دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

اسے بتایا اور یہ ان کے ساتھ وہاں آگیا اور ان سب نے وہاں کافی عرصے تک عبادت کی۔

        پھر اس شخص کا جب انتقال ہواتو اس کے ساتھیوں کو نہر نے آواز دی کہ ’’اے عبادت گزارو اور زاہدو!اسے میرے پانی سے غسل دے کر نہر کے کنارے دفن کر دو، تاکہ قیامت کے دن میرے قریب سے اٹھے۔ ‘‘ انہوں نے ایسا ہی کیا اور کہنے لگے کہ آج کی رات ہم اس قبر کے پاس گزاریں گے اور جب صبح ہو گی تو چلے جائیں گے۔ چنانچہ یہ لوگ رات بھر اس قبر پر روتے رہے ۔جب صبح ہوئی تو ان پر اونگھ طاری ہو گئی ۔ جب انہیں ہوش آیا تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ نے اس کی قبر کے قریب بارہ ’’سرو‘‘کے پودے اگا دئیے تھے اور یہ پہلی مرتبہ تھی کہ زمین پر ’’سرو‘‘کا درخت لگا ۔یہ لوگ یہ دیکھ کر کہنے لگے کہ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ نے اس جگہ ’’سرو‘‘کے پودے صرف اس لیے اگائے ہیں کہ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ نے ہماری عبادت کو پسند کیا ہے ۔پھر یہ لوگ اسی قبر کے پاس اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کی عبادت میں مصروف ہو گئے اور جب ان میں سے کوئی مر جاتا یہ اسے اس شخص کے پہلو میں دفن کر دیتے حتی کہ ان سب کا انتقال ہو گیا ۔(کتاب التوابین ، تو بۃ صاحب فا حشۃ ، ص ۹۰)

(36 )   ایک بادشاہ کی توبہ

        حضرت عباد بن عباد علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ اہل بصرہ میں ایک بادشاہ نے درویشی اختیار کی مگر کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ دنیا اور مملکت کی طرف مائل ہو گیا ۔اس نے ایک عمارت بنوائی اور اس پر بہترین کام کروایا ۔اس کے حکم پر بہترین قالین وغیرہ بچھائے گئے ۔پھر اس نے عالیشان دعوت کا اہتمام کیا ، تو لوگ جوق در جوق آتے ، کھاتے پیتے اس عمارت کو دیکھ کر متعجب ہوتے اور چلے جاتے ، یہ سلسلہ کئی دن چلتا رہا۔

        عام لوگوں سے فارغ ہو کر یہ اپنے گھر والوں اور بھائیوں کے ساتھ بیٹھا تھا اور کہنے لگا : ’’تم اس گھر کی وجہ سے میری خوشی دیکھ رہے ہو ، میں سوچ رہا ہوں کہ میں اپنے ہر بیٹے کے لیے ایک ایسا ہی گھر بناؤں ، تم لوگ کچھ دن میرے پاس قیام کرو تاکہ میں تم سے گفت وشنید کروں اور اپنے مقصد کے لیے مشورے کر سکوں ۔‘‘تو یہ لوگ کچھ دن اس کے پاس رہے، کھیل کود کرتے اور کچھ مشورے ہوتے کہ بیٹوں کے لیے کس طرح بنایا جائے اور اس کا کیا ارادہ ہے ۔‘‘ایک رات انہوں نے گھر کے کونے سے کسی کی آواز سنی ، وہ کہہ رہا تھا ۔

یاا یھا البانی والناسی میتہ

لا تاملن فان الموت مکتوب

        اے عمارت بنانے والے اور اپنی موت کو بھولنے والے امید نہ کر بے شک موت لکھی ہوئی ہے۔

علی الخلائق ان سروا وان فرحوا

فالموت حتف لذی الامال منصوب

        مخلوق پر اگر وہ خوش ہوں اور فرحت میں ہوں ، بس موت امید والوں کو کاٹنے کھڑی ہے ۔

لاتبنین    دیارا      لست      تسکنھا

وراجع النسک کیما یغفر الحوب

        ایسے گھر مت بنا جس میں تجھے رہنا نہیں اور درویشی کی طرف لوٹ جا تاکہ معاف کیا جائے۔

        یہ آواز سن کر وہ اور اس کے ساتھ والے بہت زیادہ خوفزدہ ہو گئے اور جو کچھ سنا اس سے ڈر گئے تو اس نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا کہ’’جو آواز میں نے سنی ہے تم نے بھی سنی ؟‘‘انہوں نے کہا : ’’جی ہاں !‘‘اس نے پھر پوچھا ’’کیا تم بھی وہی محسوس کر رہے ہو جو میں محسوس کر رہا ہوں ؟‘‘انہوں نے پوچھا : ’’ تجھے کیا محسوس ہو رہا ہے؟‘‘اس نے کہا : ’’واللہ !میں دل پر ایک بوجھ محسوس کر رہا ہوں اور میں سمجھتا ہو ں کہ یہ موت کی علامت ہے ۔‘‘

        اس کے بعد یہ خوب رویا اور ان کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا : ’’ تم میرے دوست اور بھائی ہو تمہارے پاس میرے لیے کیا ہے ؟‘‘انہوں نے کہا’’ جو تو پسند کرے وہ حکم کر ۔‘‘تو اس نے شراب پھینکنے کا حکم دیا ، کھیل کود کی چیزیں باہر نکلوا دیں ، پھر کہنے لگا ’’اے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ !میں تجھے اور تیرے ان حاضر بندوں کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ میں اپنے تمام گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور مہلت کے ایام میں اپنے کیے پر نادم ہوں اور میں تجھ سے خود پر تیری نعمتوں کااتمام تیری رحمت پر رجوع کے واسطہ سے مانگتا ہوں اور اگر تو مجھے اٹھائے تو اپنے فضل سے میرے گناہ معاف کر کے اٹھا۔‘‘پھر اس کی تکلیف بڑھ گئی اور یہ برابر یہی کہتا رہا : ’’ واللہ !موت ہے واللہ  یہ موت ہے حتی کہ اس کی جان نکل گئی ۔‘‘(کتاب التوابین ، تو بۃ ملک من ملوک البصرۃ ، ص۱۴۵ ۔ ۱۴۶)

(37 )   ایک سپاہی کی توبہ

        حضرت ِسیدنا مالک بن دینار سے ان کی توبہ کا سبب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ’’میں پولیس میں تھا اور بہت شراب پیتا تھا ۔میں نے ایک خوبصورت باندی خریدی جو میرے لیے بہت اچھی ثابت ہوئی، اس سے میرے ہاں ایک لڑکی پیدا ہوئی، مجھے اس سے بہت محبت ہو گئی ۔جب وہ اپنے قدموں پر چلنے لگ گئی تو اس کی محبت میرے دل میں اور بڑھ گئی وہ بھی مجھ سے بہت محبت کرتی تھی ۔جب میں شراب پینے لگتاتو وہ آکر شراب گرا دیتی تھی۔جب اس کی عمر دو سال ہوئی تو اس کا انتقال ہو گیا مجھے اس کی موت نے دل کا مریض بنا دیا۔ پندرھویں شعبان کی رات تھی اور جمعہ کا دن تھا، میں نشے میں چور ہو کر سو گیا اور میں نے اس دن عشاء کی نماز بھی نہیں پڑھی تھی۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ

        ’’قیامت قائم ہو گئی ہے اور صور پھونکا جا رہا ہے، قبریں پھٹ رہی ہیں اور حشر قائم ہے اور میں لوگوں کے ساتھ ہوں ، اچانک میں نے اپنے پیچھے سرسراہٹ محسوس کی میں نے پیچھے مڑ کر دیکھاتو ایک بہت بڑا کالا اژدھا میرے پیچھے منہ کھولے میری طرف بڑھ رہا تھا ۔ میں اس سے ڈر کر بھاگا بھاگتے ہوئے میں ایک صاف ستھرے کپڑے پہنے ہوئے بزرگ کے پاس سے گزرا جن کے پاس خوشبو پھیلی ہوئی تھی ۔میں نے انہیں سلام کیا ، انہوں نے جواب دیا تو میں نے کہا : ’’ شیخ !مجھے اس اژدھے سے بچائیے اللہ   عَزَّ وَجَلَّ آپ کو اپنے ہاں پناہ دے گا ۔‘‘وہ بزرگ روتے ہوئے کہنے لگے کہ’’ میں کمزور ہوں اور یہ مجھ سے بہت طاقتور ہے میں اس پر قادر نہیں ہو سکتا لیکن تم جلدی سے بھاگ جاؤشاید اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کسی کو تم سے ملا دے جوتمہیں اس سے بچا لے ۔‘‘تو میں سیدھا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن