دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

نمازِ جنازہ میں آخری صف افضل  ہونے کی حکمت

سُوال: عام نماز  پہلى صَف مىں پڑھنا افضل ہے جبکہ نمازِ جنازہ آخرى صف مىں تو  اِس مىں کىا حکمت ہے؟

جواب: شرعى مسئلہ ىہى ہے کہ نمازِ جنازہ میں آخری صف میں کھڑا ہونا افضل ہے اور شرعی مسئلہ ہونا ہی  سب سے بڑى اور عام حکمت ہے۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے فرمایا: )علَّامہ شامىرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے اِس کی دو حکمتىں لکھى ہىں: اىک حکمت تو ىہ کہ اگر نمازِ جنازہ میں  اگلى صَف افضل قرار دى جاتى تو سارے لوگ آگے بڑھنے کى کوشش کرتے جس کا نتىجہ ىہ نکلتا کہ صفىں کم بنتیں  حالانکہ  نمازِ جنازہ مىں صفوں کا زىادہ ہونا پسندىدہ ہے اِس لىے پچھلى صَف کو اَفضل قرار دىا گىا تاکہ زىادہ سے زىادہ صفىں بنیں۔ دوسری حکمت ىہ کہ جو نمازِ جنازہ  پڑھنے والے ہوتے ہىں وہ ایک طرح سے اللہ پاک  کی بارگاہ میں مَیِّت کی سفارش کرنے والے ہوتے ہىں تو اللہ پاک کى بارگاہ مىں جتنى عاجزى و  اِنکسارى کے ساتھ سفارش عرض کى جائے گى وہ  اتنی ہى مقبول ہو گی اور جو جتنا  پىچھے ہو گا  اُس کے اندر  اتنا ہی زیادہ عاجزى کا اِظہا ر ہو گااِس لیےنمازِ جنازہ کی آخری صَف کو اَفضل قرار دیا گیا۔ ([1])

تَسْمِیْع کے بجائے اَللہُ اَکْبَر کہنے سے نماز پر کچھ فرق نہیں پڑتا

سُوال: نماز مىں رُکوع سے اُٹھتے وقت اگر کسی نے سَمِعَ  اللہ ُلِمَنْ حَمِدَہ  کے بجائے اَللہُ اَکْبَر کہہ دىا تو کىااُسے سجدۂ سہو کرنا ہو گا؟  

جواب:  سَمِعَ  اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ  کہنا   سُنَّت ہے ([2]) اور اِسے تسمیع کہتے ہیں ۔ اب اگر کسی نے سَمِعَ  اللہُ لِمَنْ حَمِدَہ نہ کہا تو یہ  سُنَّت چھوٹی البتہ  نماز ہو جائے گی اور ایسی صورت میں سجدۂ سہو کرنے کی بھی ضَرورت نہیں۔  

کیا سفید بال نکل آنا بڑھاپے کی علامت ہے؟

سُوال: اگر کسى کے بال چودہ سال کى عمر مىں ہى سفىد ہو گئے تو کىا ىہ بڑھاپا کہلائے گا؟

جواب: بعضوں  کے پىدائشى سفىد اور بھورے بال ہوتے ہىں اور کسی کے 25 ، 30 اور40 سال کی عمرمیں سفید بال آتے ہیں، البتہ 60 سال کى عُمر پورا بڑھاپا ہے۔ چونکہ سفید بال  اکثر بوڑھوں کے  آتے ہىں اِس لىے اِسے بڑھاپا کہتے ہىں لىکن حقىقت مىں سفىد بال ہونا بڑھاپے کى علامت نہىں ہے۔  بعض عُمر رسیدہ  بزرگ ہوتے ہىں ا ن کے بال سفىد نہىں ہوتے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مىرے سر کے بال تھوڑے تھوڑے سفىد ہوئے ہىں باقى تقرىبا ً کالے ہىں تو یوں بوڑھوں کےبال کالے اور جوانوں کے سفید بھی ہو سکتے ہیں۔ کالے بالوں  کے بعد سفىد بال  آنا  ىہ ملک الموتعَلَیْہِ السَّلَام  کے قاصد، وکىل اور پىغام رَساں ہیں([3])  کہ اب موت کی  تىاری کر لو مگر بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے بال  سفید نہیں یہ تو  نزلے سے سفید ہوئے ہیں اور اِس طرح  وہ  اپنے  مَن کو مَناتے ہىں اور پھر  موت کا شِکار ہو جاتے  ہیں۔ موت تو  ویسے بھی قریب ہے مگر کالےبالوں  کے بعد سفىد بال آنا ىہ موت کے قرىب ہونے کى علامت ہےکہ بس اب موت کی تیاری کرنی ہے۔

سفید بال دىکھ کر موت کو یاد کرنے والا بادشاہ

  اىک بادشاہ نے اپنے گھر مىں اىک تابوت رکھا  ہوا  تھا جسے دىکھ کر وہ  اپنی موت کو ىاد کیا  کرتا تھا۔  اىک بار صبح جب  اُس نے آئىنے میں اپنا چہرہ دىکھا تو اسے اپنی داڑھى مىں اىک سفىد بال نظر آىا، اُس نے کہا کہ اب ىہ تابوت اُٹھا لیا جائےکہ اب  مجھے اِس کى حاجت نہىں ہے کیونکہ مىرى داڑھى مىں سفىد بال آ گىا ہے جو موت کا قاصد ہےلہٰذا اَب  مىں اپنے سفىد بال کو دىکھ کر موت کو ىاد کرلىا کروں گا۔ ایک طرف تو وہ بادشاہ سفید بال سے عبرت حاصِل کر لیا کرتا تھا اور دوسری طرف ہم ہیں کہ سارے کے سارے  بال سفید ہو جاتے ہیں مگر افسوس عِبرت حاصِل نہیں کرتے ۔  ([4])

مَدَنی عطیات جمع کرنے اور کروانے والوں کے لیے دُعائے عَطّار

سُوال: اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامى کے مَدَنی کاموں کے سلسلے میں اَربوں روپے جمع کرنے کے لیے اسلامى بھائى  مَدَنی عطیات کے بستے لگاتے ہیں، جن میں بہت سے عاشقانِ رَسول ہزاروں لاکھوں روپے جمع کرواتے ہیں لہٰذا  آپ سے  اِلتجا ہے کہ جو اسلامى بھائى مَدَنی  بستوں  پر آ کر مَدَنى عطىات جمع کرواتے  ہىں اور جو جمع کرتے ہیں دونوں کو دُعاؤں سے



[1]   رد المحتار، کتاب الصلاة،  باب صلاة الجنازة،  ۳/ ۱۳۱

[2]   بہارِ شریعت، ۱/ ۵۲۷ ، حصہ: ۳

[3]   مکاشفة القلوب، الباب السادس فی الغفلة، ص۲۱دار الکتب العلمية بيروت 

[4]   حضرتِ سَیِّدُنا ابو یزید رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے آئینہ میں اپنا چہرہ دیکھ کر فرمایا: بال تو سفید ہو گئے مگر عیب نہیں گئے اور معلوم نہیں کہ آگے کیا ہو گا؟

(مرقاة المفاتيح، کتاب الجھاد ، باب اعداد آلة الجھاد، الفصل الثانی، ۷/ ۴۳۳، تحت الحدیث: ۳۸۷۳ دار الفکر بیروت)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن