دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

(۳)  حضرت ِسیدنا انسرَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :  ’’سارے انسان خطاکار ہیں اورخطاکاروں میں سے بہتر وہ ہیں ، جو توبہ کرلیتے ہیں ۔‘‘ (سنن ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب ذکر التو بہ، رقم ۴۲۵۱ ، ج۴، ص ۴۹۱)

 (۴)  حضرت ِسیدنا ابن عباسرَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمان ہے کہ’’جس نے استغفار کو لازم پکڑ لیا، تو اللہ   تَعَالٰی اس کی تمام مشکلوں میں آسانی ، ہرغم سے آزادی اوربے حساب رزق عطا فرماتا ہے۔‘‘ (سنن ابی داؤد ، کتاب الوتر ، باب فی الاستغفار ، رقم ۱۵۱۸ ، ج ۲ ، ص ۱۲۲)

 (۵)  حضرت ِسیدنا انس رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ   صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا :  بیشک لوہے کی طرح دلوں کو بھی زنگ لگ جاتا ہے اور اس کی جِلاء (یعنی صفائی) طلب ِ مغفرت ہے ۔‘‘(مجمع البحرین ، کتاب التو بۃ ، باب الاسغفار جلا ء القلوب ، رقم ۴۷۳۹ ، ج۴ ، ص ۲۷۲)

 (۶)  حضرت سیدنا ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرورِ کونین صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا : ’’مومن کی اور ایمان کی مثال اپنی کھونٹی(کلہ)کے ساتھ بندھے ہوئے گھوڑے کی طرح ہے (یعنی گویا مومن کے دل میں ایمان بندھا ہوا ہے )کہ گھوڑا کبھی اچھلتا کودتا ہے ، پھر اپنی کھونٹی کے پاس لوٹ آتا ہے ۔چنانچہ مومن بھی کبھی بھول چوک سے (گناہ)کر بیٹھتا ہے پھر لوٹ آتا ہے (یعنی توبہ کر لیتا ہے)تو تم اپنے کھانے پرہیز گاروں کو کھلایا کرو اور نیکی کے کام اہل ایمان کے ساتھ کیا کرو  ۔‘‘(شرح السنۃ ، کتاب البر والصلۃ ، باب الجلیس الصالح ۔۔۔الخ ، رقم ۳۳۷۹ ، ج ۶ ، ص ۴۶۹)

 (۷)   ایک آدمی نے حضرت ِسیدنا ابن مسعودرَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ سے پوچھا کہ ایک آدمی نے گناہ کیا کیا اس کی توبہ کی کوئی صورت ہے ؟ حضرت ِسیدنا ابن مسعودرَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ نے منہ دوسری طرف کر لیا۔ پھر دوبارہ ادھر توجہ کی توان کی آنکھیں ڈبڈبا رہی تھیں ۔فرمایا’’جنت کے آٹھ دروازے ہیں ، سب کھلتے اور بند ہوتے ہیں ، سوائے توبہ کے ، اس لیے کہ توبہ کے دروازے پر ایک فرشتہ مقرر ہے جو بند نہیں ہوتا ، اس لیے نیک عمل کرو اور مایوس نہ ہو۔‘‘(مکاشفۃ القلوب ، البا ب السابع عشر فی بیان الامانۃ والتو بۃ ، ص۶۱، ۶۲)

 (۸)  شیخ فضیل بن عیاضعلیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ’’ رب تَعَالٰی نے ایک پیغمبر کو حکم دیا کہ گنہگاروں کو بشارت دے دو کہ اگروہ توبہ کریں گے تو میں قبول کروں گا اور میرے دوستوں کو یہ وعید سناؤ (یعنی اس بات سے ڈراؤ)کہ اگر میں ان کے ساتھ عدل وانصاف سے پیش آؤں تو سب کو سزا دوں (یعنی سب مستحق سزا ہوں گے)۔(کیمیائے سعادت، رکن چہار، منجیات ، اصل اول قبول توبہ ، ج ۲ ، ص ۷۶۳)

(۹)  شیخ طلق بن حبیب علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ’’ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ  کے حقوق بندوں پر اس قدر ہیں کہ انکا ادا کرنا ممکن نہیں ہے لہذا چاہیے کہ ہر بندہ جب اٹھے تو توبہ کرے اوررات کو توبہ کرکے سوئے۔‘‘(کیمیائے سعادت، رکن چہار، منجیات ، اصل اول قبول توبہ ، ج ۲ ، ص ۷۶۳)

توبہ کے فضائل

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! 

                تائب ہونے والے خوش نصیب کو گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ دیگر فضائل بھی حاصل ہوں گے جن میں سے چند یہ ہیں :

(1)  فلاح وکامرانی کا حصول :

        رب تَعَالٰی فرماتا ہے :

وَ تُوْبُوْۤا اِلَى اللّٰهِ جَمِیْعًا اَیُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ(۳۱)

ترجمہ کنزالایمان : اوراللہ  کی طرف توبہ کرو اے مسلمانو!سب کے سب اس امید پر کہ تم فلاح پاؤ۔۱۸، النور : ۳۱ )

(2) توبہ کرنے والااللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کا محبوب :

        اللہ  تَعَالٰی نے ارشاد فرمایا :

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ

ترجمہ کنزالایمان :  بیشک اللہ   پسند کرتاہے بہت توبہ کرنے والوں کو۔۲، البقرۃ : ۲۲۲ )

   

        ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا :

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲)

ترجمہ کنزالایمان : بے شک اللہ   پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو۔‘‘(پ ۲، البقرہ : ۲۲۲)

(3) توبہ کرنے والارحمت ِ الہٰی  عَزَّ وَجَلَّ  کا مستحق :

        اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  فرماتاہے :

اِنَّمَا  التَّوْبَةُ  عَلَى  اللّٰهِ  لِلَّذِیْنَ  یَعْمَلُوْنَ  السُّوْٓءَ  بِجَهَالَةٍ  ثُمَّ  یَتُوْبُوْنَ  مِنْ  قَرِیْبٍ  فَاُولٰٓىٕكَ  یَتُوْبُ  اللّٰهُ  عَلَیْهِمْؕ-وَ  كَانَ  اللّٰهُ  عَلِیْمًا  حَكِیْمًا(۱۷)

ترجمہ کنزالایمان : وہ تو بہ جس کا قبول کر نااللہ  نے اپنے فضل سے لازم کرلیاہے وہ انہیں کی ہے جو نادانی سے برائی کربیٹھیں پھر تھوڑی دیر میں توبہ کرلیں ایسوں پر اللہ   اپنی رحمت سے رجوع کرتاہے اور اللہ   علم وحکمت والا ہے ۔ ‘‘$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن