دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tilawat Ki Fazilat | تلاوت کی فضلیت

Quran Parhne Wale Ki Fazeelat

book_icon
تلاوت کی فضلیت

قراٰن پڑھنے والے مَدَنی مُنّوں کی فضیلت

اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  زمین والوں پر عذاب کرنے کا ارادہ فرماتا ہے لیکن جب بچّوں کو قراٰنِ پاک پڑھتے سنتا ہے تو عذاب کوروک لیتا ہے۔       ( سُنَنِ دارمی ج۲ ص۵۳۰ حدییث۳۳۴۵ دار الکتاب العربی بیروت)   
ہو کرم اللہ!   حافِظ مدنی مُنّوں کے طفیل
جگمگاتے گُنبدِ خضرا کی کرنوں کے طفیل
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ ِقراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیا سی تحریک،     ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ کے تحت دنیا  کے مختلف ممالِک میں بے شمار مدارِس بنام مَدرَسۃُُ ا لمَدِ ینَہ قائم ہیں ۔  جن میں تادمِ تحریر صرف پاکستان میں پچاس ہزار مَدَنی مُنّے اور مَدَنی مُنّیا ں حِفظ وناظِر ہ کی مفت تعلیم حاصل کررہے ہیں ،     نیزلا تعداد مساجِد و مقامات پر مدرَسۃُ ا لمَدِ ینہ   (با لِغان)    کا بھی اہتِمام ہوتا ہے ،    جن میں دن کے اندر کام کاج میں مصروف رہنے والوں کو عُمومًا نَمازِ عشا کے بعد تقریباً40مِنَٹ کیلئے دُرُست قراٰنِ مجید پڑھنا سکھایا  جاتا ،     مختلف دعائیں یا د کروائی جاتیں اور سنّتیں بھی سکھائی جاتی ہیں ۔      اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بہنوں کیلئے بھی مدارِسُ المدینہ  (بالِغات)   قائم ہیں ۔  

’’خوب قراٰنِ پاک پڑھو‘‘ کے چود ہ حُروف کی نسبت سے سجدۂ تلاوت کے14 مَدَنی پھول

{۱} آیتِ سجدہ پڑھنے یا  سننے سے سجدہ واجِب ہو جاتا ہے۔       (اَلْہِدَایہ،     ج ۱ ص۷۸داراحیا ء التراث العربی بیروت) {۲} فارسی یا  کسی اور زَبان میں   (بھی اگر)   آیت کا ترجَمہ پڑھا تو پڑھنے والے اور سننے والے پر سجدہ واجِب ہوگیا ،     سننے والے نے یہ سمجھا ہو یا  نہیں کہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ ہے،     البتَّہ یہ ضَرور ہے کہ اسے نہ معلوم ہو تو بتا دیا  گیا  ہو کہ یہ آیتِ سجدہ کا ترجَمہ تھا اور آیت پڑھی گئی ہو تو اس کی ضَرورت نہیں کہ سننے والے کو آیتِ سجدہ ہونا بتایا  گیا  ہو۔       (فتاوٰی عالمگیری ج۱ص۱۳۳ کوئٹہ) {۳} پڑھنے میں یہ شرط ہے کہ اتنی آواز میں ہو کہ اگر کوئی عُذر نہ ہو تو خود سُن سکے۔       (بہارِ شریعتج۱حصّہ ۴ ص۷۲۸)  {۴} سننے والے کے لئے یہ ضَروری نہیں کہ بِالقَصد   (یعنی ارادۃً)  سُنی ہو،    بِلاقَصد   (یعنی بِلا ارادہ )   سُننے سے بھی سجدہ واجِب ہو جاتا ہے۔        (الہِدایہ ج ۱ ص۷۸)  {۵} اگر اتنی آواز سے آیت پڑھی کہ سن سکتا تھا مگر شور و غل یا  بہرہ ہونے کی وجہ سے نہ سنی تو سجدہ واجِب ہوگیا  اور اگر محض ہونٹ ہلے آواز پیدا نہ ہوئی تو واجب نہ ہوا۔       (فتاوٰی عالمگیری ج۱ص۱۳۲) {۶} سجدہ واجب ہونے کے لئے پوری آیت پڑھناضَروری نہیں بلکہ وہ لفظ جس میں سجدے کا مادَّہ پایا  جاتا ہے اور اس کے ساتھ قبل یا  بعد کا کوئی لفظ ملا کر پڑھنا کافی ہے۔       (رَدُّالْمُحتارج ۲ ص۶۹۴) {۷} سَجدۂ تِلاوت کا طریقہ:  سجدے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ کھڑا ہو کر  اَللّٰہُ اَکْبَر کہتا ہوا سجدے میں جائے اور کم سے کم تین بار سُبْحٰنَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی  کہے،     پھر اَللّٰہُ اَکْبَر کہتاہوا کھڑا ہو جائے،     پہلے پیچھے دونوں بار اَللّٰہُ اَکْبَرکہنا سنّت ہے اور کھڑے ہو کر سجدے میں جانا اور سجدے کے بعد کھڑا ہونا یہ دونوں قِیا م مُسْتَحَب۔       (دُرِّمُختارج۲ ص۶۹۹)  {۸} سجدۂ تلاوت کے لئے اَللّٰہُ اَکْبَرکہتے وقت نہ ہاتھ اٹھانا ہے نہ اس میں تَشَہُّد  (یعنی اَلتَّحِیا تُ )  ہے نہ سلام۔        (تَنْوِیرُ الْاَبْصَا رج ۲ ص۷۰۰)  {۹} اس کی نیّت میں یہ شرط نہیں کہ فُلاں آیت کا سجدہ ہے بلکہ مُطلَقاً سجدۂ تلاوت کی نیّت کافی ہے۔       (دُرِّمُختار،     رَدُّالْمُحتارج۲ ص۶۹۹)  {۱۰} آیتِ سجدہ بَیرونِ نماز  (یعنی نماز کے باہَر)   پڑھی تو فوراً سجدہ کر لینا واجِب نہیں ہاں بہتر ہے کہ فوراً کر لے اور وُضو ہو تو تاخیر مکروہِ تنزیہی۔        (دُرِّمُختارج۲ص۷۰۳) {۱۱} اُس وقت اگر کسی وجہ سے سجدہ نہ کرسکے تو تلاوت کرنے والے اور سامِع  (یعنی سننے والے)   کو یہ کہہ لینا  مُسْتَحَب ہے:   سَمِعْنَا وَ اَطَعْنَا ﱪ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ  (۲۸۵)     (ترجَمۂ کنزالایمان:  ہم نے سُنا اور مانا ،    تیری معافی ہواے رب ہمارے اور تیری ہی طرف پھرنا ہے۔        (پ۳البقرۃ:  ۲۸۵)      (رَدُّالْمُحتار ج ۲،     ص۷۰۳) {۱۲} ایک مجلس   ( )  میں سجدے کی ایک آیت کو بار بار پڑھا یا  سنا تو ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا،     اگرچِہ چند شخصوں سے سنا ہو یونہی اگر آیت پڑھی اور وُہی آیت دوسرے سے سنی جب بھی ایک ہی سجدہ واجِب ہو گا۔        (دُرِّمُختار،     رَدُّالْمُحتارج ۲ص۷۱۲)  {۱۳} پوری سورت پڑھنا اور آیتِ سجدہ چھوڑ دینا مکروہِ تحریمی ہے اور صرف آیتِ سجدہ کے پڑھنے میں کراہت نہیں ،     مگر بہتر یہ ہے کہ دو ایک آیت پہلے یا  بعد کی ملالے۔         (دُرِّمُختارج۲،     ص۷۱۷)  
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

حاجت پوری ہونے کیلئے

{۱۴} (اَحناف یعنی حنفیوں کے نزدیک قراٰن پاک میں سجدے کی 14آیتیں ہیں )    جس مقصد کے لیے ایک مجلس میں سجدہ کی سب   (یعنی 14)  آیتیں پڑھ کر سجدے کرے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس کا مقصد پورا فرما دے گا۔      خواہ ایک ایک آیت پڑھ کر اس کا سجدہ کرتا جائے یا  سب کو پڑھ کر آخِر میں 14 سجدے کرلے۔       (بہارِ شریعت ج۱حصّہ ۴  ص۷۳۸)  
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !    صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن