ایک عاشق کی توبہ
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

تک کسی بھی قسم کا نیک عمل نہیں کرو گے ، پہلے اس پر عمل کرو پھر میرے پاس آنا ۔‘‘

        آپ نے اس شرط کو قبول کر لیا اورچالیس دن حسب ِشرط گزارنے کے بعد آپ اس کے پاس پہنچ گئے ۔اس نے جادو کرنا شروع کیا ، لیکن اس کا کوئی اثر مرتب نہ ہوا ۔کئی مرتبہ کوشش کرنے کے بعد اس نے کہاکہ ’’ہو نہ ہو ، تم نے ان چالیس دنوں میں کوئی نہ کوئی نیکی ضرور کی ہے ، ورنہ میرا جادو کبھی ناکام نہ جاتا۔‘‘ آپ نے فرمایا ’’ویسے تو مجھے کوئی قابل ذکر چیز یاد نہیں ، ہاں ایک دن راستے میں پڑے ہوئے پتھر کو اس خیال سے ایک طرف کر دیا تھاکہ کوئی مسلمان بھائی اس سے ٹکرا کر زخمی نہ ہو جائے ۔‘‘یہ سن کر اس جادو گر نے کہا ’’کس قدر افسوس کی بات ہے کہ آپ اس پرورد گا ر کی عبادت کو چھوڑ بیٹھے ہیں کہ جس نے آپ کے ایک معمولی سے عمل کو وہ شرف قبولیت بخشا کہ میرا جادو مکمل طور پر ناکام ہو گیا ؟‘‘اس بات سے آپ کے دل میں ایک آگ سی لگ گئی ، فورا توبہ کی اور اللہ   تَعَالٰی کی عبادت میں مشغول ہو کر کچھ ہی عرصہ میں درجہ ولایت پر فائز ہو گئے ۔         (تذکرۃ الاولیاء، باب سی وھشتم ، ذکر ابو حفص حداد ، ج ۱ ، ص ۲۷۶)

(29 )   ساز بجانے والے نوجوان کی توبہ

        ایک مرتبہ حضرت سیدنا بایزید بسطامی رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ قبرستان میں حاضری دے کر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں ایک نوجوان پر نظر پڑی جو بربط (ساز کا آلہ)بجا رہا تھا۔ آپ نے اسے دیکھ کر ’’لاحول ولا قوۃ الا باللہ  العلی العظیم‘‘ پڑھا تو وہ نوجوان طیش میں آگیا اور بربط کو اس زور سے آپ کے سر پر دے مارا کہ آپ کا سرمبارک زخمی ہوگیا اور وہ بربط بھی ٹوٹ گیا ۔آپ اس نوجوان کو کچھ کہے بغیر وہاں سے چلے آئے ۔ گھر پہنچ کر آپ نے اپنے غلام کے ذریعے بربط کی قیمت اور حلوا بھیجا اور ساتھ ہی یہ پیغام بھی دیا کہ اس رقم سے دوسرا بربط خرید لو اور چونکہ میری وجہ سے تمہارا بربط ٹوٹ گیا تھا جس سے تمہارا دل رنجیدہ ہوا ہو تو حلوا کھالو تاکہ تمہارا صدمہ ختم ہوجائے ۔ وہ نوجوان آپ کے اس حسن ِ اخلاق سے ایسا متأثر ہوا کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر تائب ہوگیا ۔

(تذکرۃ الاولیاء، باب چہاردہم ، باب یزید بسطامی ، ج ۱ ، ص ۱۳۷ ۔ ۱۳۸)

( 30)   عورت سے زیادتی کرنے والے کی توبہ

        مروی ہے کہ ایک شخص کا گزر کسی حسین ترین عورت کے پاس سے ہوا۔ اس پر نگاہ پڑتے ہی اس کے دل میں برائی کا ارادہ پیدا ہو گیا وہ اس کے پا س گیا اور اپنے ارادے کا اظہار کیا ۔عورت نے کہا ، ’’جو کچھ تو نے دیکھا ہے اس کے دھوکے میں نہ پڑ ، ایسا کبھی نہیں ہو سکتا۔ ‘‘ لیکن مرد پر شیطان سوار رہا حتی کہ اس نے زبردستی عورت پر قابو پا لیا۔ عورت کے ایک طرف آگ کے انگارے پڑے ہوئے تھے اس نے ان پراپنا ہاتھ رکھ دیا حتی کہ وہ جل کر کوئلہ ہو گیا ۔جب مرد گناہ سے فارغ ہوا تو اس نے حیرت و تعجب سے پوچھا :  ’’یہ تو نے اپناہاتھ کس لیے جلا ڈالا ؟‘‘ عورت نے کہا :  ’’جب تو نے زبردستی مجھ پر قابو پا لیا تو میں ڈر گئی کہ لذتِ گناہ میں کہیں میں بھی تیری شریک نہ ہو جاؤں اور اس کی وجہ سے مجھے بھی گنہگار ٹھہرا دیاجائے ، پس اسی وجہ سے میں نے اپنا ہاتھ جلانا مناسب خیا ل کیا ۔‘‘

        مرد یہ بات سن کر شرم سے پانی پانی ہو گیا اور ا س نے انتہائی ندامت میں مبتلاء ہوتے ہوئے کہا ، ’’اگر یہ بات ہے تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کی قسم !میں بھی آئندہ کبھی بھی اپنے رب  عَزَّ وَجَلَّ  کی نافرمانی نہیں کروں گا ۔‘‘پھر اس نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور اللہ   تَعَالٰی کی عبادت میں مشغول ہو گیا ۔(ذم الھوی، ص ۲۱۹)

 (31 )   ایک فاسق وفاجر شخص کی توبہ

        حضرت عتبہ نوجوان تھے اور (توبہ سے پہلے )فسق و فجور اور شراب نوشی میں مشہور تھے ۔ایک دن حضرت سیدنا حسن بصری علیہ الرحمۃکی مجلس میں آئے ۔ حضرت سیدنا حسن بصری علیہ الرحمۃاس آیت کی تفسیر کررہے تھے :

اَلَمْ یَاْنِ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوْبُهُمْ لِذِكْرِ اللّٰهِ

ترجمۂ کنزالایمان : کیا ایمان والوں کو ابھی وہ وقت نہ آیا کہ ان کے دل جھک جائیں اللہ   کی یاد (کے لئے )۔۲۷، الحدید۱۶)

        آپ نے اس قدر مؤثر وعظ فرمایا کہ لوگوں پر گریہ طاری ہو گیا ۔ایک نوجوان کھڑا ہوا اور یہ کہنے لگا : ’’اے نیک آدمی !کیا اللہ   تَعَالٰی مجھ جیسے فاسق و فاجر کی توبہ قبول کرے گا جب میں توبہ کروں ۔‘‘ شیخ نے فرمایا : تیرے فسق وفجور کے باوجود اللہ   تَعَالٰی تیری توبہ قبول کرے گا۔جب عتبہ نے یہ بات سنی تو اس کا چہرہ زرد پڑ گیا اور سارا بدن کانپنے لگا ، چلایا اور غش کھا کر گر پڑا اور یہ اشعار پڑھے

اَیَا شَابًا لِرَبِّ الْعَرْشِ عَاصِیْ

اَتَدْرِیْ مَاجَزَائُ ذِوِی الْمَعَاصِیْ

    اے عرش والے کی نافرمانی کرنے والے نوجوان کیاتُو جانتا ہے کہ گنہگاروں کی سزا کیا ہے؟

سَعِیْرٌ لِلْعُصَاۃِ لَھَا زَفِیْرٌ

وَغَیْظُ یَوْمٍ یُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِیْ

   

   نا فرمانوں کے لیے جہنم ہے جس میں گرج ہو گی اور جس دن پیشانیوں سے پکڑے جائیں گے ، اس دن غضب ہو گا۔

فَاِنْ تَصْبِرْ عَلَی النَّیْرَانِ فَاَعْصِہُ

وَاِلَّا کُنْ عَنِ الْعِصْیَانِ قَاصِیْ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن