دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tazkira e Jaanisheen e Ameer e Ahle Sunnat | تذکرہ جانشین امیر اہلسنت - قسط اول

book_icon
تذکرہ جانشین امیر اہلسنت - قسط اول

کرم بہرِ شہِ کرب و بلا ہو           (وسائلِ بخشش مرمم، ص۳۱۶)

 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب         صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3)پانچوں بھائیوں نے داڑھی سجالی

تحصیل صفدر آباد (ضلع شیخو پورہ )  کے مقیم  اسلامی بھائی 2004ء میں سردار آباد (فیصل آباد) میڈیکل کے شعبے سے وابستہ تھے، ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی روزانہ ان پر  انفرادی کوشش کرتے، انہیں سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے  کی ترغیب دلاتے  مگر یہ  انہیں ٹال دیتے اور کہتے کہ بیعت کے بعد تو داڑھی رکھنی پڑے گی جبکہ میں تو شادی کے بعد ہی داڑھی کا سوچوں گا۔ 2005ءمیں پاکستان کے  دارالحکومت اسلام آباد میں صوبائی سطح پر اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا بیان تھا۔وہ اسلامی بھائی انہیں اجتماع میں شریک ہونے اور بیان سننے کی دعوت دینے آئے مگرانہوں نے صاف منع کردیا۔ وہ اسلامی بھائی مسلسل انفرادی کوشش کرتے رہے۔ بالآخر اِنہوں نے اپنے نہ جانے کا سبب یہ بیان کیا کہ  اگر اجتماع میں گیا تو مجھے بہت سے کام چھوڑنے پڑیں گے جبکہ فی الحال میں ایسا کچھ نہیں کر سکتا۔ اس اسلامی بھائی نے حکمتِ عملی سے کام لیتے ہوئے انہیں کہا :  آپ صِرف بیان سننے کی نیت سے ہمارے ساتھ چلیں، بیان سن کر واپس آ جائیے گا۔ انہوں نے یہ بات منظور کر لی اور اجتماع میں شریک ہوگئے۔ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کا سنتوں بھرا بیان ہوا، عوام کے جمِ غفیر کی وجہ سے انہیں اجتماع کے بعد صرف تھوڑی ہی دیر کے لئے جانشینِ امیر اہل سنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی زیارت ہوئی۔ تھوڑی دیر کی زیارت اور بیان سننے کی برکت سے ان کے دل میں مدنی انقلاب پیدا ہوگیا۔ انہوں نے اسی وقت سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف رکھنے کی نیت کر لی ، پھر اس کے بعد کبھی داڑھی شریف نہیں منڈوائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ تادمِ تحریر داڑھی کی سنّت سے مُزَیَّن ہیں۔یہ اپنے پانچ بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔ان کے تمام بھائی سنت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف کی سعادت سے محروم تھے۔ انہیں  داڑھی  شریف رکھتا دیکھ کر ایک بڑے بھائی نے کہا :  ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے، داڑھی مت  رکھو۔ مگریہ ڈٹے رہےبلکہ انہوں نے اپنے بھائیوں پر بھی انفرادی کوشش شروع کردی۔ تین بھائیوں نے کچھ ہی عرصے میں سنت کے مطابق داڑھی شریف سجا لی جبکہ ایک بھائی کئی سالوں کی انفرادی کوشش کے بعد داڑھی شریف کی سنت چہرے پر سجا چکے ہیں اور تمام بھائی مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر اجتماعات میں شرکت کے ساتھ  ساتھ مدنی قافلوں کے مسافر بھی بنتے ہیں۔  

میٹھےمیٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! بیان کی برکت سے داڑھی شریف رکھنے کے جذبے سے سرشار ہونے والے نوجوان نے نفس وشیطان کو کس طرح ناکام ونامراد کیا اور  داڑھی شریف  رکھنے  میں حائل  ہونے والوں کو بھی مدنی رنگ میں  رنگ  دیا اور انہیں بھی داڑھی شریف رکھنے کی عظیم سعادت  حاصل ہوگئی۔ یاد رہے! داڑھی  منڈوانا یا ایک مٹھی سے کم کرنا دونوں ہی حرام اور جہنم میں لے جانے والے کام ہیں۔داڑھی شریف کے بارے میں یہ سوچنا کہ”میں اس کے قابل نہیں ہوں“ ”ابھی میری عمر ہی کتنی ہے“”شادی کے بعد رکھ لوں گا“وغیرہ وغیرہ وسوسوں کی کاٹ کرتے ہوئے امیرِ اہل سنَّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : (اے اسلامی بھائی!)انگریزی فیشن اورفرنگی تہذیب کو تین طَلَاقیں دے ڈال اور اپنا چہرہ میٹھے میٹھے آقا، مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی پاکیزہ سنَّت سے آراستہ کرلے اور ایک مُٹّھی داڑھی سجالے۔ہرگز ہرگز شیطان کے اِس فَریب میں نہ آ اور ان وَساوِس کی طرف توجُّہ مت لا، کہ’’ابھی تو میں اِس قابل نہیں ہوا، میری تو عمر ہی کیا ہے! میرا علم بھی اِتنا کہاں ہے! اگر کسی نے دین کے بارے میں سُوال کردیا تو مجھے جواب نہیں آئے گا میں تو جب قابِل ہوجاؤں گا اُس وَقت داڑھی رکھوں گا۔‘‘امیرِ اہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتےہیں : نفس کی(اِن سب) حیلہ بازِیوں میں مت آ! اور مان جا، خواہ ماں روکے، باپ مَنع کرے، مُعاشَرہ آڑے آئے، شادی میں رُکاوٹ کھڑی ہو۔کچھ ہی ہوجائے اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا حکم ماننا ماننااور ماننا ہی ہے، تسلّی رکھ! اگر جوڑا لوحِ محفوظ پر لکھا ہوا ہے تو تیری شادی ہو کر رہے گی اور اگر نہیں لکھا تو دُنیا کی کوئی طاقت تیری شادی نہیں کروا سکتی۔ زندَگی کا کیا بھروسا؟(نیکی کی دعوت، ص : ۵۵۵ملتقطاً)

سرکار کا عاشق بھی کیا داڑھی منڈاتا ہے

کیوں عشق کا چہرے سے اظہار نہیں ہوتا     (وسائل بخشش مرمم، ص۱۶۳)

 (4)بیان سن کر تائب ہوگئے

سردار آباد(فیصل آباد)کے علاقےغلام محمد آباد کے ایک نوجوان دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول  سے منسلک ہونے سے قبل بیوٹی پارلر میں کام کرتے  تھے اور غفلتوں بھری زندگی بسر کر رہے تھے۔ فیشن پرستی میں مبتلا ہونے کے ساتھ بُرے دوستوں کی صحبت  کا شکار تھے، لڑائی جھگڑے کرنا ان کا معمول تھا۔ دِلی طور پر یہ اس زندگی سے بیزار تھے اور حقیقی سکون پانے کے لئے بے قرار رہتے تھے۔ ایک دن بیوٹی پارلر میں  کام کر رہے تھے کہ ان کی نظراپنےایک سابقہ دوست پر پڑی جو انہی کی طرح بہت ماڈرن نوجوان تھے مگر اِس وقت اُن کے چہرے پر سُنَّت کے مطابق داڑھی شریف، سرپر سجے عمامہ شریف کے تاج اور بدن پر موجودسفید لباس نے انہیں حیرت میں ڈال دیا۔ سنتوں سے آراستہ ان اسلامی بھائی نے ان سے ملاقات کی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے  اسلام آباد میں ہونےوالے  دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت پیش کی۔ انفرادی کوشش اور ملاقات کی برکت سے یہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوگئے، وہاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا۔اجتماع کے اختتام پر دُعا  بھی ہوئی، جس سے ان کے دل کو سکون ملا۔ انہوں نے رو رو کر اپنے سابقہ گناہوں سے توبہ کی، بیوٹی پارلر سے جان چھڑائی، آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کیااور  دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیا۔ یہ بیان دیتے وقت بھی وہ مدنی قافلے کے مسافر تھے۔

یہاں سُنَّتیں سیکھنے کو ملیں گی                دلائے گا خَوفِ خُدا مَدَنی ماحول

تُو آ بےنمازی! ہے دیتا نمازی               خُدا کے کرم سے بنا مدنی ماحول

                                                                                                                                                                        (وسائل بخشش مرمم، ص۶۴۷)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن