دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

UC Mashawarat Nigraan ki Tanzimi Zimedariyan | یوسی مشاورت نگران کی تنظیمی ذمہ داریاں

book_icon
یوسی مشاورت نگران کی تنظیمی ذمہ داریاں
            
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

یوسی مشاورت نگران کی تنظیمی ذمہ داریاں

درود شریف کی فضیلت

پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ عالی شان ہے: صَلَاتُكُمْ ‌عَلَیَّ مُحْرِزَةٌ لِدُعَائِكُمْ وَمِرْضَاةٌ لِرَبِّكُمْ وَزَكَاةٌ لِاَعْمَالِكُمْ یعنی تمہارا مجھ پر درود پاک پڑھنا تمہاری دعاؤں کی حفاظت کرتا، ربّ کو راضی کرتا اور تمہارے اعمال پاک کرتا ہے۔“(1) تعریف میں جو کرتا ہوں خَیرُ الانام کی عزّت بلند ہوتی ہے میرے کلام کی میری لحد میں لائیں گے تشریف مصطفیٰ عادت بنا رہا ہوں درود و سلام کی صلّوا علی الحبیب! صلی اللہ علیٰ محمد

دعوتِ اسلامی کا اِصلاحی ویژن

الحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کا بنیادی مقصد اِصلاحِ معاشرہ اور بنی نوعِ انسان کی قرآن و سنّت کی روشنی میں تربِیَت کرنا ہے ۔اسی عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ،یہ پیاری تنظیم اُمتِ مسلمہ کو دِن رات اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے کوشاں ہے اور اس تنظیم سے منسلک ہر ہر فرد بوڑھا ہو یا جوان، مرد ہو یا عورت ایک ہی دُھن میں مگن نظر آتے ہیں کہ ” مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے، اِن شاء اللہ الکریم ۔ “ اِس مدنی مقصد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے قرآن و سنّت کی روشنی میں اَسلاف کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے،کچھ ایسے کام کیے جاتے ہیں، جن کو دعوتِ اسلامی میں ” 12 دِینی کام “ کہا جاتا ہے۔
1... مسند الفردوس، 2/3 91، حدیث:3739، دار الکتب العلمیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن