صحابی کسے کہتے ہیں ؟
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

جواب: جو مچھلی طبعى موت  مَر کر پانى کے اندر اُلٹى تىر جائے  وہ حرام ہوتى ہے۔ ([1]) باقى  مچھلیاں حلال ہیں۔ مچھلی  کا باقاعدہ کوئی ذَبحِ شرعی نہىں ہے، اس لیے کہ ذَبح سے مقصود فاسد خون نکالنا ہوتا ہے جبکہ اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ مچھلى مىں خون نہىں ہوتا۔ ([2])مچھلى میں گاڑھا گاڑھا جو کچھ نظر آتا ہے وہ کوئى اور Liquid (مائع)ہے۔ مچھلی کی طرح ٹڈى کا بھی  ذَبحِ شرعى نہىں اور یہ بھى حلال ہے۔ ([3])

صحابی کسے کہتے ہیں ؟

سُوال: کیا صحابى اُسے  کہتے ہىں جس نے نبىٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ظاہرى آنکھوں سے دىکھا ہے ؟ ([4])

جواب: صحابى کى یہ تعرىف  دُرُست نہىں ہے کہ جس نے نبىٔ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کو ظاہرى آنکھوں سے دىکھا وہ صحابی ہے اس لیے کہ اگر دىکھنے والا  ہى صحابى ہوتا تو ابو جہل ، ابو لہب اور بہت سارے کفار نے بھى سرکارِ عالی وقار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دىکھا تھا  حالانکہ وہ صحابى نہیں ہىں۔ صحابى یا  صحابىہ وہ ہىں جنہوں نے اِىمان کے ساتھ سرکارِ عالی وقار  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى صحبت پائى، چاہے یہ صحبت اىک لمحے کے لىے ہی ہو اور پھر اِىمان پر خاتمہ ہوا ہو۔ دیکھنا شرط نہیں ہے جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللہ بِن اُمِّ مکتوم رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ نابىنا تھے لیکن صحابی ہیں۔ ([5])

بچی کا نام صحابیہ رکھنا کیسا ہے؟

سُوال: کیا بچی کا نام صحابىہ رکھنا جائز ہے؟

جواب: آج کل  Unique(منفرد)نام رکھنے کا بڑا جَذبہ ہے۔ حتّٰی کہ  اگر اىک بىٹے کا نام اِدرىس ہو اور دوسرے کا نام کوئى بتا دے  کہ ابلىس رکھ لو تو شاىد اَن پڑھ قسم کے لوگ ىہ نام رکھ لىں ۔ Unique(منفرد) نام کے شوق میں  ان کو سمجھ ہی نہىں پڑے گى کہ ابلىس کسے کہتے ہىں؟ حالانکہ ابلىس شىطان کوکہتے ہىں اور یہ نام کوئی سمجھ دار رکھتا بھی نہىں۔ اِسی طرح اور بھی عجىب و غرىب نام لوگ رکھتے ہىں ۔ بہرحال صحابىہ نام رکھنے کے بجائے کسى صحابىہ کے نام پر نام رکھ لىں مثلاً عائشہ  صحابىہ کا نام ہے، فاطمہ صحابىہ کا نام ہے اور ان کو ىہ نسبت بھی حاصل ہے کہ ىہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی شہزادی ہىں۔  

اپنے ہاتھ سے کمانے کی فضیلت

سُوال: اپنے ہاتھ سے کمانے کی  کىا فضیلت ہے ؟

جواب: اللہ پاک کے آخرى نبى، مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اِرشاد فرماىا: سب سے زىادہ پاکىزہ کھانا وہ ہے جو بندہ اپنى کمائى سے کھائے ۔ ([6])  

کڑک چائے پینے کے نقصانات

سُوال: میں دِن میں تین سے چار بار کڑک چائے پینے کا عادی ہوں، کیا چائے پینے  کا کوئی نقصان بھی ہے؟ (عمر رسیدہ شخص کا سُوال)

جواب: آپ کى عمر کے حساب سے مىں مشورہ دوں گا کہ آپ فورى طور پر اپنے گُردے چىک کروا لىں کىونکہ چائے گُردے کو نقصان کرتى ہے۔ کڑک چائے تو اور بھى زیادہ خطرناک ہے، پھر اسے دِن میں تىن تىن، چار چار بار پینا مزید نقصان دہ ہے۔ بعض اوقات اتنے بڑے کپوں میں چائے پىتے ہیں جو کپ نہیں جگ ہوتے ہیں ۔ کڑک چائے میں چونکہ چىنى کى ضَرورت زىادہ پڑتی ہے ورنہ وہ کڑوى لگے گى لہٰذا آپ شوگر کا ٹىسٹ بھى کروا لىں۔ اللہ کرے کہ آپ صحت مند ہوں لیکن ٹیسٹ کروانے  کا مشورہ اِس لیے دے رہا ہوں کہ اگر خُدا ناخواستہ کوئى بیماری ہو تو وہ سامنے آ جائے اور اس کا بروقت علاج کىا جا سکے۔ بہرحال  چائے کا اِستعمال کم کىا جائے اور کڑک چائے کے بجائے نارمل چائے پى جائے۔ مىٹھى بھی اىک دَم شربت کى طرح نہ ہو بلکہ مُناسب میٹھا رکھیں، نیز میٹھے کے لیے گُڑ اِستعمال کرنا چاہیے کیونکہ سفید چینی نقصان دہ ہے۔ دعوتِ اسلامى بننے سے پہلے میں نے اىک آرٹىکل پڑھا تھا کہ سفید چینی مىٹھا زہر  ہے۔ اب تو ڈاکٹر صاحبان بھی سفىد چىنى سے متفق نہىں ہىں لہٰذا اِس کى جگہ اگر گُڑ چلتا ہو تو مُناسب مِقدار مىں گُڑ ڈالا جائے کہ یہ اچھا ہے اور اِس سے بھی اچھا شہد ہے مگر ظاہر ہے کہ شہد مہنگا ہے جسے ہر اىک خریدنے کی طاقت نہىں رکھتا۔ نیز اصلى شہد کہاں سے لائىں گے؟ بہرحال چائے  گُردوں کے لىے نقصان دہ ہے لہٰذا جس کى عادت نہ ہو تو وہ چائے نہ پیئے کہ نہ رہے بانس نہ بجے  بانسرى ۔

 



[1]   درمختار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹/ ۵۱۱ 

[2]   فتاویٰ رضویہ، ۳/ ۲۳۹

[3]   درمختار، کتاب الذبا ئح، ۹/ ۴۹۰  

[4]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[5]   نزهة النظر فی توضیح نخبة الفکر، ص۱۱۱ ماخوذاً مکتبة المدینه باب المدینه کراچی 

[6]   ابن ماجه،  کتاب التجارات ، باب الحث علی المکاسب، ۳/ ۶، حدیث:  ۲۱۳۸  دار المعرفة  بیروت 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن