30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور مُجھ سے بھی سَرزَد نہ کبھی بے ادبی ہو (وسائل بخشش مرمم، ص۳۱۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
آپریشن کی رات تہجد کی ادائیگی
آپریشن کے بعد جس اسلامی بھائی کے گھرجانشینِ امیر ِاہل ِ سنّت نے قیام فرمایا اُن کا بیان ہے : جس رات جانشینِ امیر ِاہل ِ سنّتمُدَّ ظِلُّہُ العَالِی کا آپریشن ہوا آپ نے نہ صرف نمازِ عشا پڑھی بلکہ اُسی رات تہجد کی نماز بھی ادا فرمائی۔انہی کا مزید بیان ہے کہ آپ مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی جتنے دن ہمارے گھر رہے بیماری کے باوجود آپ کی کوئی ایک فرض نماز بھی قضا نہیں ہوئی۔
سُبحٰنَ اللہ! میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج ایک تعداد ہے کہ جسے معمولی سی چوٹ لگ جائے یا سر میں درد ہوجائے تو جماعت بلکہ نماز ہی قضا کر ڈالتے ہیں۔ اِسی طرح معمولی سی طبیعت خراب ہونے پر گویا انہیں فرض روزہ نہ رکھنے کا بہانہ مل جاتا ہے۔ یاد رہے! جب تک شریعت اجازت نہ دے ہم خود ساختہ بہانے بنا کر فرض نماز یا فرض روزہ نہیں چھوڑ سکتے۔ ذرا سوچئے!آج اگر ہم سے معمولی چوٹ یا ہلکی سی بیماری کی تکلیف برداشت نہیں ہورہی تو نماز یا روزہ چھوڑنے کی صورت میں کل بروز قیامت جہنم کا ہولناک عذاب کیسے برداشت کر پائیں گے۔ اللہ پاک ہمیں عقل سلیم عطا فرمائے۔
گر تُو ناراض ہوا میری ہلاکت ہوگی ہائے! میں نارِ جہنّم میں جلوں گا یارب!
(وسائلِ بخشش مرمم : ۸۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِنہی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ ہمیں رات کے وقت گھر میں رونے کی آواز محسوس ہوئی۔ میں سمجھا کہ بچےّ رو رہے ہیں، غور کرنے پر معلوم ہوا کہ آواز گھر کے اوپر والے اُس حصّے سے آرہی ہے جہاں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا قیام ہے۔ میں وہاں پہنچا اور دروازہ کھٹکھٹایا، اجازت ملنے پر جب اندر گیا تو دیکھا کہ جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت زارو قطار رورہے ہیں۔میں نے عرض کی : حضور! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ فرمایا :
میں اس وجہ سے رو رہا ہوں کہ آج دنیا کی تکلیف کا یہ عالم ہے تو نزع کی سختیوں، قبر کے عذاب اور حشر کی ہولناکیوں کا کیا عالم ہوگا!
شَدائد نَزع کے کیسے سَہوں گا یَارَسُولَ اللہ!
اندھیری قَبْر میں کیسے رَہوں گا یَارَسُولَ اللہ! (وسائل بخشش مرمم، ص ۳۲۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کاش! ہم بھی اس انداز پر فکر ِمدینہ کرنے والے بن جائیں، قبرو حشر کے معاملات ہر دم ہمارے پیش نظر رہیں۔ نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا جذبہ پانے کے لئے شیخِ طریقت، امیر اہلِ سنَّت حضرت علامہ مولا نا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا کردہ شریعت و طریقت کا جامع مجموعہ بنام ’’مدنی انعامات‘‘ کا رسالہ اپنے پاس رکھیں اور دن میں کوئی ایک وقت مقرر کر کے پابندی سے اس میں دئیے گئے خانے پُر کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ رَحمتِ الٰہی آپ کی طرف متوجہ ہوگی اور آپ کی دنیا تو دنیا آخرت بھی سنور جائے گی۔
تُو وَلی اپنا بنا لے اُس کو رَبِّ لَم یَزَل
”مَدَنی انعامات“ پر جو کوئی کرتا ہے عمل (وسائل بخشش، ص۶۳۵)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
خلافت اور جانشینی کا باقاعدہ اعلان
آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریّہ میں امیر اہل سنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے بیعت ہیں۔امیر اہلِ سنَّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے 11 ربیعُ الآخر 1437ہجری مطابق 22 جنوری 2016 ء کو مدنی مذاکرے کے دوران آپ کو اپنے سلسلوں کی خلافت دینے اور جانشین بنانے کا باقاعدہ اعلان فرمایا۔ اس موقع پر امیر اہلِ سنَّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ کو مسلکِ اعلیٰ حضرت پرمضبوطی کے ساتھ کاربند رہنے اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ماتحت رہ کر مدنی کام کرنے کی وصیت فرمائی۔
جانشینی مِلی تجھ کو عطّار کی
واہ قسمت تِیری اے عبیدِ رَضا!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
ایک لاکھ روپے کاچیک لَوٹا د یا
امیرِ اَہلِ سنّتدَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا گھرانا دُنیوی مال سے کس قدر اپنا دامن بچاتا ہےاس کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ اپنی شادی کے موقع پرجانشینِ امیرِ اہلِ سنّت نے اسلامی بھائیوں کو مالی تحفے دینے سے منع فرما دیا، اس کے باوُجودجب ایک اسلامی بھائی نے امیرِ اہلِ سنّت کی بارگاہ میں جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت کیلئے 100000/=(ایک لاکھ روپے )کا چیک بطور تحفہ بھجوایا تو امیرِ اہلِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع