دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍۙ(۲۲) عَلَى الْاَرَآىٕكِ یَنْظُرُوْنَۙ(۲۳) تَعْرِفُ فِیْ وُجُوْهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِیْمِۚ(۲۴) یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ مَّخْتُوْمٍۙ(۲۵) خِتٰمُهٗ مِسْكٌؕ-وَ فِیْ ذٰلِكَ فَلْیَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُوْنَؕ(۲۶) وَ مِزَاجُهٗ مِنْ تَسْنِیْمٍۙ(۲۷) عَیْنًا یَّشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُوْنَؕ(۲۸)

ترجمہ : بے شک نکو کار ضرور چین میں ہیں تختوں پر دیکھتے ہیں تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہچانے ، نتھری شراب پلائے جائیں گے جو ُمہر کی ہوئی رکھی ہے اس کی مہر مشک پر ہے اور اسی پر چاہئے کہ للچائیں للچانے والے اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں ۔۳۰ ، المطففین :  ۲۲۔۲۸)

        تلاوت کرنے کے بعد نوجوان نے کہا ’’اے فریب خوردہ!بھلا وہ نعمتیں کہاں اور تیری یہ مجلس کہاں ؟جنتی تخت کچھ اور ہی ہو گا ، اس پر نرم و نازک بستر ہوں گے ، جن کے استر استبرق کے ہوں گے ۔سبز قالینوں اور بستروں پر ٹیک لگائے لوگ آرام کرتے ہوں گے ۔وہاں دو نہریں ساتھ ساتھ بہتی ہیں ، وہاں ہر پھل کی دو قسمیں ہیں ۔ وہاں کے میوے کبھی ختم نہ ہوں گے اور نہ ان سے جنتیوں کو کوئی روکنے والا ہو گا۔اہلِ جنت ، جنت کے پسندیدہ عیش میں ہمیشہ رہیں گے ، وہاں انھیں کوئی ناگوار بات سنائی نہ دے گی ۔وہاں اونچے اونچے تختوں کے ارد گرد چمک دار آب خورے قطار سے رکھے ہوں گے ۔یہ تمام نعمتیں اللہ   تَعَالٰی کے فرمانبردار بندوں کے لئے ہوں گی ۔ اور کافروں کے لئے کیا ہو گا ؟ان کے لئے آگ ہی آگ ہو گی ، آگ بھی ایسی کہ کبھی سرد نہ ہونے والی ، کافر اس میں ہمیشہ رہیں گے ان کا عذاب کبھی موقوف نہ ہو گا ، وہ اس میں اوندھے منہ پڑے ہوں گے اور جب انھیں سر کے بل گھسیٹا جائے گا تو کہا جائے گا ’’لو یہ عذاب چکھو۔‘‘

        ان پُر اثر کلمات کے باعث موسیٰ کے دل کی دنیا میں انقلاب برپا ہو گیا، بے اختیاری میں تخت سے اترا اور اس نوجوان سے لپٹ کر رو پڑا، پھر تمام خدام و غلام وکنیزوں کو رخصت کر کے نوجوان کو ساتھ لئے گھر کے اندرونی حصے میں چلا گیا اور ایک بورئیے پر بیٹھ کر اپنی جوانی کے ضائع ہونے پر خود کو ملامت کرنے لگا ۔نوجوان اسے دلاسا دیتا اور اللہ   تَعَالٰی کی ستاری و غفاری یاد دلاتا رہا۔اسی عالم میں پوری رات گزر گئی۔جب صبح ہوئی تو موسیٰ نے سچی توبہ کی ، تازہ غسل کیا اور نوجوان کے ساتھ مسجد میں داخل ہوا ، عبادتِ الٰہیہ کو اپنا مقصد بنا لیا۔(روض الریاحین ، ص۱۲۲)

( 26)   لہوولعب میں مشغول شخص کی توبہ

        حضرت ابوہاشم صوفی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے بصرہ جانے کا ارادہ کیا اور ایک کشتی میں سوار ہونے کے لئے بڑھا ۔ اس کشتی میں ایک مرد تھا جس کے ہمراہ اس کی کنیز تھی ۔ اس مرد نے مجھ سے کہا : ’’کشتی میں جگہ نہیں ہے ۔‘‘کنیز نے اس سے میری سفارش کی تو اس نے مجھے بھی کشتی میں سوار کر لیا ۔جب ہم کچھ آگے بڑھے تو مرد نے کھانا منگوایا اور اپنے سامنے رکھ لیا ۔ کنیز نے اس سے کہا : ’’اس مسکین کو بھی اپنے کھانے میں شریک کر لو ۔‘‘چنانچہ اس نے مجھے بھی کھانے میں شریک کر لیا ۔ جب ہم کھانا کھا چکے تو وہ کنیز سے کہنے لگا : ’’ شراب لاؤ ۔‘‘جب وہ شراب لائی تو وہ اسے پینے لگا۔ اس نے کنیز سے مجھے بھی شراب پلانے کو کہا لیکن میں نے منع کردیا ۔جب وہ شخص نشے سے چُور ہوگیا تو اس نے کنیز سے کہا : ’’اپنے ساز لے آؤ ۔‘‘کنیز نے ساز سنبھالا اور گانا گانے لگی ۔ پھر وہ شخص میری طرف متوجہ ہوا اور کہا : ’’کیا تمہارے پاس اس(گانے) جیسا کچھ ہے ؟‘‘میں نے جواب دیا : ’’ہاں ! میرے پاس وہ ہے جو اس سے کہیں زیادہ بہتر اور بھلا ہے ۔‘‘اس نے کہا : ’’سناؤ۔‘‘میں نے اعوذباللہ  من الشیطٰن الرجیم پڑھنے کے بعد یہ آیات تلاوت کیں :

اِذَا الشَّمْسُ كُوِّرَتْﭪ(۱) وَ اِذَا النُّجُوْمُ انْكَدَرَتْﭪ(۲) وَ اِذَا الْجِبَالُ سُیِّرَتْﭪ(۳)

ترجمہ کنزالایمان : جب دھوپ لپیٹی جائے اور جب تارے جھڑ پڑیں اور جب پہاڑ چلائے جائیں ۔۳۰، التکویر : ۱، ۳)

        ان آیات کو سن کروہ شخص رونے لگا جب میں اللہ   تَعَالٰی کے اس فرمان پر پہنچا :

وَ اِذَا الصُّحُفُ نُشِرَتْﭪ(۱۰)

(ترجمۂ کنزالایمان :  اور جب نامۂ اعمال کھولے جائیں ‘‘ ۳۰، التکویر : ۱۰)‘‘

 تو وہ کہنے لگا : ’’اے کنیز ! میں تجھے اللہ   تَعَالٰی کی رضا کے لئے آزاد کرتا ہوں ، اس شراب کو بہا دو اور ساز توڑ ڈالو ۔‘‘ پھر اس نے مجھے قریب بلایا اور  کہنے لگا : ’’میرے بھائی! تم کیا کہتے ہو ، کیااللہ  تَعَالٰی میری توبہ قبول فرما لے گا ؟‘‘میں نے جواب میں یہ آیت پڑھ دی :

اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ التَّوَّابِیْنَ وَ یُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِیْنَ(۲۲۲)

ترجمہ کنزالایمان : بے شک اللہ   پسند کرتاہے بہت تو بہ کرنے والوں کو اور پسند رکھتاہے ستھروں کو۔(پ ۲، البقرہ : ۲۲۲) ‘‘( یہ سن کر اس نے توبہ کرلی) ۔

(درۃ الناصحین ، المجلس الخامس والخمسون فی فضیلۃ التو بۃ ، ص۲۱۶ ۔ ۲۱۷)

(27 )   نصرانی طبیب کی توبہ

        حضرت سَیِّدُناشیخ شبلی رحمۃ اللہ   علیہ ایک مرتبہ بہت بیمار ہوگئے ۔ لوگ آپ کو علاج کے لئے ایک شفاء خانے لے گئے ۔ شفاء خانے میں بغداد کے وزیر علی بن عیسیٰ نے آپ کی حالت دیکھی تو فوراًبادشاہ سے رابطہ کیا کہ کوئی تجربہ کار معالج بھیجئے۔ بادشاہ نے ایک طبیب ِ حاذق کو بھیج دیا جو اپنے فن میں بہت ماہر تھا لیکن اس کا مذہب نصرانی تھا۔ اس نے شیخ کے علاج کے لئے سرتوڑ کوششیں کیں لیکن آپ کو شفاء نہ ہوئی ۔ایک دن طبیب کہنے لگا ، ’’اگر مجھے معلوم ہوجائے کہ میرے پارۂ گوشت سے آپ کو شفاء مل جائے گی تو اپنے بدن کا گوشت کاٹ کر دینا بھی مجھ پر کچھ گراں نہ ہوتا ۔‘‘

        یہ سن کر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ نے فرمایا، ’’میرا علاج اس سے بھی کم میں ہوسکتا ہے۔‘‘  طبیب نے دریافت کیا ، ’’وہ کیا؟‘‘ ارشاد فرمایا، ’’زنّار(عیسائیوں کی مذہبی علامت) توڑ دے اور مسلمان ہوجا۔‘‘ یہ سن کر اس نے عیسائیت سے توبہ کرلی اور مسلمان ہوگیا اور اس کے مسلمان ہونے پر شیخ شبلی علیہ الرحمۃ بھی تندرست ہو گئے ۔(روض الریاحین  ، ص۲۷۱)

(28 )   ایک عاشق کی توبہ

        حضرت سیدنا ابو حفص حداد علیہ الرحمۃ   ابتداء میں ایک لونڈی پر عاشق ہو کر اپنے صبرو قرار کو کھو بیٹھے۔کسی نے آپکو بتایا کہ’’فلاں علاقے میں ایک یہودی رہتا ہے ، وہ بہترین جادو جانتا ہے ، وہ یقینا تم کو تمہاری محبوبہ سے ملا دے گا ۔‘‘آپ فورا اس یہودی کے پاس پہنچے اور اس سے اپنا تمام حال بیان کیا ۔اس یہودی نے کہا کہ ’’تمہارا کام ہو جائے گا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ تم چالیس دن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن