30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور فرماتاہے :
فَمَنْ تَابَ مِنْۢ بَعْدِ ظُلْمِهٖ وَ اَصْلَحَ فَاِنَّ اللّٰهَ یَتُوْبُ عَلَیْهِؕ
ترجمہ کنزالایمان : تو جو اپنے ظلم کے بعد توبہ کرے اور سنورجائے تو اللہ اپنی مہر سے اس پر رجو ع فرمائے گا۔‘‘(پ ۶ ، ، المآئد ہ : ۳۹)
(4) برائیوں کا نیکیوں میں تبدیل ہونا :
اللہ تَعَالٰی فرماتاہے :
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یُبَدِّلُ اللّٰهُ سَیِّاٰتِهِمْ حَسَنٰتٍؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا(۷۰)
ترجمہ کنزالایمان : مگر جوتوبہ کرے اورایمان لائے اوراچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گااور اللہ بخشنے ولامہربان ہے۔‘‘(پ ۱۹ ، الفرقا ن : ۷۰)
اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتاہے :
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ تَوْبَةً نَّصُوْحًاؕ-عَسٰى رَبُّكُمْ اَنْ یُّكَفِّرَ عَنْكُمْ سَیِّاٰتِكُمْ وَ یُدْخِلَكُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ
ترجمہ کنزالایمان : اے ایمان والو! اللہ کی طر ف ایسی تو بہ کرو جو آگے کو نصیحت ہوجائے قریب ہے تمہارا رب تمہاری برائیاں تم سے اتاردے اور تمہیں باغوں میں لے جائے جن کے نیچے نہر یں بہیں ۔‘‘(پ ۲۸ ، التحریم : ۸)
ایک اور مقام پرہے :
اِلَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ شَیْــٴًـاۙ(۶۰)
ترجمہ کنزالایمان : مگر جوتائب ہوئے اورایمان لائے اور اچھے کام کئے تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور انہیں کچھ نقصان نہ دیا جائے گا ۔‘‘ (پ ۱۶ ، مریم : ۶۰)
اللہ تَعَالٰی فرماتاہے :
اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَ مَنْ حَوْلَهٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ وَ یَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْاۚ-رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَیْءٍ رَّحْمَةً وَّ عِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَ اتَّبَعُوْا سَبِیْلَكَ وَ قِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ(۷)
ترجمہ کنزالایمان : وہ جو عرش اٹھاتے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں اپنے رب کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بولتے اور اس پر ایمان لاتے اور مسَلْمَانوں کی مغفرت مانگتے ہیں اے رب ہمارے تیر ے رحمت وعلم میں ہر چیز کی سمائی ہے تو انہیں بخش دے جنہوں نے تو بہ کی اور تیر ی راہ پر چلے او رانہیں دوزخ کے عذاب سے بچالے اے ہمارے رب ۔‘‘(پ ۲۴ ، المؤمن : ۷، ۸ )
توبہ میں تاخیر کی وجوہات اور ان کا حل
پیارے اسلامی بھائیو !
توبہ کی تمام تر اہمیت اور فضائل کے باوجود بعض بدنصیب نفس وشیطان کے بہکاوے میں آکر توبہ کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ۔ اس کی چند وجوہات اور ان کا حل پیش ِ خدمت ہے ۔
گناہوں کے انجام سے غافل رہنا
گناہوں کے انجام سے غافل ہونا بھی توبہ کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کو جس عذاب سے ڈرایا گیا ہے وہ اس کی نگاہوں سے اوجھل ہے جبکہ اس کی نفسانی خواہشات کا نتیجہ فوری طور پر اس کے سامنے آجاتا ہے اور یہ انسان کا فطری تقاضا ہے کہ یہ تاخیر سے وقوع پزیر ہونے والی چیز کی نسبت فوری طور پر حاصل ہونے والی شے کی طرف بہت جلد متوجہ ہوتا ہے ۔ مثلاً زناکرنے والا اس سے فوری طور پر حاصل ہونے والی لذت کی طرف مائل ہوجاتا ہے اور اس کی اُخروی سزا کے بارے میں سوچنے کی بھی زحمت گوارا نہیں کرتا ۔
اس کا حل :
ایسا شخص غور کرے کہ اگرچہ یہ عذابات میری نگاہوں سے اوجھل سہی لیکن ہیں تو یقینی ، کتنے ہی دنیاوی فوائد ایسے ہیں جنہیں میں مستقبل میں ہونے والے نقصان کی وجہ سے چھوڑ دیتا ہوں مثلاً کوئی غیرمسلم ڈاکٹر یہ کہہ دے کہ تمہیں دل کا مرض ہے لہذاچکنائی والی چیزیں مثلاً پراٹھا ، سموسے ، پکوڑے وغیرہ کھانا بالکل ترک کردو ورنہ تمہاری تکلیف میں اضافہ ہوجائے گا تو میں محض ایک ڈاکٹر کی بات پر اعتبار کرکے آئندہ نقصان سے بچنے کے لئے ان اشیاء کو ان کی تمام تر لذت کے باوجود چھوڑ دیتا ہوں تو کیا یہ نادانی نہیں ہے کہ میں نے ایک بندے کے ڈرانے پر اپنی لذتوں کو چھوڑ دیا لیکن تمام کائنات کے خالق عَزَّ وَجَلَّ کے وعدۂ عذاب کو سچا جانتے ہوئے اپنے نفس کی ناجائز خواہشات کو ترک نہیں کرتا ۔اس انداز سے غوروفکر کرنے کی برکت سے مذکورہ رکاوٹ دور ہوجائے گی اورتوبہ کرنے میں کامیابی نصیب ہوگی ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ(یعنی اللہ تَعَالٰی کی بارگاہ میں توبہ کرو) اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ (میں اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع