30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
علومِ دینیہ میں تخصص کی اہمیت اور دعوتِ اسلامی
علوم وفنون انسانی ترقی وعروج میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ علوم وفنون سے آگہی بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان پر کائنات کے راز کھلتے چلے جاتے ہیں۔علم کی عظیم فضیلت کے سبب رب قدیر نے عالِمِ مَاکانَ وَمایَکُوْن حضور نبیِّ رحمت صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو بھی علم میں اضافے کی دعا کا حکم دیا۔ حدیث پاک ” اِنَّمَا الْعِلْمُ بِالتَّعَلُّم “(1)کے مطابق علم سیکھنے سے آتا ہے اور جتنا کسی علم وفن کو خصوصیت کے ساتھ سیکھا اور سمجھا جائے اتنا اُس میں دَرْک و مہارت پیدا ہوجاتی ہے، علمی دنیا میں اسے کسی علم وفن میں ” تَخَصُّص “ (Specialization) سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ پیش نظر تحریر میں تخصص کی تعریف وتعارف، اہمیت وضرورت اور فوائد و ثمرات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں اور اس تناظر میں دعوت اسلامی کے کارہائے نمایاں کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔
تخصص کی لغوی واصطلاحی تعریفات
تخصص کا لغوی معنیٰ ہے خصوصیت، خاص کرنے یا ہونے کا عمل اور مختص وغیرہ جبکہ اصطلاح میں”کسی خاص مضمون یا علم و فن میں توجہ مرکوز کرنے اور ماہر بننے کے عمل کو تخصص کہتے ہیں،انگریزی میں اسے یوں تعبیر کیا جاتا ہے:
The process of concentrating on and becoming expert in a particular subject or skill.
[1] بخاری، 1/41
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع