دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

        امید ہے کہ اس تفہیم کے بعد مذکورہ اسلامی بھائی توبہ کرنے میں دیر نہیں کریں گے ۔ اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ

تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ(یعنی اللہ   تَعَالٰی کی بارگاہ میں توبہ کرو)    اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (میں اللہ    عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)

دسویں وجہ                            

    دنیاوی ترقی سے محروم ہونے کا خوف

        بعض بھائی اس لئے توبہ کی سعادت حاصل نہیں کرپاتے کہ انہیں متوقع طور پر حاصل ہونے والی دنیاوی ترقی سے محرومی کا خوف لاحق ہوتا ہے ۔

اس کا حل :

        سرکارِ دوعالم صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’دنیا کی محبت تمام برائیوں کی جڑ ہے۔‘‘              (شعب الایمان ، باب فی الزھد وقصر الامل ، رقم ۱۰۵۰۱، ج ۷، ص ۳۳۸)

         لہذا! ایسے اسلامی بھائیوں کو غور کرنا چاہیے کہ آخرت کے مقابلے میں دنیا کو ترجیح دینا انہیں سوائے ہلاکت کے کچھ نہ دے گا ۔ کیونکہ حدیث میں ہے ، ’’جو شخص اپنی دنیا سے محبت کرتا ہے تو وہ اپنی آخرت کو نقصان پہنچاتا ہے اور جو آخرت سے محبت کرتا ہے وہ اپنی دنیا کو نقصان پہنچاتا ہے تو (اے مسلمانو!) فنا ہونے والی چیز (یعنی دنیا) کو چھوڑ کر باقی رہنے والی چیز (یعنی آخرت) کو اختیار کرلو۔ ‘‘

(المسند لامام احمد بن حنبل ، حدیث ابی موسی الاشعری ، رقم ۱۹۷۱۷ ، ۷ ، ص۱۶۵)

        نیز آخرت کے مقابلے میں دنیا کی کیا حیثیت ہے ، اس سلسلے میں فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ   ملاحظہ ہو :  ’’اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ  کی قسم! دنیاآخرت کے مقابل ایسی ہے جیسے تم میں سے کوئی اپنی انگلی سمندر میں ڈالے پھر دیکھے کہ انگلی کتنا پانی لے کر لوٹتی ہے ۔‘‘(مشکوٰۃ المصابیح، کتاب الرقاق، رقم الحدیث ۵۱۵۶، ج۳، ص۱۰۵)

        اللہ  تَعَالٰی ہم سب کو سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم

تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ(یعنی اللہ   تَعَالٰی کی بارگاہ میں توبہ کرو)       اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (میں اللہ    عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)

گیارھویں وجہ                                                                                                  

      اہل ِ خانہ کی تنقید

        بعض بھائی توبہ کرکے اپنا طرزِ زندگی بدلنا چاہتے ہیں لیکن جونہی وہ کوئی عملی قدم اٹھاتے ہیں ان کے گھر والے آڑے آجاتے ہیں اور انہیں اس طرح ’’سمجھاتے ‘‘ نظر آتے ہیں کہ دیکھ ابھی تو تم جوان ہو ، بڑھاپے میں داڑھی رکھ لینا ‘‘، ’’ابھی تو تمہاری شادی بھی کرنی ہے اگر تم کسی دینی ماحول سے وابستہ ہوگئے تو کوئی تمہیں اپنی لڑکی نہیں دے گا ‘‘وغیرہ وغیرہ

اس کا حل :

        اس سلسلے میں ذرا سی ہمّت کی ضرورت ہے ، اگر ارادہ پختہ ہو اور نگاہ رحمت ِ الہٰی پر ہو تو مشکل مراحل بھی بآسانی طے ہوجایا کرتے ہیں ۔ لہذا! گھر والوں کی تنقید سے ہرگز مت گھبرائیں اور نہ ہی ان کے ڈرانے پر خوف زدہ ہوں بلکہ ان سے الجھے بغیر گناہوں کو ترک کرنے اور نیکیوں کا ذخیرہ جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ اس ضمن میں شیخ ِ طریقت امیرِ اہل سنّت بانی دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کے عطا کردہ ’’گھر میں مدنی ماحول بنانے کے مدنی پھولوں ‘‘پر عمل کرنا بے حد مفید ثابت ہوگا ۔

’’گھر میں مدنی ماحول ‘‘کے پندرہ حروف  کی نسبت سے ۱۵مدنی پھول

۱۔گھر میں آتے جاتے بلند آواز سے سلام کریں ۔

۲۔والدیا والدہ کو آتا دیکھ کرتعظیماً کھڑے ہو جائیں ۔

۳۔ دن میں کم از کم ایک بار اسلامی بھائی والدصاحب کااور اسلامی بہنیں ماں کا ہاتھ اور پاؤں چوما کریں ۔

۴۔  والدین کے سامنے آواز دھیمی رکھیں ، ان سے آنکھیں ہرگز نہ ملائیں ۔

۵۔ان کا سونپا ہوا ہر وہ کام جو خلاف شرع نہ ہو فورا کر ڈالیں ۔

۶۔ماں بلکہ گھر (اور باہر)کے ایک دن کے بچے کو بھی آپ کہہ کر ہی مخاطب ہوں ۔

۷۔ اپنے محلہ کی مسجدمیں عشاء کی جماعت کے وقت سے لے کر دوگھنٹے کے اندر اندر سو جایا کریں کاش !تہجد میں آنکھ کھل جائے ورنہ کم از کم نماز فجر تو بآسانی (مسجد کی پہلی صف میں باجماعت )میسر آئے اور پھر کا م کاج میں بھی سستی نہ ہو ۔

۸۔ گھر میں اگر نمازوں کی سستی ، بے پردگی ، فلموں ڈراموں اور گانے باجوں کا سلسلہ ہو تو بار بار نہ ٹو کیں ، سب کو نرمی کے ساتھ سنتو ں بھر ے بیانا ت کی کیسٹیں سنائیں ۔اِنْ شَآءَ اللہ    عَزَّ  وَجَلَّ  ’’مدنی ‘‘نتا ئج برآمد ہو ں گے۔

۹۔گھر میں کتنی ہی ڈانٹ بلکہ ما ر بھی پڑے ، صبرصبراور صبر کیجئے۔اگر آپ زبان چلائیں گے تو ’’مدنی ماحول ‘‘ بننے کی کوئی امید نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے کہ بے جا سختی کرنے سے بسا اوقات شیطان لوگو ں کوضدی بنا دیتا ہے۔لہذا غصہ ، چڑچڑا پن اور جھاڑنے وغیرہ کی عا دت بالکل ختم کردیں ۔

۱۰۔ گھر میں روزانہ(ابوابِ) فیضا ن سنت کا درس ضرورضرور ضرور دیں یا سنیں ۔

۱۱۔اپنے گھر والوں کی دنیا و آخرت کی بہتری کے لئے دل سوزی کے ساتھ دعا بھی کر تے رہیں کہ دعا ء مومن کا ہتھیار ہے۔

۱۲۔ سسرال میں رہنے والیا ں جہاں گھر کا ذکر ہے وہاں سسرال اور جہاں والدین کاذکر ہے وہا ں ساس اور سسر کے ساتھ وہی حسن سلو ک بجا لائیں جبکہ کوئی مانع شرعی نہ ہو۔

۱۳۔ مسائل القر آن ص۲۹۰پر ہے ، ہر نماز کے بعد ذیل میں دی ہو ئی دعا اوّل  وآخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک بار پڑھ لیں ـ۔ان شآء اللہ   عَزَّ وَجَلَّ بال بچے سنّتوں کے پابند بنیں گے اور گھر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن