30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
صوبہ بلو چستان( پاکستان) کے شہر کوئٹہ کے ایک مدنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جون 2004ء میں انہیں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ سفر کی سعادت ملی۔ آپ ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کے مزار شریف کی زیارت کر کے واپس بابُ المدینہ(کراچی)تشریف لار ہے تھے۔ راستے میں ایک جگہ آپ نے گاڑی روکی اور اسے پیچھے لے جانے لگے ۔کافی دُور ایک نوجوان کے پاس لے جا کر آپ نے گاڑی روک دی، وہ پیدل کہیں جا رہا تھا۔آپ نے اس سے پوچھا : کہاں جانا ہے؟ اس نے جواب دیا کہ حَب چوکی جانا ہے۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اسے گاڑی میں بیٹھنے کی دعوت دی جو اس نے قبول کر لی ۔ گاڑی ایک بار پھر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔ اس نوجوان سے جب نام پوچھا گیا تومعلوم ہوا کہ وہ غیرمسلم ہے۔ اُن مدنی اسلامی بھائی نے اُس سے کہا : تم مذہبِ اسلام کے بارے میں کیا کہتے ہو ؟ اس نے جواب دیا کہ اسلام بہت اچھا مذہب ہے۔مدنی اسلامی بھائی نے کہا : جب اسلام اچھا مذہب ہے تو پھر تم مسلمان کیوں نہیں ہوجاتے؟ اس پر وہ غیر مسلم بولا : مسلمان آپس میں لڑتے جھگڑتے بہت ہیں، اس لئے میں مسلمان نہیں ہونا چاہتا۔اس پر وہ مدنی اسلامی بھائی بولے : یہ تو چند مسلمانوں کا اپنا فعل ہے، اسلام کی یہ تعلیمات نہیں ہیں، اسلام تو بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اس طرح کی انفرادی کوشش جاری رہی مگر وہ نوجوان اپنا باطل مذہب چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوا۔جب جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے اس پر انفرادی کوشش کی تو فرمایا : اگر گھر میں بجلی(Electric)کی فٹنگ (Fitting) کر دی جائے مگر بجلی کا کنکشن نہ کیا جائے تو وہاں لگا ہوا بجلی کا سامان بلب اور پنکھے وغیرہ کسی کام نہ آئیں گے۔اِسی طرح اگر کوئی ایمان لائے بغیر ساری زندگی اچھے کام کرتا رہےتو اُسے بھی وہ اچھے کام کوئی فائدہ نہ دیں گے۔ جانشینِ امیرِ اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی انفرادی کوشش سےوہ اتنا متأثر ہوا کہ نہ صرف کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا بلکہ سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہوگیا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
تحصیل پھالیہ( ضلع منڈی بہاؤالدین ) کے علاقے سَعْدُاللہ پور کے مقیم اسلامی بھائی اولاد کی نعمت سے محروم تھے ۔حصولِ اولاد کے لئے انہوں نے حکیموں سے بھی علاج کروایا مگرمراد پوری نہ ہو سکی۔آخرِ کا ر کرم ہوا اور اللہ پاک نے انہیں اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔سبب کچھ یوں بنا کہ دعوتِ اسلامی کے علمی شعبے اَلْمدِینَۃُ الْعِلْمِیۃ سے وابستہ ان کے بھانجے نے جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضاعطاری مدنیدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے سیب دم کرواکر انہیں بھجوائے، جو انہوں نے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کھائے ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سیب کھانے کی برکت ظاہر ہوئی اور جلد ہی انہیں خوشخبری مل گئی اور کچھ عرصے میں ان کے گھر کا آنگن اولاد کے خوشنما پھولوں سے مہک اُٹھا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تادَمِ تحریر جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کے دَم کئے ہوئے سیب کی برکت سے اللہ پاک نے انہیں یکے بعد دیگرے تین مدنی منّوں سے نوازا ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہ تو جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دم کئے ہوئے سیب کی ایک مدنی بہار ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ سینکڑوں اسلامی بھائی آپ کے دم کئے ہوئے سیب کی برکت سے صاحبِ اولاد ہوچکے ہیں۔ ان میں ایسے اسلامی بھائیوں کی بھی ایک تعداد شامل ہے کہ جن کی شادیوں کو دسیوں سال ہو چکے تھے لیکن وہ اولاد کی نعمت سے محروم تھے۔انہوں نے جب جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے سیب دَم کرواکربتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کیےتو رحمتِ الٰہی سے اولاد کی نعمت حاصل ہوگئی۔ فَالْحَمدُ للہ عَلٰی ذٰلِک (اس پر اللہ پاک کا شکر ہے۔)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
بابُ المدینہ(کراچی)میں ہونے کی صورت میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت بدھ اور اتوار کے دن عالَمی مَدَنی مرکز فیضان مدینہ بابُ المدینہ کراچی میں عصر تا مغرب عام ملاقات فرماتے ہیں۔ کثیر عاشقانِ رسول جن میں پاکستان کے کئی شہروں نیز بیرون ملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائی بھی شامل ہوتے ہیں دست بوسی کی سعادت حاصل کرتے، دُعاودَم کرواتے اور من کی مرادیں پاتے ہیں۔ نیز اولاد کے خواہشمند سیب بھی دم کرواتے ہیں۔ آپ بھی اگر اولاد یا کسی اور مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں تو مایوس مت ہوں ! فیضان مدینہ تشریف لائیے۔ اللہ پاک نے چاہا تو مصیبتیں دور اور مشکلیں کافور ہوں گی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
(7)24 سال پرانا مسئلہ حل ہو گیا
بدھ کے دن عام ملاقات میں دَست بوسی (ہاتھ چومنے)کا شرف پانے والے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : میں نے جب بھی جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے ملاقات کی، دل کو بہت سکون ملا۔ جس مقصد کی کامیابی کی نیت سے ملاقات کا شرف پایا وہ مقصد بھی پورا ہوا۔ ہمارا ایک مسئلہ کم و بیش 24 سال سے حل نہیں ہو پا رہا تھا ۔ میں نے دوران ملاقات جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت سے عرض کی، دعا کروائی۔اللہ کریم کے فضل و کرم اور جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کی دعا کی برکت سے وہ مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ اب ہم لوگ بہت سکون میں ہیں۔ اللہ پاک جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت اور دعوتِ اسلامی کو سلامت رکھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭حدیثِ پاک کی ۳۸۰ کتب ہیں آج کل ساری کتب ِاحادیث ملتی بھی نہیں ہیں لہذا جب کبھی تم سے کوئی کسی حدیث کے بارے میں سوال کرے تو یہ مت کہو کہ یہ حدیث کسی کتاب میں نہیں بلکہ یوں کہو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع