دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ulti Juti Seedhi Na Karna Kesa? | اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

book_icon
اُلٹی جوتی سیدھی نہ کرنا کیسا؟

مَدَنی قافلہ کی مخصوص  اِصطلاح

سُوال : بغداد یا کسی دوسرے مُقَدَّس مقام پر زیارات کے لیے جانے والے قافلے کو مَدَنی قافلہ کہہ سکتے ہیں؟([1])

جواب : ہر قافلے کو مَدَنى قافلہ بول دیا جاتا ہے حالانکہ مَدَنى قافلہ ہمارى اِصطلاح ہے اور مَدَنی قافلے کا اىک مخصوص جَدول ہے لہٰذا  جو جَدول کے مُطابق ہو اُسے ہی مَدَنى قافلہ کہا جائے گا ۔ عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی  میں بھی ہزاروں کى تعداد مىں عاشقانِ رَسول دوسرے شہروں سے آتے ہیں ،ىہ بھى اِصطلاح کے مُطابق مَدَنى قافلہ نہىں کہلائے گا کیونکہ ىہ جتنے بھى آئے ہوتے  ہىں جب تک مرضى ہوتی  ہے مَدَنی مذاکرے میں بىٹھیں گے ، پھر اپنے آپ کو فریش کرنے کے لیے  کسی کونے مىں جا  کر سو جائیں گے اور صبح کو گھومنے نکل جائىں گے حالانکہ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ جب یہ کہہ کر آئے ہوتے  ہیں کہ ہم تىن دن کے لىے بابُ المدىنہ فىضانِ مدىنہ جا رہے ہىں تو انہیں سارا  مَدَنى مذاکرہ اور دِیگر سِلسِلوں میں بھرپور شرکت کر کے گزارنا چاہیے ۔یہ دُرُست بات نہیں کہ گھر میں فیضانِ مدینہ جانے کا بول کر آئیں  لیکن یہاں گھومنے پھرنے اور سمندر کى سىر کرنے چلے جائیں ۔ اگر بالفرض گھر میں فیضانِ مدینہ جانے کا بول کر نہ بھی آئیں تب بھى اللہ پاک کے گھر مىں ہی رہىں کہ یہاں جو برکتىں ملىں گى وہ تفرىح گاہوں پر  نہىں ملىں گی ۔تفرىح گاہوں میں تو گناہوں بھرا ماحول ہوتا ہے ،بدنگاہى سے کىسے بچ پائیں گے ؟ وہاں بے پردہ  عورتىں اور نہ جانے کىا کىا ہوتا ہے ؟اب یہاں آئے ہىں تو ىہىں پڑے رہىں کہ پڑے ہى رہنے سے کام ہو گا ۔

اِحترامِ مسجد کے متعلق 12مَدَنى پھول

سُوال : مسجد کے اَدب و اِحترام کے متعلق کچھ مَدَنی پھول عطا فرما دیجیے ۔

جواب :  مسجد کے اِحترام کا جب لحاظ رکھىں گے تو ثواب ملے گا لحاظ نہىں رکھىں گے تو بعض صورتوں مىں گناہوں کى صورتیں ہوں گى لہٰذا اِحترامِ مسجد کے متعلق 12مَدَنى پھول پیشِ خدمت ہیں :

(۱)فرمانِ  مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم : مسجد مىں ہنسنا قبر مىں اندھىرا لاتا ہے ۔([2]) ہاں!ضَرورتاً مسکرانے مىں حَرج نہىں ۔اعلىٰ حضرت  عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت نقل فرماتے ہىں : جو مسجد مىں دُنىا کى بات کرے ،اللہ پاک اس کے 40 بَرس کے نىک اَعمال اکارت (ىعنى بَرباد) فرمادے ۔([3])(۲)مُنہ مىں بَدبوہونے کى حالت مىں گھر مىں بھى پڑھى جانے والى نماز مکروہ ہے ۔([4]) اور اىسى حالت مىں نیز کپڑوں ىا بدن سے پسىنا ىا کسى بھى طرح کى بَدبوآنے کى حالت مىں مسجد مىں جانا حرا م ہے ۔([5]) منہ برابر صاف کرنا  ضَروری ہے ۔ لوگ توجہ نہىں کرتے مگر منہ مىں بَدبو آرہى ہوتى ہے حالانکہ منہ مىں بَدبوآرہى ہو اور کسی نے اِعتکاف شروع کر دىا (تو اسے منہ کی بدبو دور کرنے کا حکم ہے ۔اگر بدبو دور نہ ہوتو)اسے اعتکاف توڑ کر جانا ہو گا، مسجد مىں وہ ٹھہر نہىں سکتا ۔اس لیے کہ منہ مىں بَدبو والے سے فرشتوں اور لوگوں  کو تکلىف ہوتى ہے ۔ مجھے ملاقات مىں اس کا تجربہ ہوتا رہتا ہے کہ بعضوں کے منہ سے ایسی تیز بَدبو آرہى ہوتى ہے کہ  سانس روکنا پڑتا ہے ۔(۳)مسجد مىں رِىح (یعنی گیس)خارج کرنا منع ہے ۔([6])(۴) ایسا بچّہ جس سے نَجاست (یعنی پیشاب وغیرہ کردینے ) کاخطرہ ہو اس کو مسجِدکے اندرلے جانا حرام ہے ۔ اگر نَجاست کا خطرہ نہ ہو تو مکروہ ۔([7]) بچّے کو دم کروانے کیلئے چاہے ’’پَمْپَر‘‘ لگا ہو تب بھی مسجد میں لے جانے کی شریعت میں اجازت نہیں ۔مسجد مىں اىسے بچوں کو پَمْپَر باندھ کر بھى لاناگناہ ہے جن کے بارے مىں غالب گمان ہو کہ پىشاب وغىرہ کر دىں گے ىا شور مچائىں گے ۔ (۵) فرشِ مسجد پر گرے پڑے بالوں کے گچھے اور تنکے وغىرہ اُٹھا کر  ڈالنے کے لىے ہو سکے تو اپنی جیب میں  شاپر رکھ لىجیے ۔ فرمانِ مصطفے ٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم :  جو مسجد سے تکلىف دىنے والى چىز نکالے گا اللہ پاک اُس کے لىے جنَّت مىں اىک گھر بنائے گا ۔([8])

(۶)پسىنے اور منہ کى رال وغىرہ سے مسجد کے فرش ىا دَرى ىا  کارپىٹ کو بچانے کے لىے اپنى ذاتى چادر وغىرہ پر ہى سوئىں، نىز اِستنجا خانے کے لىے اصل مالِک کى اِجازت کے بغىر کسى کى چپل مَت پہنئے  اور اس کے سُوال سے بھى بچیے ۔ (۷) مسجد مىں اگر خَس ىعنى معمولى سا تنکا ىا ذَرّہ بھى پھىنکا جائے تو اس  سے مسجد کو اس قدر تکلىف پہنچتى ہے جىسے انسان کو اپنى آنکھ مىں معمولى ذَرّہ پڑ جانے سے ہوتى ہے ۔([9])(۸)اَعضائے وُضو سے وُضو کے پانى کے قطرے فرش مسجد پر گِرانا ناجائز اور گناہ ہے ۔([10]) (۹)مسجد کى دَرىوں کے دھاگے اور چٹائىوں کے تنکے نوچنے سے پرہىز کىجیے ۔خُصُوصاً کسى کے گھر ىا کہىں محفل وغىرہ مىں جائىں تو بھى ہر جگہ اِس بات کا خىال رکھىے ۔(۱۰)مسجد مىں دوڑنا ىا زور سے قدم رکھنا،جس سے آواز پىدا



[1]    یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[2]    فردوس الاخبار،باب الضاد،۲ / ۴۱،حدیث : ۳۷۰۶ دار الفکر بیروت

[3]   فتاویٰ رضویہ،۱۶ / ۳۱۱ رضا فاؤنڈیشن مرکز الاولیالاہو ۔ غمز العیون البصائر مع الاشباہ والنظائر،الفن الثالث،القول فی احکام المسجد،۳ / ۱۹۰ باب المدینه کراچی    

[4]   فتاویٰ رضویہ،۷ / ۳۸۴ ماخوذاً 

[5]    اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت فرماتے ہیں : جس کے بدن میں بدبو ہو کہ اس سے نمازیوں کو اِیذا ہو مثلاً مَعَاذَ اللّٰہ گندا دہن یا گندا بغل یا جس نے خارش وغیرہ کے باعث گندھک ملی ہو اسے بھی مسجد میں نہ آنے دیا جائے ۔ (فتاویٰ رضویہ،۸ / ۷۲)

[6]    رد المحتار،کتاب الصلاة،مطلب فی احکام المسجدالخ،۲ / ۵۱۷ دار المعرفة بیروت

[7]    رد المحتار،کتاب الصلاة، مطلب فی احکام المسجدالخ ،۲ / ۵۱۸ 

[8]   ابن ماجه،کتا ب المساجد و الجماعا ت،باب تطھیر المساجد و تطیبھا،۱ / ۴۹۱،حدیث : ۷۵۷ دار المعرفة بیروت

[9]    جذبُ القلوب،ص$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن