دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

نواز دىں تاکہ ہمارے مَدَنى عطىات مىں بہترى آ جائے اور ہم  مَدَنى کام کو لے کر آگے بڑھ سکىں۔  

جواب:  یَارَبَّ الْمُصْطَفٰےجَلَّ جَلَالُہٗ وَ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم! جو مَدَنى عطىات بکس یا  مَدَنی بستہ لگاتے ہىں، لگواتے ہىں ، اِس کے لىے بھاگ دوڑ کرتے ہىں، اِس مىں مَدَنى عطىات ڈالتے ہىں، جمع کرتے ہىں، لے جاتے ہىں اور جس طرح بھى اِس مىں حِصَّہ لىتے ہىں اِن کو صِرف اپنے دَر کا محتاج رکھ، کسى غىر کا محتاج نہ کرنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم  

مَدَنی مُنّے اور مَدَنی منیاں چل مدینہ ہونے کے لیے کیا کریں؟

سُوال: مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو چل مدینہ ہونا ہوتو وہ کیا کریں؟

جواب: مَدَنی مُنّوں اور مَدَنی مُنّیوں کو چل مدینہ ہونا ہو تو وہ ابھی سے  میرے لیے دَرازی عمر بالخیر کی دُعا کریں  تاکہ وہ  بڑے ہو جائیں اور ان کا شناختی کارڈ بن جائے  جو عموماً 18سال کی عمر میں بنتا ہے۔ نیز مَدَنی مُنّے اور مَدَنی منیاں بے قراری کے ساتھ ساتھ  مَدَنی اِنعامات پر عمل کرتے رہیں  اور ان کا چل مدینہ کا مُطالبہ بھی ہو۔ اللہ پاک کرے میں  اس وقت تک خیر و عافیت کے ساتھ زندہ بھی رہوں تو ان کی چل مدینہ کی ترکیب بن جائے گی۔   

جو پہلے ہی ”حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن“میں ہو وہ چل مدینہ کے لیے کیا کرے؟

سُوال: جو لوگ  پہلے ہی حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زَادَہُمَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً میں موجود ہیں اور اُن کا مَدَنی اِنعامات پر عمل بھی ہے، انہیں چل مدینہ کی دَرخواست دینی ہو تو وہ وہیں رہ کر اِنتظار کریں یا بابُ المدینہ (کراچی) آکر چل مدینہ ہوں؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: اگر ان کے پاس وہاں رہنے کا پکا ویزہ ہے تب تو وہ وہیں رہیں، وہاں سے بھی چل مدینہ ہوسکتے ہیں۔ ہاں  اگر ان کا عمرے کا ویزہ ہے تو وہ لمیٹڈ  دِنوں تک ہوگا تو ظاہر ہے میں ان کو غیر قانونی کام کا تو مشورہ نہیں دوں گا لہٰذا انہیں  اپنے وطن واپس آ کر وہاں سے چل مدینہ کا سفر کرنا ہو گا۔ یاد رَکھیے!اسلامی بھائیوں کے لیے چل مدینہ کا ٹکٹ72 میں سے 66  اور اسلامی بہنوں کے لیے 63میں سے 58مَدَنی اِنعامات ہیں۔ اسلامی بہنوں کا بھی چل مدینہ کا جَذبہ ہوتا ہے وہ بھی طلبگار ہوتی ہیں اور ان کا بھی مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوتا ہے مگر وہ اپنے محارم کی وجہ سے رہ جاتی ہیں۔  

چل مدینہ کے لیے مَدَنی اِنعامات پرعمل ہی ٹکٹ ہے

سُوال: آپ نے فرمایا کہ اسلامی بھائیوں کے لیے چل مدینہ کا ٹکٹ72 مَدَنی اِنعامات میں سے  66مَدَنی اِنعامات پر عمل ہے ، اگر 66مَدَنی اِنعامات پر عمل ہوجائے تو کیا حج  کا ٹکٹ مَدَنی مَرکز کی طرف سے ہو گا؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)

جواب: ہم کسی کو مَدَنی مذاکرے یا سُنَّتوں بھرے اِجتماع میں آنے کی دعوت دیں یا مَدَنی قافلے میں سفر کرنے کا کہیں تو اِس کا مَطلب یہ  نہیں ہوتا کہ اس کا کھاناپینا  وغیرہ سب کچھ ہمارے ذِمّے ہو گا۔ یہ تو Understood(یعنی طے شُدہ بات)ہے کہ حج کا سفر کرنا ہے اور مدینے جانا ہے تو اپنے پلے سے ہی سب کچھ کرنا ہو گا۔ میں پہلے بھی اِعلان کر چکا ہوں کہ جس کے پاس اَخراجات ہوں وہی رابطہ کرے۔ میرے پاس 66 مَدَنی اِنعامات والوں کے 12نام اور شناخت کے لیے WhatsAppکے ذَریعے تصاویر آچکی ہیں، اب ان میں کون کون بےقرار ہے یہ تو دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔

میں نے بے قراری اور رونے دھونے والوں کے بھی صوتی پیغام سنے ہیں، ان میں زیادہ تر وہ ہوتے ہیں جن کے بیان کردہ مَدَنی اِنعامات پر عمل نہیں ہوتا یا بےچاروں کے پاس وَسائل نہیں ہوتے۔ جن کے پاس پیسے ہوتے ہیں ان کو اِعتماد  ہوتا ہے کہ ہمارے پاس پیسے ہیں اور مَدَنی اِنعامات پر بھی عمل ہے۔ لیکن جو پُھوٹ  پُھوٹ کر رو رہا ہو تو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ کَرم والا ہے۔ کل تک جو مجھے اِطلاع پہنچی تھی اُس کے مُطابق مَدَنی اِنعامات والوں کی تعداد پندرہ سو (1500) تھی پھر ایک دِن بعد یہ تعداد ڈبل سے بھی زیادہ ہو گئی  اتنی تیزی آرہی ہے۔ یاد رَکھیے!مَدَنی اِنعامات کی بیان کردہ تعداد پر عمل کرتے ہوئے تین مہینے کا عرصہ ہونا بھی  ضَروری ہے۔ ممکن ہے رپورٹ الگ الگ ہو گئی ہو کیونکہ رپورٹوں میں  بھی تبدیلی آجاتی ہے۔ مگر میرے پاس اب تک 12 ہی نام آئے ہیں۔

نیند میں خراٹے آتے ہوں تو کیا کرے؟

سُوال: مجھے نیند میں خراٹے آتے ہیں جس کی وجہ سے میرے گھر والے اَذِیَّت کا شکار ہوتے ہیں اِس کا کوئی حَل اِرشاد فرما دیجیے۔

جواب: بعض لوگوں کے خراٹے(Snore)ایسے  زور دار ہوتے  ہیں  کہ ان سے واقعی تکلیف ہوتی ہے۔ ایک کمرے میں کئی آدمی سو رہے ہوں اور کسی ایک کو خراٹے آئیں تو سب آزمائش میں آجاتے ہیں ۔ ایسا آدمی اگر سفر وغیرہ پر ہو اور پہلے سے ساتھ والے کو بتا دے کہ مجھے خراٹے آتے ہیں تو شاید مارے خوف کے اُسے نیند ہی نہ آئے۔ بہرحال یہ بے چارے بھی مجبور ہوتے ہیں، خراٹے اِن کے اِختیار میں نہیں ہوتے۔ کسی کو تھکن کی وجہ سے بھی آتے ہیں تو کسی کو نیند کی کمی کی وجہ سے ، اگر ایسے آدمی نے نیند کم کی ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن