دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

سُوال: مالدار  کو  دیکھ کر مالداربننے کی تمنا کرنا  کیسا ہے؟ ([1])  

جواب: مالدار کو دیکھ کر مالدار بننے کی کیا تمنا  کی جائے؟دُنیوی اِعتبار سے  کروڑ پتى یا اَربوں پتى ہونا بہت اچھا لگتا ہے لىکن حقىقت مىں اچھا نہىں ہے ا س لیے  کہ قیامت کے دِن پائى پائى کا حِساب دىنا ہو گا ۔ پھر دُنىا مىں بھى مالداروں کے لیے آزمائشیں ہوتی ہے مثلاً لوگ ان سے جَلتے ہىں، ان کے بچوں کو اِغوا کر کے لے جاتے ہىں، ڈاکو یا ٹھگ ان کے  پىچھے لگ جاتے ہىں اور اِس طرح کے کئی مَسائل ہوتے ہىں لہٰذا مالدار بننے کی تمنا کرنے کے بجائے  یہ دُعا کرنی چاہیے کہ اللہ کرىم اتنا دے کہ ہم کسى کے محتاج نہ ہوں، بس اسى کے دَر کے محتاج رہىں۔ بس اتنا دے کہ  ہمارا پىٹ بھرجائے، تَن ڈَھک جائے اور سر چُھپ جائے ، ىہ دُعا عافىت والى ہے۔ باقى زىادہ مال مانگ کر اپنے آپ کو آزمائش پر پىش نہیں کر نا چاہىے۔  مالدار کا مال جب جاتا ہے تو اُسے صَدمہ ہوتا ہے ، غریب کے پاس مال ہوتا ہی نہىں تو جائے گا کىا؟ مثلاً مالدار کى جىب کٹ جائے اور اس مىں لاکھ روپے ہوں تو اس کى نىند اُڑ جائے گى اور اسے  بہت صَدمہ ہوگا جبکہ کسى غریب کى جىب کٹ جائے اور اس کی دس روپے والى تسبىح  ىا پھٹا ہوا رومال چلا گیا تو Understood(طے شُدہ)ہے کہ اس کو اتنا زىادہ صَدمہ نہىں ہو گا جتنا لاکھ روپے والے کو ہوا۔ ([2])

جامِعاتُ المدینہ کو خود کفیل بنانے کی تحریک

سُوال: اَلْحَمْدُلِلّٰہ!جامِعاتُ المدىنہ کو خود کفىل کرنے کے لىے ہر جامعۃُ المدینہ کے اَطراف  کی دُکانوں اور  گھروں پر مَدَنی عطىات بکس رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اِس مُعاملے میں اب تک(۲۵ جمادی الاخریٰ ۱۴۴۰ھ بمطابق 02 مارچ 2019) کی نُماىاں کارکردگى جامعۃُ المدینہ فیضانِ خزائن العرفان ( گلبہار کھجى گراؤنڈبابُ المدینہ کراچی)کی ہے۔ آپ سے عرض ہے کہ جامِعاتُ المدینہ کو خودکفیل بنانے کے حوالے سے کچھ مَدَنی پھول بھی اِرشاد فرما دیجیے۔ نیز جو کوششیں کر رہے ہیں انہیں دُعاؤں سے بھی نواز دیجئے ۔ ( جامِعاتُ المدىنہ ، صوبہ مکى کی مُشاورت  کے رُکن کا سُوال)

جواب: مَاشَآءَاللّٰہ!جامِعاتُ المدىنہ کو خود کفىل بنانے کے لىے ہمارے طُلَبائے کِرام کوششىں تىز تر کىے ہوئے ہىں اور اس کے لیے مَدَنى عطىات بکس بھى لگا رہے ہىں۔ دُنىا بھر  مىں جہاں جہاں جامِعاتُ المدىنہ ہىں  سب کو  اِن کوشش کرنے والوں کی تقلىد کرنى چاہىے  اور کوئى رکاوٹ  نہ ہونے کی صورت میں اپنے اپنے جامعۃُ المدینہ کے اَطراف کی دُکانو ں اور   گھروں مىں مَدَنى عطىات بکس رکھوانے چاہئیں تاکہ ان کا  جامعۃُ المدینہ بھی خود کفىل ہوسکے۔

یَا اَللہ!جو ہمارے طُلَبائے کِرام، اَساتذۂ کِرام اور  ناظمىنِ کِرام مَدَنى عطىات کے حوالے سے اپنى کاوشىں کر رہے ہىں انہىں ان مىں کامىابى عطا فرما، دونوں جہانوں کى بھلائىاں اِن کا مُقَدَّر کر دے اور جو جو اپنے جامعۃُ المدىنہ کو خود کفىل کر رہے ہىں، یَا اللہ! ا ن کو نىکىوں کا  مالدار بنا دے، قبر مىں ىہ مالدار ہوں ، قىامت کے روز بھى مالدار ہوں اور جَنَّت مىں بےحساب داخلے سے مُشَرَّف ہوں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم  

بندہ غیبت کرنے پر مجبور  ہو جائے تو کیا کرے؟

سُوال: کچھ لوگ اتنا  ستاتے ہىں کہ اِنسان ان کی غىبت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے، اِس کا کىا حل کىا جائے؟ (Facebook کے ذَریعے سُوال)

جواب: اگر نفس کے مجبور کرنے پر غیبت کر لی جائے تو پھر صبر کسے  کہتے ہىں؟ ستانے والے کی جب  غىبت کرلی  تو صبر کا ثواب  ضائع ہو گىا اور اُلٹا گناہگار بھی ہوا ۔ ہر صورت میں صبر نہ کرنا گناہ نہىں ہوتا لىکن اِس موقع پر صبر نہ کرنے والا کبىرہ گناہ مىں مبتلا ہو رہا ہے ۔ ستانے والے کی غیبت سے خود کو روکنے میں اِمتحان ہے اور امتحان مىں ظاہر ہے کچھ نہ کچھ تو آزمائش ہوتى ہے ، تکلىف اور  پرىشانى کا سامنا ہوتا ہے ، ذہن اور  دِل کو مار کر مَنانا پڑتا ہے۔ اِس لىے ستانے والے کے مقابلے میں صبر، صبر اور صبر کرىں۔ پیارے آقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں جب رَنج و غم حاضر ہوتا تو آپ اللہ پاک کی  بارگاہ مىں عرض کرتے:  یَاحَىُّ  یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ([3])لہٰذا آپ بھی ىہ پڑھىں اور ساتھ ہی ساتھ اللہپاک سے یہ دُعا بھی کرىں  کہ اے اللہ!جو لوگ ظلم کرتے ہىں انہیں  ہداىت دے اور مجھے صبر عطا  کر اور غىبتوں،  دِل آزارىوں وغیرہ گناہوں  سے بچا۔  

گھر میں نماز سے پہلے اذان دینا

سُوال: ىورپىن ممالک مىں نماز سے پہلے بعض گھروں مىں اِسلامى بھائى ىا  مَدَنى منے اذان دىتے ہىں، کىا اِس طر ح ہر اىک کا اذان دىنا صحىح  ہے اور  گھروں مىں اسے  رائج کرنا کىسا ؟

جواب: نمازوں کے اوقات میں اذان دینے کو گھروں مىں رائج کرنا اچھی بات ہے لہٰذا جب بھى نماز پڑھىں تو  گھر مىں اذان دىں۔ اذان کوئی بڑا دے ىا نابالغ سمجھ دار بچہ دونوں ہی  دُرُست ہیں لیکن اس کے لىے مائىک اِستعمال نہ کیا جائے۔ اس لیے کہ لوگ اس سے مانوس نہىں ہىں۔ بَدقسمتی سے لوگ گانوں سے مانوس ہىں کہ گھر گھر سے گانوں کى آواز



[1]   یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔  (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[2]   حسد کی تعریف، اس سے بچنے کا طریقہ و دعائیں اور دیگر اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدىنہ کى 97  صفحات پر مشتمل کتاب ”حسد“  کا مطالعہ کیجئے۔ (شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)

[3]   ترمذی، کتاب الدعوات، باب: ۹۲،  ۵/ ۳۱۱، حدیث: ۳۵۳۵ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن