دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

ساتھ ساحل کی طرف جاتے دیکھا۔آپ اس کی طر ف متوجہ ہو گئے اور اس کے پیچھے پیچھے پانی کے کنارے جا پہنچے ۔آپ نے دیکھا کہ دریا میں سے ایک مینڈک نکلا، بچھو اس کی پیٹھ پر سوار ہوا اور وہ مینڈک اسے لے کر دریا میں تیرنے لگا اور دریا پار کر گیا ۔حضر ت ذوالنون مصری بھی ان کے پیچھے پیچھے دریا کے پار چلے گئے ۔آپ جب دوسرے کنارے پر پہنچے تو بچھو مینڈک کی پیٹھ سے اتر کر ایک طرف کو چلنے لگا ۔ تھوڑی دیر چلنے کے بعد وہ ایک درخت کے نیچے جا پہنچا ۔آپ  نے دیکھا کہ وہاں ایک نوجوان زمین پر مدہوش پڑا ہوا تھا اور اس کے سینے پر ایک اژدھا اسے ڈسنے کے لیے اپنا پھن پھیلائے جھوم رہا تھا ۔وہی بچھو تیزی کے ساتھ آیا اور اس اژدھے کو ڈنک مار دیا اور واپس چلا گیا ۔اس کے ڈنک سے وہ اژدھا مر گیا ۔

        حضر ت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃنے سوچا کہ یہ نوجوان کوئی عام آدمی نہیں ہے بلکہ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کا کوئی خاص بندہ ہے لہذا س کی قدم بوسی کرنی چاہیے۔ آپ اس کی قدم بوسی کے لیے اس کے قریب ہوئے تو اس کے پاس سے شراب کی بڑی سخت بد بو آئی۔آپ حیران ہو گئے کیونکہ وہ ایک شرابی آدمی تھا ۔اتنے میں غیب سے آواز آئی :  ’’اے ذوالنون!حیران کیوں ہوتا ہے ‘یہ بھی ہماراہی بندہ ہے ، اگر اللہ   عَزَّ وَجَلَّ صرف نیکوکاروں ہی کی حفاظت فرمائے گا تو گنہگاروں کی حفاظت کون کرے گا ؟‘‘آپ اس بات سے وجدمیں آ گئے اور کافی دیر تک وجد کی کیفیت میں یہ شعر پڑھتے رہے ۔

        ترجمہ : اے خوش نصیب سونے والے جس کی خود رب ِجہاں ہر طرف سے حفاظت فرما رہاہے اور تو تاریکی میں گناہوں میں متحرک رہتا ہے ۔اس بادشاہ کی طرف سے آنکھیں کیونکر غافل ہو جاتیں جو تجھے ہر طرح کی نعمتوں کے فوائد عطا فرما رہا ہے ۔

        جب سورج غروب ہونے لگا اور ساحل پر ٹھنڈی ٹھنڈی ہو اچلنے لگی تو اس نوجوان کے بدن میں حرکت پیدا ہوئی ۔جب اس کا نشہ اترا تو اسے کچھ ہوش آ گیا۔   

 تھوڑی دیر بعد اس نے آنکھیں کھول دیں اور اپنے سامنے حضر ت ذوالنون مصری علیہ الرحمۃکو دیکھ کر شرمندہ ہو گیا اور خجالت سے پوچھنے لگا : ’’اے قبلہ عالم !آپ یہاں کیسے ؟‘‘ آپ نے فرمایا : ’’اسے چھوڑو، اپنے بارے میں بتاؤ، تم کون ہو ؟‘‘اس نے کہا :  ’’آپ دیکھ ہی رہے ہیں میں شرابی آدمی ہو ں ۔ ‘‘آپ نے فرمایا ـ : ’’ادھر دیکھو۔‘‘جب اس نے مرے ہوئے اژدھے کو دیکھا تو اس کے بدن پر لرزہ طاری ہو گیا اور وہ خوف سے کانپنے لگا ۔آپ نے اسے ابتداء سے لے کر انتہا تک سارا واقعہ سنایا تو وہ رو پڑا اور اپنے منہ پر مٹی ملنے لگا اور کہنے لگا : ’’اگر وہ ذات اپنے گناہگاروں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے تو نیکو کاروں کو کتنا نوازتی ہو گی۔ ‘‘

        یہ کہہ کر جنگل کی طرف چلا گیا اور سخت مجاہدوں میں مصروف ہو گیا ۔آخر کار ایک وقت ایساآیا کہ اس کا شمار اللہ   عَزَّ وَجَلَّ کے مقبول بندوں میں ہونے لگا ۔اللہ  عَزَّ وَجَلَّ  نے اس پر اتنا کرم فرمایاکہ اگر وہ دور سے بھی کسی بیمار کو دم کر دیتا تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ اسے شفا عطا فرما دیتا ۔(حکایات الصالحین ص۷۲)

(20 )   ایک عاشق کی توبہ

        حضرت سیدنا عبد اللہ   بن مبارکعلیہ الرحمۃکی توبہ کے بارے میں منقول ہے کہ ’’آپ ایک عورت پر اس قدر فریفتہ ہو گئے کہ کسی پل چین ہی نہ آتا تھا ۔ایک مرتبہ سردیوں کی ایک طویل رات میں صبح تک اس کے مکان کے سامنے انتظار میں کھڑے رہے ۔حتی کہ فجر کا وقت ہوگیا تو آپ کو شدید ندامت ہوئی کہ ’’میں مفت میں ایک مخلوق کی خاطر اتنا انتظار کرتا رہا، اگر میں یہ رات عبادت میں گزارتا تو اس سے لاکھ درجے اچھا تھا ۔‘‘ چنانچہ آپ نے فوراً توبہ کی اور عبادتِ الہی  عَزَّ وَجَلَّ  میں مصروف ہو گئے۔ (تذکرۃ الاولیاء ، ج۱، ص ۱۶۶)     

(21 )   ایک رئیس کی توبہ

         ایک رئیس ، حضرت سیدنا عثمان ِ غنی رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  سے قلبی عناد رکھتا تھا اور (معاذ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ ) آپ کو یہودی تک کہہ جایا کرتا تھا ۔ امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمۃ نے ایک مرتبہ اس سے فرمایا ، ’’میں تیری بیٹی کی شادی ایک یہودی کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں ۔‘‘ یہ سن کر اس نے غصے سے کہا ، ’’آپ مسلمانوں کے امام ہو کر ایسی بات کرتے ہیں ؟ میں تو ایسی شادی کو قطعاً حرام تصور کرتا ہوں ۔‘‘ آپ نے فرمایا، ’’ تیرے حرام جاننے سے کیا فرق پڑتا ہے جبکہ حضور اکرم صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے اپنی دو صاحبزادیاں (معاذ اللہ    عَزَّ وَجَلَّ )ایک ’’یہودی‘‘ کے نکاح میں دے دیں ؟‘‘ وہ رئیس آپ رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  کا اشارہ سمجھ گیا اور توبہ کر کے اپنے برے خیالات سے باز آگیا ۔(تذکرۃ الاولیاء، باب ھیجد ہم ، ذکر ابو حنیفہ، ص، ۱۸۹)

(22 )   ایک پڑوسی کی توبہ

        حضرت سیدنا عبد اللہ   بن رجاعہعلیہ الرحمۃ بیان کرتے ہیں کہ کوفہ میں امام اعظم ابو حنیفہعلیہ الرحمۃکے پڑوس میں ایک موچی رہتا تھا جو تمام دن تو محنت مزدوری کرتا اور رات گئے گھر میں مچھلی یا گوشت لے کر آتا پھر اسے بھون کر کھاتا ۔اس کے بعد شراب پیتا جب شراب کے نشے میں دھت ہو جاتا تو خوب اودھم مچاتا اور شور کرتا ۔اس طرح رات گئے تک سلسلہ رہتا یہاں تک کہ اسے نیند گھیر لیتی ۔کروڑوں حنفیوں کے عظیم پیشوا حضرت سیدنا امام اعظم ابو حنیفہ علیہ الرحمۃکو اس شوروغل سے بے حد تکلیف ہوتی لیکن آپ تمام رات نماز میں مشغول رہتے ۔ایک رات اس ہمسایہ موچی کی آواز نہ سنی ۔صبح کو اس کے بارے میں استفسار فرمایا توآپ کو بتایا گیا کہ کل رات اس کو سپاہیوں نے پکڑ لیا ہے اور وہ قید میں ہے ۔امام اعظم علیہ الرحمۃ نے نماز فجر ادا کی اور اپنی سواری پر سوار ہوکر خلیفہ کے پاس پہنچے اور اپنے آنے کی خلیفہ کو اطلاع بھجوائی ۔خلیفہ نے حکم دیا ، آپ علیہ الرحمۃ کی سواری کی لگام تھام کر نہایت ہی احترام کے ساتھ فرش شاہی تک لے آؤ اور آپ علیہ الرحمۃ کو سواری سے نہ اترنے دیا جائے ۔سپاہیوں نے ایسا ہی کیا ۔خلیفہ نے دریافت کیا : ’’ کیا حکم ہے ؟‘‘ آپ علیہ الرحمۃنے فرمایا : ’’میرا ایک ہمسایہ موچی تھا جسے کل رات سپاہیوں نے پکڑ لیا ہے اُ س کی آزادی کا حُکم فرمائیے۔‘‘خلیفہ نے فرمان جاری کر دیا کہ اُس موچی کو فوراً رِہا کر دو اور ہراُس قَیدی کو بھی رِہا کردو جو آج کے دن پکڑاگیا ہے ۔ چنانچہ سب کو آزاد کردیا گیا ۔

        پھر امام اعظم علیہ الرحمۃ سواری پر سوار ہو کر چل دئیے ۔وہ ہمسایہ ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگا تو امام اعظم علیہ الرحمۃ نے پوچھا : ’’اے نوجوان ! کیا ہم نے تمہیں کوئی تکلیف دی ؟‘‘ اس نے عرض کی : ’’ نہیں بلکہ آپ نے تو میری مدد فرمائی اور میری سفارش فرمائی ، اللہ   تَعَالٰی آپ کو اس کی بہتر جزاء عطافرمائے کہ آپ نے ہمسائے کی حرمت اور حق کی رعایت فرمائی۔‘‘اس کے بعد اس شخص نے توبہ کر لی اور گناہوں سے باز آگیا ۔(فیضان سنت ص۳۶۰بحوالہ مناقب سیدنا امام اعظم رضی اللہ   عنہ )

(23 )   اپنی جان پر ظلم کرنے والے نوجوان کی توبہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن