دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Toba Ki Riwayaat o Hikayaat | توبہ کی روایات و حکایات

book_icon
توبہ کی روایات و حکایات

پہل توبہ کی ضرورت کا بیان ہے ، پھر توبہ کی اہمیت وفضائل مذکورہیں ۔ اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ سچی توبہ کس طرح کی جاسکتی ہے ؟اور آخر میں توبہ کرنے والوں کے 55واقعات بھی نقل کئے گئے ہیں ۔ امیدِ واثق ہے کہ یہ کتاب اصلاحی کتب میں بہترین اضافہ متصور ہوگی ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ

 اس کتاب کو مرتب کرنے کی سعادت  المدینۃ العلمیۃ کے شعبۂ اصلاحی کتب نے حاصل کی ہے ۔ اللہ   تَعَالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ کو دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے ۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  

شعبہ اصلاحی کتب (المدینۃ العلمیۃ )   

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہ   الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

پیارے اسلامی بھائیو!

         ایسے پُرفتن حالات میں کہ ارتکابِ گناہ بے حد آسان اور نیکی کرنا بے حد مشکل ہوچکا ہو اورنفس وشیطان ہاتھ دھو کر انسان کے پیچھے پڑے ہوں ، انسان کا گناہوں سے بچنا بے حد دشوار ہے۔لیکن یاد رکھئے! گناہوں کا انجام ہلاکت ورسوائی کے سوا کچھ نہیں ، لہذا! اس سے پہلے کہ پیامِ اجل آن پہنچے اور ہم اپنے عزیز واقرباء کو روتا چھوڑ کر اور دنیا کی رونقوں سے منہ موڑ کر ، قبر کے ہولناک اورتاریک گڑھے میں ہزاروں مُردوں کے درمیان تنہاجاسوئیں ، ہمیں چاہئے کہ ان گناہوں سے چھٹکارے کی کوئی تدبیر کریں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے پروردگار  عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ کریں کیونکہ سچی توبہ ایسی چیز ہے جو ہر قسم کے گناہ کو انسان کے نامۂ اعمال سے دھو ڈالتی ہے جیسا کہ قرآنِ پاک میں ہے :

وَ هُوَ الَّذِیْ یَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهٖ وَ یَعْفُوْا عَنِ السَّیِّاٰتِ وَ یَعْلَمُ مَا تَفْعَلُوْنَۙ(۲۵)

ترجمہ کنزالایمان : اور وہی ہے جو اپنے بندوں کی تو بہ قبول فرماتا اور گناہوں سے درگز ر فرماتاہے اور جانتاہے جو کچھ تم کرتے ہو۔‘‘۲۵، الشورٰی :  ۲۵)

         سرور ِ عالم ، نور مجسم صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا، ’’اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ کَمَنْ لَّاذَنْبَ لَہٗ۔ یعنی گناہوں سے توبہ کرنے والا ایسا ہے کہ گویا اس نے کبھی کوئی گناہ کیا ہی نہ ہو۔‘‘

(السنن الکبری ، کتاب الشہادات ، باب شہادۃ القاذف ، رقم ۲۰۵۶۱ ، ج ۱۰ ، ص ۲۵۹) 

        جبکہ حضرت ِسیدنا انسرَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ   صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا، اللہ  تَعَالٰی فرماتا ہے : ’’اے ابن آدم!تونے جب بھی مجھے پکارااور مجھ سے رجوع کیا، میں نے تیرے گناہوں کی بخشش کردی اور مجھے اس کی پرواہ نہیں اور اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان تک پہنچ جائیں ، پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرے، تو میں تیری بخشش کردوں گااور میری ذات بے نیاز ہے۔ اے ابن آدم!اگر تیری مجھ سے ملاقات اس حالت میں ہوکہ تیرے گناہ پوری زمین کو گھیرلیں ، لیکن تو نے شرک کاارتکاب نہ کیا ہوتومیں تیرے گناہوں کو بخش دوں گا۔‘‘( جامع الترمذی، کتا ب الدعوات، با ب ماجاء فی فضل التوبہ والاستغفار ، رقم ۳۵۵۱، ج۵ ، ص ۲۱۸)

        اورحضرت ِسیدنا انس رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  سے روایت ہے کہ رسول اللہ   صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایاکہ جب بندہ اپنے گناہو ں سے تو بہ کرتا ہے تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ لکھنے والے فرشتوں کواسکے گناہ بھلادیتا ہے، اسی طرح اس کے اعضاء (یعنی ہاتھ پاؤں )کو بھی بھلا دیتا ہے اور اس کے زمین پر نشانات بھی مٹا ڈالتا ہے ۔یہاں تک کہ قیامت کے دن جب وہ اللہ   عَزَّ وَجَلَّ سے ملے گا تو اللہ   عَزَّ وَجَلَّ  کی طرف سے اسکے گناہ پر کوئی گواہ نہ ہوگا۔(الترغیب والترھیب، کتاب التو بۃ والزھد ، باب التر غیب فی التو بۃ ، رقم ۱۷، ج ۴ ، ص ۴۸)

پیارے اسلامی بھائیو !

                توبہ کی اہمیت کے پیش ِ نظرسرورِ کونین صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  اور اکابرین ِ امت رضی اللہ   عنہم نے بھی اس کے بارے میں ترغیبی کلام ارشاد فرمایاہے ، چند روایات ملاحظہ ہوں :

 (۱)  حضرت ِسیدنا عبد اللہ   بن عمررَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایاکہ’’اے لوگو!اللہ  تَعَالٰی سے توبہ کرو، بے شک میں بھی دن میں سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں ۔‘‘(صحیح مسلم ، کتاب الذکر والدعاء والتو بۃ والا ستغفار ، باب استحباب الاستغفار والاستکثارمنہ ، رقم ۲۷۰۲ ، ص ۱۴۴۹)

 (۲)  حضرت ِسیِدنا عبداللہ  بن مسعو د رَضِیَ اللہ   تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ   صَلَّی اللہ   تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کوفرماتے ہوئے سنا بے شک اللہ    عَزَّ وَجَلَّ اپنے مومن بندے کی تو بہ سے اس شخص سے زیادہ خو ش ہوتا ہے جو کسی ہلا کت خیز پتھر یلی زمین پر پڑ اؤ کرے اسکے ساتھ اس کی سواری بھی ہوجس پر اسکے کھانے پینے کا سامان لدا ہو اہو پھروہ سررکھ کرسوجائے پھر جب بیدا ر ہو تو اس کی سواری جاچکی ہو تو وہ اسے تلاش کرے یہاں تک کہ گرمی اور شدتِ پیاس یا جس وجہ سے اللہ    عَزَّ وَجَلَّ چاہے پریشا ن ہوکر کہے کہ میں اسی جگہ لوٹ جاتا ہوں جہاں سور ہا تھا پھرسوجاتا ہو ں یہاں تک کہ مرجا ؤ ں پھر وہ اپنی کلائی پر سر رکھ کر مرنے کے لئے سو جائے پھر جب بید ار ہوتواسکے پاس اس کی سواری موجود ہو اور اس پر اس کا تو شہ بھی موجود ہو تو اللہ    عَزَّ وَجَلَّ  مومن بندے کی تو بہ پر اس شخص کے اپنی سواری کے لوٹنے پرخوش ہونے سے بھی زیادہ خو ش ہوتا ہے ۔ ( صحیح مسلم، کتاب التوبۃ ، باب فی الحض علی التوبۃ والفرح بھا ، رقم ۲۷۴۴ ، ص۱۴۶۸ )

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن