30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوگا حالانکہ یہ علم جاننے والے کی اللہ پاک نے تعریف فرمائی اورسورۂ اٰلِ عمران کی آیت 190 میں اُسے عقل مند قرار دیا۔ لہٰذا اس عظیم علم کی نشاۃ کے لیے دعوتِ اسلامی نے مجلس توقیت بنائی اور پھر جامعۃ المدینہ میں ”التخصص فی التوقیت“ کا سلسلہ جاری کیا۔ اس تخصص کا آغاز2022 سے ہوا۔
(6)التخصص فی العلوم العربیۃ
(Specialization in Arabic Sciences)
اسلامی مصادرسے براہِ راست کماحقّہ فائدہ اُٹھانے کے لیے علومِ عربیہ کا سیکھنا ناگزیر ہے کیونکہ بنیادی اسلامی اَثاثہ عربی زبان میں ہے۔عربی کے رُموز سے آگاہی کے لیے ان علوم کا حاصل کرنا ضَروری ہے جن پر قراٰن وسنّت اور فقہ کا فَہْم موقوف ہے جیسے علمِ بلاغت، علمِ نحو، علمِ صرف، علمِ لغت اور عربی اَدب وغیرہ علوم عربیہ سے گہری واقفیت رکھنے والا اپنے غیر سے ممتاز ہوتا ہے اوردوسروں کی نسبت اُسے فہم شریعت آسان ہوتا ہے۔ پھر اگر کوئی فارغ التحصیل درسِ نظامی کا استاد بننا چاہتا ہے تو اُسے ان علومِ عربیہ میں مہارت حاصل ہونااس کی تدریس کو چار چاند لگادے گا۔” التخصص فی العلوم العربیہ “ کا یہ اہم مقصد ہے کہ ماہر اساتذہ کرام تیار کیے جائیں، وہ علوم وفنون کو گہرائی وگیرائی سے سیکھ وسمجھ لیں اورپھر جب وہ طَلَبۂ کِرام کو یہ علوم منتقل کریں گے تو معاشرے کو مضبوط ومستند علمائے دین میسر آئیں گے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ اب تک 33 افراد یہ تخصص کرچکے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع