دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tazkira Shaikh Ul Quran Allama Muhammad Ali Barkate | تذکرہ شیخ القرآن علامہ محمد علی برکاتی

book_icon
تذکرہ شیخ القرآن علامہ محمد علی برکاتی
            
داخل کروا دیا، جہاں آپ نے حضرت مولانا خواجہ محمد صادق چشتی(1) رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے بیٹے مولانا ابوالعُلاء عبدالحی چشتی(2) رحمۃ اللہ علیہ سے فارسی کتب کریماسعدی سے
[1] شیخ العلماء والفقراء حضرت مولانا پیر خواجہ محمد صادق آثم چشتی تونسوی رحمۃ اللہ علیہ کی پیدائش 1324ھ مطابق1906ء کو موضع سوجےکی نزد دیپالپور ضلع اوکاڑا میں حضرت مولانا احمد دین بن سلطان التارکین محمد ابراہیم بن مولانا جمال الدین بن مولانا حافظ محمد حبیب اللہ برقع پوش ملوٹی فیروزپوری کے گھر میں ہوئی۔تمام علوم اسلامیہ والدگرامی اور جدامجد سے حاصل کئے۔بیعت وخلافت کا شرف حضرت خواجہ مفتی محمدکرم الدین چشتی حامدی انتالوی سے پایا۔درس وتدریس کا آغاز سوجے کی سے کیا پھر حویلی لکھا تشریف لے آئے، یہاں مال منڈی میں جامع مسجد اولیا اور آستانہ عالیہ فریدیہ صادقیہ قائم کیا اور عرصہ دراز تک درس پڑھاتے رہے۔آپ فارسی اورپنجابی کے شاعر بھی تھے۔عشق رسول میں درجۂ فنائیت پر فائز تھے۔آپ سے کئی کرامات کا صدورہوا۔آپ کا یکم شعبان 1390ھ مطابق 3 اکتوبر1970ء بروزہفتہ وصال ہوا۔مزارمبارک مسجداولیاء سے متصل ہے جس پر نیلا گنبد بہت بھلا معلوم ہوتا ہے۔استاذالعلماء علامہ خواجہ عبدالعلی چشتی، استاذ العلماء مولانا عبدالعزیز نوری اور مولانا عبدالقادر نوری آپ کے قابل فخر فرزند ہیں۔زبدۃ الاصفیاء حضرت بابا جی مولانا ابو النور محمد صدیق چشتی (والدگرامی فقیہ اعظم مفتی نور اللہ نعیمی) خواجہ صادق صاحب کے بڑے بھائی تھے۔ (حضرت فقیہ اعظم کے مکتوبات مدینہ، ص 187 ...فتاویٰ نوریہ، 1/67 ... مستفاد تحریر مولانا ابو طاہر احمد رضا نوری صاحب جو مولانا سیدخالدحسین شاہ بخاری عطاری صاحب کے ذریعے حاصل ہوئی) [2] استاذ العلماء حضرت مولانا ابوالعلاء محمد عبدالعلی چشتی اشرفی المعروف حضور باباجی کی پیدائش 1342ھ مطابق 1923ء کو موضع سوجےکی نزد دیپالپور ضلع اوکاڑا میں حضرت مولانا خواجہ محمد صادق چشتی کےہاں ہوئی۔علم دین والد محترم، جد امجد،حضرت مولانا فتح محمد محدث بہاولنگری اور فقیہ اعظم مفتی نور اللہ نعیمی سے حاصل کیا۔بیعت سرکارِ کلاں پیر سید مختار اشرف اشرفی رحمۃ اللہ علیہ سے کرنے کی سعادت پائی۔ مرکزی جامع مسجد اولیا اور مرکزی دارالعلوم غوثیہ حویلی لکھامیں بطور صدر مدرس تدریس فرماتے رہے۔آپ نے دارالعلوم فریدیہ صادقیہ مال منڈی حویلی لکھا قائم فرمایا۔ آپ کی وفات 17ربیع الآخر 1426ھ مطابق 26 مئی 2005ء کو ہوئی۔تدفین والدگرامی کے پہلو میں جامع مسجد اولیا سے متصل مزار میں کی گئی۔آپ کے صاحبزادگان حضرت مولانا پیر مسعود احمد چشتی،حضرت مولانا قاری محبوب احمد فریدی اور حضرت مولانا قاری منظور احمد بھی علمی شخصیات ہیں۔آپ یاد الٰہی میں مگن، عشق مصطفیٰ سے سرشار اور سادہ طبیعت کے مالک تھے۔ (یہ تعارف حضرت مولاناابوطاہر احمدرضا نوری صاحب کی تحریرسے تیارکیاہے جو مجھے سید السادات مولانا سید خالد حسین شاہ بخاری عطاری صاحب کے ذریعے موصول ہوئی )

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن