30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب : اِس شعر میں ایک حکاىت کى طرف اِشارہ ہے کہ غوثِ پاک کا اِرشاد ہے : مىرا رب کہتا ہے کہ اے عبدُالقادر!کھا، تو مىں کھاتا ہوں ۔ اے عبدالقادر! پى، تو مىں پىتا ہوں ۔ اس طرح کے غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے اَقوال ہىں ۔([1]) جن کو اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّت نے شعر میں بیان فرمایا ہے ۔
بچوں کے دِل میں اَولیا کی محبت کیسے پیدا کی جائے ؟
سُوال : چھوٹے بچوں کے دِلوں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت پىدا کرنے کے لىے والدىن کو کىا کرنا چاہىے ؟
جواب : چھوٹے بچوں کے دِلوں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت پىدا کرنے کے لىے انہیں مَدَنى چىنل دِکھانا چاہىے ۔خُصُوصاً جو جُلُوس نکلتے ہیں تو وہ دِکھائے جائیں ۔ویسے بھی جُلُوس کا سلسلہ بچوں کے لیے بہت دِلچسپ ہوتا ہے ۔جُلُوس کے سلسلے بچوں کے لیے دِلچسپی میں شاىد کارٹون سے بڑھ کر ہوں گے ۔ جُلُوسِ غوثیہ میں ”سلطانِ ولاىت! غوثِ پاک “کے نعرے کی آواز جب ان کے کانوں مىں آتى ہوگى تو سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر مَدَنی چینل کے سامنے آ جاتے ہوں گے ۔ اگر گھر مىں مَدَنى چىنل چلتا ہوگا تو کھىل کود چھوڑ کر سب جمع ہوجاتے ہوں گے ۔عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں بھی جُلُوس مىں کافی بچے جمع ہوجاتے ہوں گے لیکن یہ الگ بات ہے کہ سب جنَّت حال میں پہنچ نہیں پاتے ۔ بہرحال مَدَنی چینل دیکھ کر بچوں کو اتنا بھی سمجھ پڑجائے کہ غوثِ پاک بہت بڑے ولى ہىں تو ىہ بھى بڑى بات ہے ۔
گھر میں کثرت سے غوثِ پاک کا ذِکر کیجیے
بار بار بچوں کے سامنے غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا نام لیا جائے تاکہ ان کے دِل و دماغ مىں یہ بات نقش ہوجائے کہ غوث پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق اللہ کے ولى ہىں ۔ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ گھر میں غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کا نام سُنا ہے ۔ ہم میمنوں کے گھروں مىں بڑى بوڑھىاں یوں دُعا دیتی ہیں : ”جا بىٹا! تجھے پىرانِ پىر کا وسىلہ ۔جا بىٹا !تجھے غوثِ پاک کى مدد ۔“ تو یوں غوثِ پاک کا ذِکر سُن سُن کر یہ بات ذہن میں بیٹھ گئی کہ غوث پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق بہت بڑے بزرگ،اللہ پاک کے نىک بندے اور وَلِى ہىں ۔
ہر ماہ گھر میں گیارھویں کا اِہتمام کیجیے
گھروں مىں ہر مہىنے گىارھوىں شریف کا اِہتمام کرنا چاہىے ۔ ہر مہىنے نىاز میں کوئى عمدہ غِذا پکالى جائىں ۔وىسے تو عمدہ غذائیں ہر گھر میں پکائی ہی جاتی ہیں لیکن ایک دِن خاص کر کے پکائی جائے جس میں سب بچوں کو بھی پتا ہو کہ آج غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کى نىاز ہے ۔پھر بچے بھی ہر مہىنے تىار بىٹھے ہوں کہ امى جان! غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاقکى نىاز کب ہو رہى ہے ؟ اس بار برىانى پکانى ہے ۔ دوسرى گىارھوىں شریف پر دوسرا مَدَنی منا بولے گا کہ مىں تو اس گیارھویں شریف میں مسور پلاؤ کھاؤں گا ۔ یوں گىارھوىں شرىف کى نىاز کا اىسا ماحول بنے کہ غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاقکی محبت بچوں کے دماغ مىں بىٹھ جائے ۔
مَدَنی چینل کے ذَریعے بچوں کے دِلوں میں اَولیا کی محبت
سُوال : چھوٹے بچوں کے دِلوں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت پىدا کرنے کے لىے مَدَنی چینل کتنا کارآمد ہے ؟ ([2])
جواب : جی ہاں! اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنى چىنل ولىوں کى محبت کے جام پلاتا ہے ۔گھر میں جب یہ چلے گا تو اَولىائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت بچوں کے دِلوں مىں پىدا ہوتی چلی جائے گى ۔مَدَنی چینل پر بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے اَیّام منانے کا خصوصی اِہتمام کیا جاتا ہے مثلاً جب رَجب شرىف کى تشرىف آورى ہوتی ہے تو ہمارے یہاں چھ دِن مَدَنى مذاکروں کى ترکىب ہوتی ہے ۔ان مَدَنی مذاکروں سے پہلے خواجہ صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کى شان مىں جُلُوسِ غرىب نواز کا اِہتمام ہوتا ہے ۔بچے جب یہ دىکھىں گے تو ان کے ذہن مىں بىٹھے گا کہ خواجہ صاحب رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ بھى بہت بڑے بزرگ اور وَلِىُّ اللہ ہوئے ہىں ۔ یوں ہی دِیگر بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے یوم مناتے دیکھ کر بچوں کے دِلوں میں ان کی عقیدت بیٹھے گی ۔
بچوں کو بزرگانِ دِین کے واقعات سنائیے
سُوال : چھوٹے بچوں کے دِلوں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت پىدا کرنے کے لىے کیا بزرگانِ دِینرَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے واقعات سنانا بھی کارآمد ہوسکتا ہے ؟([3])
جواب : جی ہاں! مکتبۃ المدىنہ کى کتابوں سے پڑھ کر یا زبانی وقتاً فوقتاً گھر مىں بچوں کو اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کے واقعات سُنائے جائىں تو بچوں کے دِلوں میں ان کی محبت پیدا ہو گی مثلاً غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے واقعات بیان کرنے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کے ان تین رَسائل سے مدد لی جاسکتی ہے : (۱) سانپ نما جن (۲)جنات کا بادشاہ (۳)منے کى لاش ۔ جب بچوں کو بار بار غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کے واقعات پڑھ کر سنائىں گے تو ان کے دِل میں غوثِ پاک عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الرَّزَّاق کی محبت پیدا ہو گی اور اللہ کرے گا تو مدىنہ مدىنہ ہو جائے گا ۔
سوال : کیا چھوٹے بچوں کے دِلوں مىں اَولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام کى محبت پىدا کرنے کے لىے بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ الْمُبِیْن کے مزارات پر لے جانا بھی کارآمد ہو سکتا ہے ؟([4])
جواب : جی ہاں!اگر بچوں کو وقتاً فوقتاً ولىوں کے مزارات پر لے جائیں تو ان کے دِل میں اَولىائے کِرام رَحِمَہُمُ اللّٰہُ السَّلَامکی محبت پیدا ہوگی مثلاً کبھی کسی ولی کے مزار شریف پر لے گئے کہ ىہ
[1] الحقائق فی الحدائق ،ص ۱۰۹ ماخوذاً مکتبہ اویسیہ رضویہ بہاولپور
[2] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
[3] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
[4] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع