دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

        یہ دیکھ کر آپ کے اوپر ایک عجیب کیفیت طاری ہو گئی اورآپ حضرت ِسیدنا حسن بصریعلیہ الرحمۃکی خدمت میں حاضر ہو کر تائب ہوگئے اور فیوض باطنی سے بہرہ ور ہو کر مشغول عبادت رہے ، خود اپنے ہاتھ سے جو کاشت کرتے اور خود ہی اپنے ہاتھ سے آٹا پیس کر پانی میں تر کر کے دھوپ میں خشک کر لیا کرتے اور پورے ہفتہ میں ایک ایک ٹکیہ کھا کر عبادت میں مشغول رہتے اور فرمایا کرتے کہ’’ روزانہ رفع حاجت کے لیے جاتے ہوئے کراما کاتبین سے شرم آتی ہے ۔‘‘(تذکرۃ الاولیاء ، باب ھفتم ، ذکر عتبہ الغلام، ج۱، ص ۶۳)   

(47 )   تائبین کے حالات سن کر توبہ کرنے والا

        حضرت ِسیدنا ذوالنون مصری علیہ الرحمۃ کے تائب ہو نے کا واقعہ عجیب وغریب ہے اور وہ یہ کہ کسی شخص نے آپ کو اطلاع پہنچائی کہ فلاں مقام پر ایک عابد ہے۔ جب آپ اس سے نیاز حاصل کرنے پہنچے تو دیکھا کہ وہ ایک درخت پر الٹا لٹکا ہوا اپنے نفس سے مسلسل یہ کہہ رہا ہے کہ’’ جب تک تو عبادتِ الہی  عَزَّ وَجَلَّ میں میری ہم نوائی نہیں کرے گا میں تجھے یوں ہی اذیت دیتا رہوں گا حتی کہ تیری موت واقع ہو جائے ۔‘‘یہ واقعہ دیکھ کرآپ کو اس پر ایسا ترس آیا کہ رونے لگے اورجب نوجوان عابد نے پوچھا : ’’تم کون ہو؟ جو ایک گنہگار پر ترس کھا کر رو رہے ہو ۔یہ سن کر آپ نے اس کے سامنے جا کر سلام کیا اور مزاج پرسی کی ۔اس نے بتایا : ’’چونکہ یہ بدن عبادت الہی  عَزَّ وَجَلَّ  پر آمادہ نہیں ہے اس لیے سزا دے رہا ہوں ۔‘‘آپ نے کہا کہ’’ مجھے تو یہ گمان ہوا کہ شایدتم نے کسی کو قتل کر دیا ہے یا کوئی گناہ عظیم سرزد ہو گیا ہے ۔‘‘اس نے جواب دیا کہ ’’تمام گناہ مخلوق سے میل جول کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ، اس لیے میں مخلوق سے رسم وراہ کو بہت بڑی بھول تصور کرتا ہوں ۔‘‘آپ نے فرمایا کہ’’تم واقعی بہت بڑے زاہد ہو۔‘‘اس نے جواب دیا کہ ’’اگر تم کسی بڑے زاہد کو دیکھنا چاہتے ہو تو سامنے پہاڑ پر جا کر دیکھو ۔‘‘

        چنانچہ جب آپ وہاں پہنچے تو ایک نوجوان کو دیکھا ، جس کا ایک پیر باہر کٹاہوا پڑا تھا اوراسکا جسم کیڑوں کی خوراک بنا ہوا تھا۔جب آپ نے یہ صورت حال معلوم کی تو اس نے بتایا کہ’’ ایک دن میں اسی جگہ مصروف عبادت تھا کہ ایک خوبصورت عورت سامنے سے گزری جس کو دیکھ کر میں فریب شیطان میں مبتلاہوا اوراس کے نزدیک پہنچ گیا۔‘‘ اس وقت ند ا آئی :

 ’’ اے بے غیرت !تیس سال خدا عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں گزار کر اب شیطان کی بات ماننے چلا ہے؟‘‘ لہذا میں نے اسی وقت اپنا ایک پاؤں کاٹ دیا کہ گناہ کے لیے پہلا قدم اسی پاؤں سے بڑھایا تھا ۔‘‘پھر اس نے پوچھا؛’’بتائیے کہ آپ مجھ گناہگار کے پاس کیوں آئے اور اگر واقعی کسی بڑے زاہد کی جستجو میں ہیں تو اس پہاڑ کی چوٹی پر چلے جائیے ۔‘‘لیکن جب بلندی کی وجہ سے آپ کا وہاں پہنچنا ناممکن نظر آیا تو ا س نوجوان نے خود ہی ان بزرگ کا قصہ شروع کر دیا ۔اس نے بتایا کہ’’ پہاڑ کی چوٹی پر جو بزرگ ہیں ان سے ایک دن کسی نے یہ کہہ دیا کہ روزی محنت سے حاصل ہوتی ہے ۔بس اس دن سے انہوں نے یہ عہد کر لیا کہ جس روزی میں مخلوق کا ہاتھ ہو گا وہ استعمال نہیں کروں گا او رجب بغیر کچھ کھائے دن گزر گئے تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ نے شہد کی مکھیوں کو حکم دیا کہ وہ ان کے گرد رہ کر انہیں شہد مہیا کرتی رہیں ، چنانچہ ہمیشہ وہ شہد ہی استعمال کرتے ہیں ۔‘‘ یہ سن کر حضرت ِسیدنا ذوالنون علیہ الرحمۃنے درس عبرت حاصل کیا اور اسی وقت تائب ہوکرعبادت و ریاضت کی طرف متوجہ ہو گئے۔(تذکرۃ الاولیاء ، باب سیزد ھم ، ذکر ذکر ذوالنون مصری ، ج۱، ص۱۱۲۔۱۱۳)

(48 )   ایک تاجر کی توبہ

        حضرت ِسیدنا ابو علی شفیق بلخی علیہ الرحمۃایک خاص واقعہ سے متاثر ہو کر تائب ہوئے۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ آپ بغرض تجارت ترکی پہنچے تو وہاں کا ایک مشہور بت کدہ دیکھنے پہنچ گئے اور وہاں ایک پجاری سے فرمایا کہ ’’تجھے قادر و زندہ خد اکو نظر انداز کرکے ایک بے جان بت کی پوجا کرتے ہوئے ندامت نہیں ہوتی؟‘‘اس نے جواب دیاکہ’’ آپ جو حصول رزق کے لیے دنیا بھر میں تجارت کرتے پھر تے ہیں اس سے ندامت نہیں ہوتی اور کیا آپ کا خالق گھر بیٹھے روزی پہنچانے پر قادر نہیں ہے ؟‘‘   

        یہ سن کر اسی وقت وطن واپس لوٹے تو کسی نے راستہ میں پیشہ دریافت کیا ۔ آپ نے فرمایا کہ میں تجارت کرتا ہوں ۔اس نے طعنہ دیا : ’’ آپ کے مقدر کا جو کچھ ہے وہ تو گھر بیٹھے بھی میسر آ سکتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ شاید آپ خدا عَزَّ وَجَلَّ کے شکر گزار نہیں ہیں ۔‘‘اس واقعہ سے آپ اور زیادہ متاثر ہوئے۔ جب گھر پہنچے تو معلوم ہو ا کہ شہر کے ایک سردار کا کتا گم ہو گیا ہے اور شبہ میں آپ کے ہمسایہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ آپ نے سردار کو یہ یقین دلا کر کہ تمہارا کتا تین دن کے اندر مل جائے گا اپنے ہمسایہ کو رہا کروایا۔ جس نے کتا چوری کیا تھا وہ تیسرے دن آپ کے پاس پہنچ گیا اور آپ نے سردار کے یہاں کتا بھجوا کر دنیا سے کنارہ کشی اختیار کر لی ۔(تذکرۃ الاولیاء ، ذکر شفیق بلخی ، ج ۱ ، ص۱۸۰۔۱۸۱)

(49 )    کفن چور کی توبہ

        حضرت ِسیدنا حاتم اصمعلیہ الرحمۃنے بلخ میں دوران وعظ فرمایا ’’کہ اے خدا عَزَّ وَجَلَّ !اس مجلس میں جو سب سے زیادہ گنہگار ہو اس کی مغفر ت فرما دے۔‘‘اتفاق سے وہاں ایک کفن چور بھی موجود تھا ۔ جب رات کواس نے کفن چوری کرنے کے لیے ایک قبر کو کھولا تو ندا آئی کہ’’ آج ہی تو حاتمعلیہ الرحمۃکے صدقہ میں تیری مغفرت ہوئی تھی اور آج ہی تو پھر ارتکاب معصیت کے لیے آ پہنچا۔‘‘یہ ندا سن کر وہ ہمیشہ کے لیے تائب ہو گیا ۔(تذکرۃ الاولیاء ، باب بیست وھفتم ، ذکر حاتم اصم ، ج۱، ص۲۲۲)

( 50)   رقص وسرور میں مصروف لوگوں کی توبہ

        حضرت ِسیدنا معروف کرخی علیہ الرحمۃ کچھ لوگوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ راستہ میں ایک مجمع رقص وسرور اور مے نوشی میں مصروف تھا۔ جب آپ کے ہمراہیوں نے ان کے حق میں بد دعا کرنے کی درخواست کی تو فرمایا ’’اے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ !جس طرح تو نے آج انہیں بہتر عیش دے رکھا ہے آئندہ اس سے بھی بہتر عیش ان کو عطا فرماتے رہنا۔‘‘اس کے ساتھ ہی وہ مجمع شراب ورباب کو پھینک کر آپکے سامنے آیا اور بیعت حاصل کر کے برے افعال سے تائب ہو گیا اس کے بعد آپ نے لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا ’’کہ جوشرنی سے مر سکتا ہو اس کوزہر دینے سے کیا حاصل ؟‘‘

(تذکرۃ الاولیاء ، باب بیست ونھم ، ذکر معرو ف کرخی ، ج۱، ص۲۴۲)

(51 )   عقلمند باپ کے بیٹے کی توبہ

        منقول ہے کہ ایک عقلمند شخص کا انتقال ہونے لگا تو اس نے اپنے بیٹے کوبلوایا اور اسے الوداعی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’بیٹے !اگر کبھی تیراشراب پینے کو دل کرے تو پہلے شراب خانے جا کر کسی شرابی کو دیکھ لینا ، اگر جوا کھیلنے کو دل چاہے تو پہلے کسی ہارے ہوئے جواری کا مشاہدہ کر لینا اور اگر کبھی زنا کو دل کرے تو بالکل صبح کے وقت طوائف خانے جانا ۔‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن