دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

        اس کے انتقال کے کچھ عرصہ بعد لڑکے کے دل میں شراب پینے کا خیال پیدا ہوا ، باپ کی نصیحت کے مطابق وہ نوجوان ایک شرابی کے پاس پہنچا جو نشے میں دُھت ایک نالی میں گرا ہو اتھا ، اس کی یہ عبرت ناک حالت دیکھ کر اس کے دل میں خیال پیداہوا کہ ’’اگر میں نے بھی شراب پی تو میرا بھی یہی حشر ہو گا ۔‘‘یہ خیال آتے ہی اس نے شراب پینے کا ارادہ ترک کر دیا ۔

        پھر ایک مرتبہ شیطان نے اسے جوئے کی ترغیب دلائی ، حسب وصیت یہ پہلے ایک ہارے ہوئے جواری کے پاس پہنچا۔اس نے دیکھا کہ ہار جانے کے باعث وہ جواری شدید رنج و غم میں گرفتار تھا اور اس کی حالت نہایت قابل رحم ہو رہی تھی ۔اس کی یہ حالت دیکھ کر اسے بھی اپنے بارے میں یہی خوف پیدا ہو ااور یوں جوئے سے بھی باز آگیا ۔

        پھر کچھ عرصے بعد نفس نے زنا کی خواہش کا اظہار کیا ، اس مرتبہ بھی یہ حسب نصیحت صبح کے وقت طوائف خانے جا پہنچا ۔جب دروازہ بجایا تو کچھ دیر بعد ایک طوائف باہر آئی ، نیند سے بیدار ہونے کی وجہ سے اس کی آنکھوں میں گندگی بھری ہوئی تھی، بال بکھرے ہوئے تھے ، بغیر سرخی پاؤڈر کے چہرہ بالکل بے رونق نظر آرہا تھا اور اس پر مردنی سی چھائی ہوئی تھی ، تروتازگی نام کو نہ تھی ، منہ سے بدبو کے بھپکے اڑ رہے تھے ، اس نے میلا کچیلا لبا س پہن رکھا تھا جس سے پسینے کی بو بھی محسوس ہو رہی تھی ، گویا کہ شام کو ملمع کاری کر کے’’شکار‘‘کو اپنی جانب راغب کرنے والی ’’حور پری‘‘اس وقت غلاظت کا ایک ڈھیر نظر آ رہی تھی ۔طوائف کا یہ بھیانک حلیہ دیکھ کر اس نوجوان کے دل میں زنا سے کراہیت پیدا ہو گئی اور اس نے اپنے ارادے سے ہمیشہ کے لیے توبہ کر لی۔

(ماخوذ از ’’میٹھا زہر‘‘ ، ص۱۷۴)

( 52)   شرابی وزیرکے مصاحب کی توبہ

        ایک مرتبہ ایک شرابی وزیر کا مصاحب ابو الفضل دیلمی جو خود بھی شراب پیتا تھا، حضرت ِسیدنا قطب الدین اولیا ابو اسحق ابراہیم علیہ الرحمۃکے پاس حاضر ہوا تو آپ نے فرمایا ’’کہ شراب نوشی سے توبہ کر لے ۔‘‘اس نے جواب دیا : ’’ میں ضرور تائب ہو جاتا لیکن جب وزیر کی مجلس میں دورِ جام چلتا ہے تو مجبورا ًمجھ کو بھی پینی پڑتی ہے ۔‘‘آپ نے فرمایا ’’جب اس محفل میں تجھے شراب نوشی پر مجبور کیا جائے تو میرا تصور کر لیا کرو۔‘‘چنانچہ جب وہ توبہ کر کے گھر پہنچا تو دیکھا کہ تمام جام شکستہ پڑے ہیں اور شراب زمین پر بہہ رہی ہے ۔یہ کرامت دیکھ کر وہ بہت متاثر ہوا اور وزیر کے پوچھنے پر پورا واقعہ بیان کر دیا اس کے بعد سے وزیر نے کبھی اس کو شراب نوشی پر مجبو ر نہیں کیا ۔(تذکرۃ الاولیاء ، باب نودم ذکر شیخ ابو اسحق شہر یار ، ج۲، ص ۲۴۷)

(53 )   سنگین جرائم میں ملوث شخص کی توبہ

                ایک مرتبہ کوئی اسلامی بھائی ایسے شخص کو امیرِاہل ِ سنت ، بانیٔ دعوت ِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری مدظلہ العالی کی بارگاہ میں لے کر آئے جو انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث تھا حتی کہ تین قتل بھی کر چکا تھا اور جیل میں سزا بھی کاٹ چکا تھا ۔اس نے امیرِاہل ِ سنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں اپنی داستان عرض کی اور کہنے لگا کہ، ’’میں اپنی بقیہ زندگی عیسائی بن کر گزارنا چاہتا ہوں لیکن آپ کا یہ اسلامی بھائی بہت اصرار کر کے مجھے آپ کے پاس لے آیا ہے۔ لہذا! اگر آپ مجھے مطمئن کردیں تو ٹھیک ، وگرنہ (معاذ اللہ   ) میں صبح گرجا گھر جا کر باقاعدہ عیسائی مذہب اختیار کر لوں گا اور پھر سے جرائم کی دنیا میں مصروف ہوجاؤں گا ۔‘‘

        بانیٔ دعوت ِ اسلامی مدظلہ العالی نے بڑی توجہ کے ساتھ اس کی باتیں سننے کے بعد بڑے پیار اور شفقت بھرے لہجے میں اس پر انفرادی کوشش شروع کی ۔مدنی مٹھاس سے لبریز کلمات گویا تاثیر کا تیر بن کر اس کے جگر میں پیوست ہو گئے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد وہ شخص امیرِ اہل ِ سنت کی دست بوسی کرتا ہوا نظر آیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ   عَزَّ وَجَلَّ ! وہ عیسائی بننے کے ارادے سے بھی باز آگیا ، مگر چونکہ وہ عیسائی بننے کا ارادہ کر چکا تھا، اس لئے شرعی حکم کے مطابق وہ مرتد ہوچکا تھا ، لہذا! آپ نے اسے توبہ کروائی اور ازسر نو مسلمان کیا ۔ پھر اس نے آپ کے دست مبارک پر بیعت ہو کر شہنشاہ ِبغداد حضور غوثُ الاعظم رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں ڈال لیا ۔(انفرادی کوشش، ص۱۱۱)   

(54 )   ایک دہرئیے کی توبہ

        ۱۴۰۶ ھ میں امیر اہل ِ سنت ، حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس قادری مدظلہ العالی پنجاب کے مدنی دورے پر تھے کہ ساہیوال میں آپ کی مڈبھیڑ ایک دہریہ سے ہو گئی ۔ وہ اپنے عقائد ونظریات میں بہت پختہ دکھائی دیتا تھا لہذا! بحث مباحثہ کی بجائے آپ نے اس امید پر اسے کافی محبت وشفقت سے نوازا کہ ہوسکتا ہے کہ حسن ِ اخلاق سے متاثر ہوکر وہ عقائد باطلہ سے تائب ہوجائے ۔آپ کو پاکپتن شریف میں منعقد ہونے والے اجتماعِ ذکر ونعت میں بیان کرنا تھا، لہذا وہ بھی آپ کے ہمراہ چلنے پر تیار ہوگیا ۔بذریعہ بس پاکپتن شریف پہنچنے کے بعد آپ نے حضرت سیدنا بابا فرید الدین مسعود گنج ِ شکر رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  کے مزارِ پُرانوار پر حاضری دی ۔وہ دہریہ بھی آپ کے ساتھ ساتھ تھا ۔ رات کے وقت اجتماع ِ ذکر ونعت میں آپ نے اپنے مخصوص انداز میں رقت انگیز دعا کروائی ۔ حاضرین پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے ۔ دوران ِ دعا آپ نے رو رو کر اللہ    عَزَّ وَجَلَّ  کی بارگاہ میں عرض کی، ’’یااللہ   عَزَّ وَجَلَّ !راہ ِ حق کا ایک متلاشی ہمارے ساتھ چل پڑا ہے اور اس نے تیری بارگاہ میں ہاتھ بھی اٹھا دیئے ہیں ، اب تُو اس کا دل پھیر دے اور اس کو نور ِ ہدایت نصیب کر کے روشنی کا مینار بنا دے ۔‘‘

        جب دعا ختم ہوئی تو اس دہریہ نے آپ سے بڑی عقیدت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرض کی ، ’’دورانِ دعا ایک انجانے خوف کے سبب میرے تورونگٹے کھڑے ہو گئے ، اب میں نے توبہ کر لی ہے ۔‘‘پھر اس نے آپ کے دست مبارک پر دہریت سے باقاعدہ توبہ کی اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا اور آپ کے ذریعے حضور سیدنا غوث الاعظم رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  کی غلامی کا پٹا بھی اپنے گلے میں ڈال لیا ۔(انفرادی کوشش، ص۱۰۱)   

( 55)   قادیانی پروفیسر کی توبہ

        ایک مرتبہ امیرِ اہل سنت مدظلہ العالی کی بارگاہ میں ایک مکتوب پہنچا جس میں کسی پروفیسرنے کچھ اس طرح سے لکھا تھا کہ میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں ، میں اب تک 70مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بناچکا ہوں ۔ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں تنقیدی ذہن لے کر شریک ہوا لیکن آپ کا بیان سن کر دل کی دنیا زیر وزبر ہو گئی پھر کسی مبلغ نے آپ کے بیانات کی کیسیٹیں تحفے میں دیں ۔ دل کی کیفیات تو ایک بیان سن کر ہی بدل چکی تھیں مگر جب دیگر کیسٹیں سنیں تو لرز اٹھا اور ساری رات روتا رہا ، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟‘‘

        بانیٔ دعوتِ اسلامی نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بلاتاخیر مکتوب روانہ فرمایا کہ فوراً (ہاتھوں ہاتھ) توبہ کرکے اسلام قبول کر لیجئے اور جتنے مسلمانوں کو (معاذاللہ   عَزَّ وَجَلَّ ) مرتد کیا ہے انہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن