30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حلال وحرام کو معاذ بن جبل زیادہ جانتے ہیں، فرائض (تقسیمِ وراثت) کے بڑے عالم زید بن ثابت ہیں اور قراٰنِ پاک کی قراءت کو سب سے زیادہ ابی بن کعب جانتے ہیں۔ (1)محدثِ کبیر علامہ محمد بن عبدالہادی حنفی سندھی رحمۃُ اللہ علیہ اس کے تحت فرماتے ہیں: هٰذَا الْحَدِيثُ صَرِيْحٌ فِيْ تَعَدُّدِ جِهَاتِ الْخَيْرِ فِي الصَّحَابَةِ وَاخْتِصَاصِ بَعْضِهَا بِبَعْضٍ ترجمہ: یہ حدیث واضح کرتی ہے کہ صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں خیر و بھلائی کی مختلف جہتیں پائی جاتی تھیں اور بعض جہتیں بعض صحابۂ کرام کے ساتھ خاص تھیں۔(2) علامہ عبدالرؤف مناوی رحمۃُ اللہ علیہ امام ماوردِی، رحمۃُ اللہ علیہ سے نقل فرماتے ہیں: قَالَہٗ حَثًّا لِلصَّحْبِ عَلٰى مُنَافَسَتِهٖ وَالرَّغْبَةِ فِيْ تَعْلِيْمِهٖ یعنی حضور نبیِّ کریم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے یہ اس لئے فرمایا تاکہ دیگر صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم بھی بڑھ چڑھ کر یہ علم حاصل کریں اور اِسے سکھانے میں رغبت کریں۔(3)
ہرفن مولیٰ اور مُتَخَصِّص میں فرق
دورِ حاضر کی نفسانفسی، تیزی، وقت کی کمی اور دیگر عوامل کے پیشِ نظر اب ”ہرفن مولیٰ“ بننا ہرکسی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اب جو ایسا کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ ہر علم وفن میں مہارت حاصل کرلے تو کسی بھی علم میں رسوخ وپختگی حاصل نہیں
[1]ترمذی،5/435،حدیث:3815
[2]حاشیۃ السندی علی ابن ماجہ،1/102،تحت الحدیث:154
[3]فیض القدیر، 2/ 28، تحت الحدیث: 1225
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع