحت الآیة : ۵ ، ۴ / ۴۱۱  ماخوذاً

[6]   الحبائک فی اخبار الملائک،ماجاء فی ملک الموت علیه السلام،ص۴۲، حديث :  ۱۲۵،۱۲۶، ۱۲۷

[7]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن