30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(16) مَردِ حق حضرتِ علّامہ مولانا شاہ تُرابُ الحق قادری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
مَردِ حق علامہ شاہ ترابُ الحق قادری صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے جب امیرِاہلِ سنّت مولانا الیاس قادری صاحب کے بارے میں سوال ہوا تو شاہ صاحب نے سائل سے ارشاد فرمایا: میں پچھلے 35 سال سے مولانا الیاس قادری صاحب کو جانتا ہوں، آپ خود غور کر لیں کہ اس وقت اُن کی عمر کتنی ہوگی ”ہمارا مؤقف یہ ہے کہ دعوتِ اسلامی سنّیوں کی جماعت ہے ، وہ سنی صحیحُ العقیدہ ہیں اُن کی دعوتِ اسلامی تبلیغ کا کام کررہی ہے اور علمائے اہلِ سنّت ان سے تعاوُن فرماتےہیں۔“( شاہ تراب الحق قادری صاحب سے سوال نمبر2135)(ویڈیو سے کمپوز)
ایک اور سوال کے جواب میں شاہ صاحب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سوال کرنے والے کو ارشاد فرماتے ہیں:’’الیا س قادری صاحب کا تَعَلُّق اہلِ سنّت وجماعت سے ہے اُن کے اجتماع میں جائیے اور وہاں سے فیض اُٹھائیے۔ ‘‘(ویڈیو سے کمپوز)
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
(17) حضرتِ علّامہ مولانا مفتی محمد نسیم مصباحی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
(استاذ و مفتی ِجامعہ اشرفیہ مبارکپور ،ہند)
دعوتِ اسلامی اہلِ سنّت و جماعت کی تحریک ہے، 40 سال کے دوران یہ تنظیم لاکھوں کروڑوں کو راہِ راست پرلائی، نَجانے کتنے لوگوں نے اس کی وجہ سےچہروں کو داڑھی سے سَجایا، مَساجِد ومدارس کا قِیام ہو،تصنیف وتالیف کا کام ہو، جس تبلیغی کام کو دیکھیں انہوں نے نمایاں کام سرانجام دیا،یہ ساری کوششیں برکتیں محنتیں اس عظیم ہستی کے سَر ہیں جن کو ہم امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کہتے ہیں، کس طرح اُس مردِ مجاہد نے اتنا بڑا کام انجام دیا ۔جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ ہند اور ناچیز بھی دعوت ِاسلامی کی حمایت کرتا ہے اور ہمارے لائق جو بھی کام ہے ہم اُس کے لیے تیار ہیں ، اللہ پاک امیِر اہلِ سنّت کی عمر میں برکتیں عطا فرمائے ۔
(18) حضرتِ علامہ مولانا مُفتی محمدعبدُالقیّوم ہزاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
مرکزِ عِلم و عِرفان ،جامعہ نِظامیہ رضویہ لاہور (پاکستان )اور رضا فاؤنڈیشن کے بانی و ناظمِ اعلیٰ،محسنِ اہلِ سُنّت ،مفتیِ اعظم پاکستان اوراپنے وقت کے بہت بڑے اُستاذ، حضرتِ علامہ مولانا مُفتی محمدعبدالقیّوم ہزاروی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ امیرِ اہلِ سنّت کے بارے میں فرماتے ہیں:فقیر نے خود ان سے ملاقات کی ہے،انہیں بے حد مُتواضِع ،با عمل ،عوام کا درد رکھنے والا ،علما ئے کرام کی تعظیم کرنے والا اور مذہبِ اسلا م کی تعمیر و تر قی کے سلسلے میں بے حد مُخْلِص پایا۔آپ کی تحریک سے وابستہ نو جوانوں کا سُنّتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں ڈَھلا ہوا سانچہ، خود پُکا ر پُکا ر کر مولانا کے اِخلاص و اِستقامت و محنت و جِدّو جُہْد کی مسلسل خبر دے رہا ہے۔ بِلامُبالغہ آپ اہلِ سنّت و جماعت کے لئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔(امیرِ اہلِ سنّت کے بارے میں 1163 علمائے اہلسنّت کے تاثرات، ص 24)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(19) حضرت فَضِیلۃ ُ الشَّیخ رَجَب دِیب شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ (ملک شام)
(عالم ربّانی ، مُبَلِّغِ اسلام ،شیخِ طریقت ومُدَرِّس ادارۃُ الاِفتاءِالعام)
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: ابھی مجھ سےسوال ہواکہ آپ نے ملتان شریف کے اجتماع میں شرکت فرمائی تو آپ نے اس کو کیسا پایا؟ میں یہ کہتا ہوں: اللہ پاک کے فضل سے میں نے آج تک کئی ممالک دیکھے ہیں، ان میں سے کسی بھی ملک میں علمِ دین اور اللہ پاک کے ذکر کی اتنی بڑی مجلس، اتنی بڑی محفل ، اتنا بڑا اجتماع نہیں دیکھا سوائے میدانِ عَرَفات کے۔
اس قدر عظیم اجتماع کا اِنعِقاد اس بات کی دلیل ہے کہ امیرِ اہلِ سنّت اللہ پاک کے مُقَرَّب ترین بندوں میں سے ہیں۔ مزیدفرمایا: اگر کسی ملک کا بادشاہ یا کوئی بہت بڑا آدمی بھی یہ کوشش کرے تو اتنے لوگوں کو جمع کرنا تو بہت دور کی بات ہے اس کا ایک حصہ بھی جمع نہیں کرسکتا لیکن دِلوں کے بادشاہ (یعنی امیرِ اہلِ سنّت) جو دِلوں پر حکمرانی کرتے ہیں انہوں نے اتنا بڑا اجتماع کیا اور اتنے لوگوں کو اللہ پاک کے دین کی باتیں سِکھانے کے لیے ایک جگہ پر جمع کرلیا۔ میں جب امیرِ اہلِ سنّت کا نام لیتا ہوں تو میٹھی چیز کھانے سے زیادہ لذّت محسوس کرتا ہوں۔ کھانے اور اچھی چیزوں کی لذت تو صرف زبان تک محسوس ہوتی ہے لیکن اللہ پاک کے محبوب بندوں کی محبت تو دلوں میں محسوس ہوتی ہے۔ شیخ جب امیرِاہلِ سنّت کے گھر سے اپنے ملک واپس جانے لگے تو فرمایا: میں نے یہاں ایسی خوشبو محسوس کی جو روضہ ٔ رسول پر محسوس کی تھی، میرا جسم تو یہاں سے جارہا ہے مگر اپنا دل یہیں چھوڑے جارہا ہوں۔ (عربی ویڈیو کا گفتگو ترجمہ)
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
اللہ پاک کی عُلَمائے اہلِ سنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حساب مغفِرت ہو۔ اٰمین
(20) شیخُ الْمَشائِخ حضرت ِمولاناسَیِّد عبدُالعزیز اَلخَطیب اَلدِّمَشقی شافعی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی
شیخُ الْمَشائِخ حضرت ِمولانا سید عبد العزیز الخطیب الدمشقی شافعی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اپنے رُفقا
کے ساتھ چند سال قبل عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں تشریف لائے ،سینکڑوں عاشقانِ رسول نے اِن کا استقبال کیا۔ انہوں نے امیرِاہلِ سنّت کی موجودگی میں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو کچھ اس طرح نصیحت کی: ہم آپ لوگوں کو یہ حکم دیتے ہیں کہ ان (یعنی امیرِاہلِ سنّت )کی صُحْبت اختیار کیے رکھو اور ان کی صحبت سے فائدہ اٹھاؤ جیسا کہ ان کےبیانات سے فائدہ اٹھاتے ہو، پھر امیرِاہلِ سنّت سے کچھ اس طرح کہا: سیدی شیخ الیاس! اللہ پاک نے قیامت کے دن اگر مجھ سے پوچھا کہ کیا کسی نیک آدمی کی صحبت میں کوئی وقت گزارا ہے؟تو میں عرض کروں گا :ہاں !میں نے ’’الیاس قادری ‘‘کی صحبت میں کچھ وقت گزارا ہے ۔پھر عاجزی کرتے ہوئے شیخ صاحب نے امیر ِاہلِ سنّت سے کہا: ’’ہم میں سے جو نجات پائے گا وہ اپنے بھائی کا ہاتھ تھامے گا (یعنی اس کی بھی سفارش کرے گا)‘‘ ۔ (عربی ویڈیو سے ترجمہ)
(21) حضرت مولانا شیخ محمود ناصر اَلْحُوت اَلْحَلَبی شافعی اَلْاَزْہَرِی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ
(سابق مُتَوَلّی ادارۃ المدرسۃ الکتاویہ ،حلب،شام)
حضرت مولانا شیخ محمود ناصر الحوت الحلبی شافعی شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں: حقیقت میں امیرِ اہلِ سنّت کے ساتھ ہونے والی یہ ملاقات باعثِ برکت ہے اور شاید یہ ملاقات ہمیں راحت دے گی اور بڑے کام کرنے کی توفیق دے گی۔الحمدُلِلّٰہ! اَبھی تک یہ امّت ان جیسے افراد پیدا کر رہی ہے ۔’’میں اہلِ پاکستان سے عرض کرتا ہوں کہ وہ اس بڑے عالم کی صحبت اختیار کریں اور یہ امّت بَھلائی پر رہے گی جب تک اس طرح کے علما کا دامن تھامے رکھے گی۔ ‘‘
حضرت سید عبدُ العزیز الخطیب الدمشقی مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور حضرت شیخ محمود ناصر الحوت
الحلبی شافعی شامی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ویڈیوز دیکھنے کے لئے یہ QR کوڈ اسکین کریں :
ضیائی قادری فیضان بٹتا ہے تِرے دَر سے نبی کے عشق میں سَرمَسْت جَمعِیَّت کا کیا کہنا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(22) فَضِیْلَۃ ُ الشَّیخ الحبیب سید عمر بن حفیظ حَفِظَہُ اللہ (یمن)
ملکِ يمن کے شہر”تَرِيم “كے مشہور و معروف شافعی عالم دین، عالَمی مذہبی اِسکالر فَضِیْلَۃ ُ الشَّیخ الحبیب عمر بن حفیظ حَفِظَہُ اللہ ہیں ،آپ یمن میں ایک بہت بڑا اِدارہ بَنام ”دارُ المصطفےٰ “ چلارہے ہیں ، آپ کا شُمارعرب دنیا کے مشہور علمائے کِرام میں ہوتا ہے ،آپ کا حلقۂ احباب بہت بڑا ہے ، کئی مَمالِک میں دینِ مَتین کی خدمت کےلئے تشریف لے جاتے ہیں، کچھ عرصہ قَبل دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی (پاکستان) تشریف لائے اور امیرِاہلِ سنّت سے ملاقات بھی فرمائی۔ ایک موقع پر آپ نے امیرِاہلِ سنّت کے بارے میں کچھ اس طرح تأثُرات دیتے اور دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرمایا: شیخ محمد الیاس قادری کراچی(پاکستان) میں اہلِ سنّت کی مبارک جماعت ”دعوت ِاسلامی“کے امیر ہیں ، اللہ پاک صحت اور تندرستی کے ساتھ ان کی عمر دراز فرمائے انہیں مکمل اور دائمی عافیت عطا فرمائے، ان کی کوششوں میں برکت دے،ان کا نفع عام فرمائے ،ان کی خدمات کو قبول فرمائے ،دعوتِ اسلامی سے وابستہ اسلامی بھائیوں ، اَراکینِ شوری ٰکو برکتیں عطا فرمائے نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف نیک کاموں اور اس کی خدمات میں برکتیں عطا فرمائے ،دعوتِ اسلامی پر خرچ کئے جانے والے پیسوں میں برکتیں عطا فرمائے اور (دعوتِ اسلامی اَلحمدُ لِلّٰہ!) سَلَف صالحین یعنی صحابۂ کرام ( رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م ) اورتابعینِ عِظام ( رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ م )کے پیروکار اہلِ سنّت وجماعت کے طریقے پر قائم ہے۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
(عربی ویڈیو سے ترجمہ)
﴿(23) فَضِیْلَۃ ُ الشَّیخ عبدُ الہادی اَلْخَرَسَہ دِمَشقی حَفِظَہُ اللہ
استاذ ُالعُلَما،بَرَکۃ ُالشَّام،شیخ عبدُ الہادی محمد اَلْخَرسہ حَنَفی دِمَشقی شاذلی حَفِظَہُ اللہ ملکِ شام کے مشہور و معروف اور بڑےعلمائے کرام میں سے ہیں ۔ مَعْہدُ الْفَتْحِ الْاِسلامی اور جامعۃ الازہر سے فارِغُ التَّحصیل ہیں۔ آپ مذہبی اسکالر، کئی کتابوں کے مُصَنِّف ، شاعر، صوفی اور شام میں شاذلیہ سلسلے کے بڑے بزرگ ہیں ۔ آپ نے بھی امیرِاہلِ سنّت سے ملاقات فرمائی اور اپنے خوبصورت تأثُّرات کا اظہار کچھ اس طرح فرمایا:
اللہ پاک کا یہ خاص کرم ہوا کہ اس نے مجھے دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کی زیارت سے مُشَرَّف فرمایا، جو چیزیں مختلف تنظیموں میں الگ الگ پائی جاتی تھیں وہ سب اِس ایک عالمی اسلامی مرکز میں جمع ہیں ، درحقیقت یہ کام پوری اُمّت کا کام ہے، اس تنظیم میں اُمّت کے افراد اپنی عقلی، جسمانی، علمی اور مالی صلاحیتوں کو اُن نیک لوگوں کی حِمایت و نُصرت کے لیے وَقْف کئے ہوئے ہیں جو اللہ کا قُرب پانے کے خواہش مند ہیں اور دین اسلام کی اس سچی دعوت کو لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں جس میں کوئی بِدعت ، کوئی گمراہی اور کوئی شُبہ نہیں ہے ،یہ لوگ اس نورِ محمدی کو زمین کے تمام حِصّوں تک پہنچا رہے ہیں ۔ ہم اللہ پاک کا شُکْر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں شیخ محمد الیاس قادری جیسی شخصیت کے دیدار سے نوازا ۔ اللہ پاک اس عظیم و کریم شخصیت کو جزائے خیر عطا فرمائے،ہم اللہ پاک سے دعا کرتے ہیں کہ وہ شیخ کی عمر میں برکت عطا فرمائے، انہیں صحت و عافیت سے نوازے، ہم پر اور دیگر مسلمانوں پر ان کی برکتیں قائِم و دائِم رکھے،ان کے طُلَبا اور خُلَفا میں بَرَکت عطا فرمائے اور ان حضرات کا نفع اور برکت پوری دنیا میں عام کرے یہاں تک کہ یہ نور اللہ تعالٰی کے فضل اور اس کی مدد سے ہر دل ، ہر عقل اور ہر گھر تک پہنچ جائے۔
وَصَلَّى اللهُ وَسَلَّمَ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى اٰلِهٖ وَصَحْبِهٖ . (عربی ویڈیو سے ترجمہ)
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
(24) مفتیِ چیچنیا صالح مَجِيْدُوْف مُدَّظِلُّہُ الْعَالی کا پیغام
ہمارے پیارے مُعَزَّز ومُکَرَّم، شیخِ طریقت شیخ محمد الیاس عطارقادری حَفِظَہ ُ اللہ ! آپ سے ملاقات کرنے سے پہلے ہی ہم آپ سے عقیدت اور محبت رکھتے ہیں، اللہ پاک آپ کو صحت، عافیت اور مزید عزّت اوربُلندی عطا فرمائے ،دینِ اسلام کے لیے آپ کی محنت اور کوششیں ضرور مقبولِ بارگاہ ہوں گی، ہمیں اپنی دینی محفل اور دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا اور اللہ پاک کی بارگاہ میں ہمیں مت بھولیے گا ۔ اللہ تَعَالٰی آپ کو مزید برکتیں اور سلامتی عطا فرمائے ۔
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
(عربی ویڈیو سے ترجمہ)
ساری دنیا کے کناروں سے صدا آنے لگی بَن چُکا ہے عاشقوں کا قافلہ سالار تُو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(25) استاذُالعلماحضرت علّامہ مولانامفتی عبدُ المنّان مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(مترجمِ کنزالایمان ، مفتیِ بنگلہ دیش)
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوت ِ اسلامی کے سب کام مجھے بہت اچھے لگے اوراس پُرفِتن اورعمل سے اعراض کے دَور میں سنّت کے پھیلانے کی جو تحریک (امیرِ اہل ِ سنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ) قائم کی ہے اس سے سُنّی دنیا میں ایک نئی اُمّید پیدا ہوئی ہے۔ دعوت کے ساتھ ساتھ لائبریری میں کتابوں کا جو ذخیرہ دیکھا اس سے اِن شاءَ اللہ سنّیت کا انقلاب برپا ہوگا، اس سے میں بہت مُتَأثِّر ہوں اور اللہ سے دعا ہے کہ اللہ جَلَّ شَانُہٗ دعوتِ اسلامی کو اور بھی ترقّی دے، اٰمین ۔ امیرِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ الیاسقادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے میری پہلی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی تو آ پ کو دیکھ کر مجھے یقین ہوا کہ اَلحمدُ لِلّٰہ! یہ’’ اللہ کے ولی “ہیں ۔
اللہ پاک کی علمائے اہلِ سنّت پر رَحمت ہو اوران کے صد قے ہما ری بے حسا ب مغفِرت ہو۔ اٰمین
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(26) شیخُ الحدیث حضرتِ علّامہ مولانا قاضی مُعینُ الدِّین مُدَّظِلُّہُ العَالِی
(جامعہ سُبْحانیہ عالیہ ،چٹاگانگ،بنگلہ دیش)
جب سے دعوتِ اسلامی کے بارے میں مجھے معلومات حاصل ہوئی ہیں میں اُس وقت سے بارگاہِ خداوندی میں شکر گزار ہوں کہ ہم جس اِقدام کے لیے زمانے سے مُنْتَظِر تھے ، حضرتِ علامہ مولانا الیاس عطارقادری رضوی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی قربانیوں کے نتیجے میں سرزمینِ پاکستان میں وہ تنظیم بنی اور یہ لوگ عالَمی انداز سے مسلکِ اہلِ سنّت کے مطابق نیکی کی دعوت کا کام جاری کئے ہوئے ہیں ،میں نےکئی مقامات پر ان کے کاموں کو دیکھا ہے، ہر طَبقے کے مسلمانوں کو وہ صحیح مَسلک کی طرف لا رہے ہیں، ایسی خدمات کا کوئی جواب نہیں ہے ۔ (ویڈیو سے ترجمہ )
ویڈیو دیکھنے کےلئے یہ QR کوڈ اسکین کریں:
اے امیرِ اہلِ سنّت تیری شوکت زندہ باد تجھ سے دنیا بھر میں ہے دِیں کی اِشاعت زندہ باد
تیرے دَم سے آئی وہ دِین و شریعت کی بہار اعلیٰ حضرت زندہ اور صَدرِ شریعت زندہ باد
تیری مجلس میں گئے جو بَن گئے صالح سعید نوجواں پر ہو تِرا فیضانِ صحبت زندہ باد
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع