دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ulti Juti Seedhi Na Karna Kesa? | اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

book_icon
اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

ہو منع ہے ۔([1])(۱۱)مسجد کے فرش پر کوئى چىز زور سے نہ پھىنکى جائے اور چادر ىا رومال سے فرش اِس طرح نہ جھاڑىں کہ آواز پىدا ہو ۔(۱۲) اتنى بلند آواز سے تلاوت، نعت اور اِعلان وغىرہ کى تَرکىب کرنا کہ جس سے کسى نمازى کو پرىشانى ہو ىا سوتے کو اِىذا پہنچے گناہ ہے ۔([2])

مسجد میں نعرے لگانا کیسا؟

سُوال :  کیا مسجد میں نعرے لگانے کی اِجازت ہے ؟([3])

جواب : مسجد مىں نعرے لگانے اور مائىک اِستعمال کرنے مىں سخت اِحتىاط کى حاجت ہے ۔مسجد مىں نعرہ لگانا جائز ہے مگر بعض اوقات اىسا ہوتا ہے کہ ابھى فرض نماز ہوئى ىا سنتىں وغىرہ پڑھ کر  فاتحہ ہو رہی ہوتی ہے لوگ نعرے لگانا شروع کر دىتے ہىں ىا مائىک پر تلاوت اور نعت شروع ہوجاتى ہے حالانکہ ابھی کئی لوگ سنتىں پڑھ رہے ہوتے ہىں اس میں اِحتیاط کرنی چاہیے ۔ عام مساجد مىں اس طرح ہوتا رہتا ہے  لیکن عالَمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں پوری کوشش ہوتی  ہے کہ ایسا نہ ہو ،پھر بھی ممکن ہے کہ کبھی  بھول جانے یا توجہ نہ ہونے کے سبب ایسا ہوجاتا ہوگا بہرحال اِحتیاط ہی کرنی چاہیے ۔بعضوں کا ذہن ہوتا ہے کہ سب چلتا ہے لیکن یہ تو مَرنے کے بعد پتا چلے گا کہ کىا کىا چلتا ہے ؟اللہ تعالىٰ ہمیں اپنی چلانے کے بجائے بس وہى چلانے کى توفىق عطا فرمائے جس کو شرىعت مىں چلانا  جائز ہے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

جنَّت میں سب سے بڑی نعمت کیا ہو گی؟

سُوال :  جنَّت کى سب سے بڑى نعمت کىا ہوگى ؟

جواب : جنَّت میں سب سے بڑى نعمت اللہ پاک کا دِىدار ہے ۔([4])اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جنَّت مىں جائىں گے اور دِىدار کرىں گے ۔اللہ کرىم ہم سب کو نصىب کرے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

جنتی آپس میں کس طرح  ملاقات کریں گے ؟

سُوال : جنتى آپس مىں کس طرح ملىں گے ؟

جواب : جنتى بے شک اىک دوسرے سے  ملىں گے ۔ ان کے پاس سوارىاں ہوں گى، جب کسى سے ملنا چاہیں گے تو وہ  سوارى اُڑا کر لے جائے گى ۔([5]) اللہ پاک کی رَحمت سے نہ  سواری مىں خوف ہو گا کہ گر پڑے گى ،چوٹ آئے گى ،نہ ہل کر  ڈرائے گى کیونکہ جنَّت میں نہ کوئی  خوف ہے نہ ڈر، نہ کوئى تکلىف ہے نہ بىمارى ، نہ کھانسى ہے نہ نزلہ  اور نہ ہی  کوئى اىسى ٹھنڈ ۔ وہاں تو رَحمت ہى رَحمت ہے آسانى ہى آسانى اور  سہولت ہى سہولت ہے ۔جنَّت میں وہ وہ چیزیں اور نعمتىں ہىں جو ہم سوچ بھى نہىں سکتے ۔ کاش!اس پىارى پىارى جنَّت کو پانے کے لىے ہم سب نىکىاں کرنے والے ، گناہوں سے بچنے والے اور  نمازوں کے پکے پابند ہو جائیں ۔ کڑکڑاتى سردى مىں بھى لاکھ شىطان سُستى دِلائے لیکن ہم شىطان کو دھکا  مار کر نمازىں پڑھنے والے بن جائىں ۔

کىا جنَّت میں عِلم مىں اِضافہ ہوگا؟

سُوال : کىا جنَّت مىں عِلم مىں بھى اِضافہ ہوگا؟

جواب : جی ہاں! عِلم بے شک اللہ تعالىٰ کى نعمت ہے لہٰذا جنَّت مىں بھی عِلم مىں اِضافہ ہوگا ۔

کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام

سُوال : اِس شعر کا خُلاصہ بیان فرما دیجیے ۔ 

دور و نزدیک کے سننے والے وہ کان

         کانِ لعلِ کرامت پہ لاکھوں سلام  (حدائقِ  بخشش)

جواب : پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مُبارَک کان ایسے انمول ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رَحمت سے جہاں نزدیک کا سُن لیتے ہیں وہاں دُور سے بھی سُن لیتے ہیں ۔”لعل“ایک بہت ہی قیمتی ہیرے کو کہتے ہیں ۔اس مِصرعے میں” کان“سے غالباً وہ ” کان“  مُراد ہے جو زمین کھود کر حاصِل کی جاتی ہے جس میں سے خزانہ اور ہیرے جواہر حاصِل ہوتے ہیں ،اب مطلب یہ ہوا کہ اس ”کان“ سے عظمت و کرامت والے لعل یعنی موتی حاصِل ہوتے ہیں ۔ بہرحال اللہ پاک نے میرے محبوب آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو یہ معجزہ عطا فرمایا کہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم دور و نزدیک سے سُن لیاکرتے تھے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا دور و نزدیک سے سُننا ثابت بھی ہے ۔فی زمانہ ہم بھی سائنسی آلات کے ذَریعے دُور نزدیک کی باتیں سُن لیا کرتے ہیں  اگر اس وقت (مَدَنی مذاکرے میں)میرے پاس مائیک نہ ہوتا تو عالَمی مَدَنی مرکز  فیضانِ مدینہ  میں بیٹھے اسلامی بھائی بھی  مجھے  سُن نہ پاتے ،مگر مائیک کے ذَریعے میری آواز دور دور تک پہنچ رہی ہے نیز اس وقت مَدَنی چینل پر ہزاروں کلو میٹر دور مختلف شہروں بلکہ مختلف ممالک میں بھی سائنسی آلات کے ذَریعے لوگ مجھے سُن رہے



[1]    ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،ص۳۱۸ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[2]    فتاویٰ رضویہ،۲۳ / ۳۸۳ماخوذاً

[3]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[4]    مسلم،کتاب الایمان،باب اثبات رؤیة المؤمنین...الخ،ص۹۵،حدیث : ۴۴۹ دار الکتاب العربی بیروت

[5]    کتاب العظمة،ذکر الجنات وصفتھا،حدیث : ۶۱۲،ص۲۱۸-۲۱۹ ماخوذاً دار الکتب العلمیة بیروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن