دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Udasi Ka Ilaaj | اُداسی کا علاج

book_icon
اُداسی کا علاج

اور ایک ا ٓدھ دِن کا جاگا ہوا ہے تو شاید پھر اِس کے قریب کوئی سو بھی نہ سکے۔ اِس کا ایک میڈیکل حَل رُکنِ شُوریٰ اطہر بھائی نے مجھے بتایا ہے کہ میڈیکل کی دُکان پر  Snoring Stick کے نام سے یہ آئٹم مل جاتا ہے جو ناک پر لگانے سے خراٹوں کی آواز میں کافی حَد تک کمی آ جاتی ہے۔ اِس طرح کی چیزوں میں Side Effect (منفی اثرات) بھی ہوتے ہوں تو تعجب نہیں۔ (اِس موقع پر رُکنِ شُوریٰ نے فرمایا: )چونکہ یہ ناک پر  لگنے والی چیز ہے تو بہتر ہے اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ہی اِستعمال کی جائے تاکہ رات میں سوتے ہوئے کوئی پرابلم نہ ہو جائے۔ مَدَنی مذاکرے کے ذَریعے یہ معلوم ہوگیا ہے کہ ایسی کوئی چیز میڈیکل پر دَستیاب ہے جو  خراٹے کی آواز کم کر سکتی ہے مگر اسے  اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر کے سمجھ کر ہی  اِستعمال کیا جائے۔

مَدَنی قافلے کے مُسافروں کی حوصلہ افزائی اور دُعائے عطّار

سُوال: (رُکنِ شُوریٰ نے کہا: )اَلْحَمْدُ لِلّٰہ گزشتہ دِنوں پاک امجدی کابینہ کے امجدی  زون سے ایک ماہ کے مَدَنی قافلے کی خُصُوصی ٹرین چلائی گئی، اِس سفر میں مَدَنی قافلے کےمُسافروں کو بارشوں کی وجہ سے کافی آزمائش ہوئی ہے، آپ کی بارگاہ میں عرض ہے کہ  ہمارے ان عاشقانِ رَسُول کو دُعاؤں سے نواز دیجیے تاکہ ان کے حوصلے بلند ہوں اور ان کا  دِل لگا رہے۔

جواب: اللہ کریم پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے صَدقے مَدَنی قافلے کے ان مسافروں کا دِل لگا دے اور ان کا سفر بخیر ہو۔ تاریخِ اِسلام میں جو غزوات ہوئے ان میں آندھی، طوفان اور بارشیں وغیرہ سب کچھ ہوتا تھا لیکن اللہ   پاک کے نیک بندے ان چیزوں سے گھبرائے بغیر اپنا سفر جاری رکھتے تھے۔ اللہ   کرے ہمارے مَدَنی قافلے کے یہ مسافر بھی اپنا سفر جاری رکھیں اور ان کا مدنی قافلہ آگے بڑھتا رہے۔ کیا یہ بوندا باندی اور بارش کے  قطروں کی وجہ سے بھاگ جائیں گے؟ وہ تو تیروں کی بارش اورتلواروں کی جھنکار میں بھی نہیں بھاگتے تھے بلکہ سینہ سپر ہوکر اور آگے بڑھتے تھے۔ کیا یہ بوندا باندی عاشقانِ رسول کا راستہ روک دےگی؟ نہیں ایسا نہیں ہے۔ آپ لوگ ہمت نہ ہاریں کیونکہ  ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، جتنی تکلیفیں اُٹھائیں گے اتنا ہی زیادہ ثواب کمائیں گے، نہ گلہ شِکوہ کرنا ہے اور نہ بے صبری کا مُظاہرہ کرنا ہے۔ اللہ   پاک کی رضا کے لیے آگے بڑھتے رہیں اور ایک ماہ کے مَدَنی قافلے کا جو عزم کیا ہے اُس میں ایک گھنٹہ بھی کم نہیں کرنا البتہ بڑھانے میں کوئی حرج نہیں۔ جو بھی اس مَدَنی قافلے کے مُسافر ہیں اور بارشوں کے باوجود سفر کر رہے ہیں وہ اپنا مَدَنی قافلہ پورا کریں۔ اللہکریم آپ کے قدم جما دے، صِراطِ مستقیم پر بھی آپ کے قدم جَم جائیں بالکل نہ ڈگمگائیں، اللہ    کرے پُل صِراط سے بھی پیارے محبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی”سَلِّمْ سَلِّمْ“کی دُعاؤں کے صَدقے پار ہو جائیں اور عافیت کے ساتھ جنَّت میں چلے جائیں۔ اللہپاک یہ دُعائیں میرے اور تمام دعوتِ اسلامی والوں  کے حق میں قبول فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم   

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن