30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گناہوں سے وحشت محسوس نہیں ہوگی اور دل میں نیکیوں کی محبت نہیں بڑھے گی ؟کیا اب بھی بارگاہِ خداوندی عَزَّ وَجَلَّ میں سچی توبہ پر دل مائل نہیں ہوگا ؟‘‘ امید ہے کہ بار بار اس انداز سے فکر ِ مدینہ کرنے کی برکت سے دل میں ندامت پیدا ہوجائے گی اور سچی توبہ کی توفیق مل جائے گی ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ
(iii)گناہ کو آئندہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ کیاجائے :
یعنی اپنے دل میں اس بات کا پختہ اور مضبوط ارادہ کرے کہ آئندہ کبھی ان گناہوں کا ارتکاب نہیں کروں گا ۔ چنانچہ اگر کوئی شخص فی الحال تو گناہ چھوڑ دے لیکن دل میں ہو کہ دوبارہ اگر موقع ملا تو کرلوں گا یا سرے سے اس گناہ کو چھوڑنے کا ارادہ متزلزل ہو تو ایسا شخص وقتی طور پر گناہوں سے رک جانے کے باوجود تائب نہیں کہلائے گا بلکہ گناہ پر قائم رہتے ہوئے توبہ کرنے والوں کو سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنے رب عَزَّ وَجَلَّ سے مذاق کرنے والا قراردیا ہے چنانچہ حضرت ابن عباسرَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ گناہ پر قائم رہ کر توبہ کرنے والااپنے رب عَزَّ وَجَلَّ کا مذاق اُڑانے والے کی طرح ہے۔‘‘ (شعب الایمان ، باب فی معالجۃ کل ذنب بالتو بۃ ، رقم ۷۱۷۸ ، ج ۵ ، ص ۴۳۶)
(iv) گناہوں کی تلافی کرے :
اس سلسلے میں انسان کو چاہیے کہ بالغ ہونے سے لے کر اب تک اپنی تمام سابقہ زندگی کے ہر لمحے ، ہرگھڑی ، ہر دن ، ہرسال کا تفصیلی محاسبہ کرے کہ وہ کن کن گناہوں اور کوتاہیوں میں ملوث رہا ہے ؟ اس کے کانوں ، آنکھوں ، ہاتھ پاؤں ، پیٹ ، زبان ، دل ، شرم گاہ اور دیگر اعضاء سے کون کون سے گناہ سرزد ہوئے ہیں ؟اس غوروفکر کے نتیجے میں سامنے آنے والے گناہوں کی ممکنہ طور پر چھ(6) قسمیں بن سکتی ہیں ، …
(۱) بعض گناہ وہ ہوں گے جن کاتعلق حقوق اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ہوتا ہے۔جیسے نماز ، روزہ ، حج، قربانی اورزکوۃ وغیرہ کی ادائیگی میں سستی کرنا، بدنگاہی کرنا، قرآن ِ پاک کو بے وضو ہاتھ لگانا، شراب نوشی کرنا ، فحش گانے سنناوغیرھا۔
(۲) بعض ایسے ہوں گے جن کا تعلق بندوں کے حقوق سے ہوتا ہے۔جیسے چوری ، غیبت ، چغلی ، اذیت دینا ، ماں باپ کو ستانا ، امانت میں خیانت کرنا، قرض لے کر دبا لینا وغیرھا۔
(۳) ان میں سے بعض گناہ وہ ہوں گے جن کا تعلق انسان کے ظاہر سے ہوتا ہے ، مثلاً قتل کرناوغیرہ اور بعض وہ ہوں گے جن کا تعلق انسان کے باطن سے ہوتا ہے مثلاً بدگمانی کرنا ، کسی سے حسد کرنا ، تکبر میں مبتلاء ہونا وغیرہ ۔
(۴) بعض گناہ وہ ہوں گے جو صرف توبہ کرنے والے کی ذات تک محدود ہوں گے ، مثلاً خودشراب پینا اور بعض ایسے ہوں گے جن کی طرف اس شخص نے کسی دوسرے کوراغب کیا ہوگا ، اسے گناہِ جاریہ بھی کہتے ہیں ۔ مثلاً کسی کو شراب نوشی کی ترغیب دینا یا فحش ویب سائٹ دیکھنے کی ترغیب دینا وغیرہ۔
(۵) بعض گناہ ایسے ہوں گے جو پوشیدہ طورپر کئے ہوں گے مثلاً اپنے کمرے میں فحش فلمیں دیکھنا جبکہ کچھ گناہ وہ ہوں گے جو اعلانیہ کئے ہوں گے مثلاًداڑھی منڈانا، سرعام شراب پیناوغیرہ
(۶) کچھ گناہ ایسے ہوں گے جن کے ارتکاب پر آدمی دائرۂ اسلام سے خارج ہوکر کافر ہوجاتا ہے ۔مثلاً اللہ تَعَالٰی کو ظالم کہنا ، سرکارِ دو عالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں گستاخی کرنا۔
اس تقسیم کی بنا پر توبہ بھی مختلف نوعیت کی ہو گی ۔چنانچہ
(1) حقوق اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے تعلق رکھنے والے گناہ اگر کسی عبادت میں کوتاہی کی وجہ سے سرزد ہوں تو توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان عبادات کی قضا بھی واجب ہے مثلاً اگر نمازیں فوت ہوئی ہوں یا رمضان کے روزے چھوٹے ہوں تو ان کا حساب لگائے اور ان کی قضا کرے ، اگر زکوۃ کی ادائیگی میں کوتاہی ہوئی ہو تو حساب لگا کر ادائیگی کرے، اگر حج فرض ہوجانے کے باوجود ادا نہیں کیا تھا تو اب ادا کرے ، کبھی قربانی واجب ہوئی لیکن نہیں کی تو قربانی کے جانور کی قیمت صدقہ کرے ۔(بہار شریعت ، حصہ۱۵، ص۱۳۸)
اور اگر گناہوں کا تعلق عبادات میں کوتاہی سے نہ ہومثلاً بدنگاہی کرنا، شراب نوشی کرنا وغیرہ ، تو اِن پر ندامت وحسرت کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ ِ الہٰی عَزَّ وَجَلَّ میں توبہ کرے اور نیکیاں کرنے میں مشغول ہو جائے۔
(2) بندوں کے حقوق سے متعلق گناہ اگر ان کی عزت وآبرو میں دست اندازی کی وجہ سے سرزد ہوئے ہوں مثلاً کسی کوگالی بکی تھی یا تہمت لگائی تھی یا ڈرایا دھمکایا تھا ، … تو توبہ کی تکمیل اللہ تَعَالٰی اور اس مظلوم سے معافی طلب کرنے سے ہوگی۔اور اگر مالی معاملہ میں شریعت کی خلاف ورزی کی وجہ سے گناہ واقع ہوا تھا مثلاً امانت میں خیانت کی تھی یا قرض لے کر دبا لیا تھا تو اللہ تَعَالٰی اور اس مظلوم سے معافی طلب کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اس کا مال بھی لوٹائے اور اگر وہ شخص انتقال کر گیا ہو تو اس کے ورثاء کو دے دے یا پھر اس شخص یااس کے ورثاء سے معاف کروا لے ، اگر یہ بھی نہ کر سکے تو اتنا مال اس مظلوم کی طرف سے اس نیت کے ساتھ صدقہ کردے کہ اگر وہ شخص یا اس کے ورثاء بعدمیں مل گئے اور انہوں نے اپنے حق کا مطالبہ کیا تو میں انہیں ان کا حق لوٹا دوں گا اور ان کے لئے دعائے مغفرت کرتا رہے ۔
(3) ظاہری گناہوں سے توبہ کا طریقہ تو اوپر گزر چکا لیکن باطنی گناہوں سے بھی توبہ کرنے سے ہرگز غفلت نہ کرے ۔چنانچہ اپنے دل پر غور کرے اور اگر حسد ، تکبر ، ریاء کاری، بغض، کینہ ، غرور، شماتت، اپنی ذات کے لئے غصہ کرنا اوربدگمانی جیسے گناہ دکھائی دیں تو نادم وشرمسار ہوکر بارگاہ ِ الہٰی عَزَّ وَجَلَّ میں معافی طلب کرے ۔
(4) جو گناہ اس کی ذات تک محدود ہوں ان سے مذکورہ طریقے کے مطابق توبہ کرے اور اگر گناہِ جاریہ کا ارتکاب کیا ہو توجس طرح اس گناہ سے خود تائب ہوا ہے اس کی ترغیب دینے سے بھی توبہ کرے اور دوسرے شخص کو جس طرح گناہ کی رغبت دی تھی اب توبہ کی ترغیب دے ، جہاں تک ممکن ہو نرمی یا سختی سے سمجھائے ، اگر وہ مان جائے تو فبھا ورنہ یہ برئ الذمہ ہوجائے گا ۔
(فتاویٰ رضویہ، ج۱۰، نصف اول، ص۹۷)
(5) جو گناہ بندے اور اس کے رب عَزَّ وَجَلَّ کے درمیان ہو یعنی کسی پر ظاہر نہ ہوا ہو تو اس کی توبہ پوشیدہ طور پر کرے یعنی اپنا گناہ کسی پر ظاہر نہ کرے اور اگر گناہ اعلانیہ کیا ہو تو اس کی توبہ بھی اعلانیہ کرے یعنی جن لوگوں کے سامنے گناہ کیا تھا ان کے سامنے توبہ کرے یا اتنی تعداد میں دوسرے لوگوں کے سامنے توبہ کر لے یا کسی حرج کی بنا پرکم ازکم دو افراد کے سامنے توبہ کر لے تو اس کی توبہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع