دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

آئے  تو ىہ ان کو سمجھ آتى ہے لیکن ہر گھر سے اذان کى آواز آئے گى تو محلے والے  باتیں بنائیں گے کہ کىا گھر گھر مىں مسجد بنا دى ہے؟  لہٰذا اذان کی آواز اتنی ہی رکھیں کہ صرف گھر والے سُن سکیں۔ ([1])

اگر کوئی سلام کا جواب نہ دے تو کیا کریں؟

سُوال:  اگر کوئى ہمارے سلام کا جواب نہ دے تو ہمىں کىا کرنا چاہىے؟(SMS کے ذَریعے سُوال)

جواب: اگر کوئی سلام کا جواب نہیں دیتا تو اُسے  نىکى کى دعوت دینی چاہیے لىکن اس کے لیے مَسائل کا  معلوم ہونا ضَرورى ہے کہ کب سلام کا جواب دینا واجب ہوتا ہے اور کب واجب نہیں ہوتا؟

سلام کا جواب دینا  کب واجب ہوتا ہے اور کب نہیں ؟

سُوال: سلام کا جواب دینا کن صورتوں میں واجب  ہوتا ہےاور کن صورتوں میں واجب نہیں ؟([2])

جواب:  اگر کوئی مُلاقات کے لىے آىا تو اس کے لىے سُنَّت ہے کہ سلام کرے ۔ ([3]) اور دوسرے پر واجب ہے کہ اس کے سلام کا جواب دے۔ ([4])اگر کوئی وِرد وَظىفہ وغیرہ کچھ پڑھ  رہا ہو یا تلاوت کر رہا ہوتو اسے  سلام نہىں کرنا چاہىے اور اگر سلام کر دیا تو اب اس پر جواب دینا واجب نہیں۔ یوں ہی اگر کوئى کھانا کھا رہا ہے تو اس وقت سلام نہ کیا جائے اور کر لیا تو اب اس پر جواب واجب نہىں ۔ ہاں! اگر مُنہ مىں نوالہ نہىں ہے  تو جواب دے دے لیکن واجب اب بھی نہىں۔ ([5]) بعض اوقات توجہ نہىں ہوتى اور بندہ سلام سنتا ہی نہىں ہے ىا سلام کرنے والے کا تلفظ اتنا غَلَط ہوتا ہے کہ اس کو جواب دىنے کى ضرورت نہىں ہوتى بلکہ اکثر اىسا ہى ہوتا ہے کہ سلام کا تَلَفُّظ ہى غَلَط ہوتا ہے لہٰذا اِن صورتوں میں بھی جوابِ سلام واجب نہیں۔ بہارِ شرىعت مىں ہے کہ اگر کسى نے کہا : سَلَامْ عَلَیْکُمْ  ىعنى مىم کو ساکن پڑھا جب بھى اس پر جواب واجب نہىں ہے۔ ([6]) سلام اور جوابِ سلام کے متعلق تفصیلی معلومات حاصِل کرنے کے لیے مکتبۃُ المدینہ کے رِسالے 101مَدَنى پھول یا  بہار ِ شرىعت جلد 3 کے حصہ 16 میں سے ”سلام کا بیان“  کا مُطالعہ کیجئے۔  

ہم کو تو اپنے سائے میں آرام ہی سے لائے

سُوال: اعلیٰ حضرت، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کے اِس شعر کی وضاحت فرما دیجئے:

ہم کو تو اپنے سائے مىں آرام ہى سے لائے

حىلے بہانے والوں کو ىہ راہ ڈر کى ہے

جواب: مدینے کا سفر پہلے اونٹوں اور  گھوڑوں پر ہوتا تھا۔ راستے میں بسااوقات  ڈاکو لوٹ لىتے تھے۔ اعلىٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خانرَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ نے اس دور میں اونٹ پر مدىنے شرىف کے سفر کا اِرادہ کیا تو لوگوں نے ڈرایا کہ لوٹ لیے جاؤ گے لیکن آپ نے پھر بھی سفر فرمایا اور راستے میں کسی قسم کا کوئی  حادثہ پىش نہ آىا تو اس موقع پر غالباً ىہ شعر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  نے نظم فرماىا کہ  

ہم کو تو اپنے سائے مىں آرام ہى سے لائے

                    حىلے بہانے والوں کو ىہ راہ ڈر کى ہے  (حدائقِ  بخشش)

ىعنى سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم ہمىں آرام کے ساتھ اپنے سائے مىں لے آئے  اور مدىنے شرىف کى حاضرى سے مُشَرَّف فرماىا ۔ جن کو مدىنے جانا نہىں ہوتا وہ نخرے کرتے ہىں ان کے لىے ىہ راہ ڈر والى ہے لیکن جو اللہ پاک پر بھروسا کر کے ہمت کر لے ، اس کے لىے کوئى خطرہ نہىں ہے تو اِس شعر میں ایک تسلی ہے۔

مچھلی کو کس طرح ذَبح کیا جائے ؟

سُوال: گائے بکرى کو ذَبح کرتے ہىں تو وہ حلال ہوتى ہے، مچھلى کے ذَبحِ شرعى کا کىا طرىقہ ہے؟

 



[1]   اگر کوئی شخص شہرمیں گھر میں نماز پڑھے اور اَذان نہ کہے تو کراہت نہیں ، کہ وہاں کی مسجد کی اَذان اس کے ليے کافی ہے اور کہہ لینا مستحب ہے۔ اگر بيرون شہر و قریہ باغ یا کھیتی وغیرہ میں ہے اور وہ جگہ قریب ہے تو گاؤں یا شہر کی اَذان کِفایَت کرتی ہے، پھر بھی اَذان کہہ لینا بہتر ہے اور جو قریب نہ ہو تو  کافی نہیں ، قریب کی حد یہ ہے کہ یہاں کی اَذان کی آواز وہاں تک پہنچتی ہو۔ (بہارِ شریعت ، ۱/ ۴۶۴، حصہ: ۳ ملتقطاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

[2]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[3]   جنتی زیور، ص۹۹ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[4]   ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹/ ۶۸۳ ماخوذاً  دار المعرفة  بیروت

[5]   ردالمحتار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹/ ۶۸۵

[6]   درمختار، کتاب الحظر والاباحة، فصل فی البیع، ۹/ ۶۸۶ دار المعرفة  بیروت -بہارِ شریعت، ۳/ ۴۶۴ ، حصہ: ۱۶  

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن