دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tazkira e Jaanisheen e Ameer e Ahle Sunnat | تذکرہ جانشین امیر اہلسنت - قسط اول

book_icon
تذکرہ جانشین امیر اہلسنت - قسط اول

صفات میں یادگارِ اسلاف ہیں۔مضبوط قفلِ مدینہ، دورانِ گفتگو مسکراہٹ، خوش اخلاقی اورلباس میں سادگی آپ کے چند نمایاں اوصاف ہیں۔ مختصر تعارف ملاحظہ کیجئے!

تعارُف جانشینِ امیرِ اہلِ سُنّت

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا نام”احمد“ہے جبکہ عرف ’’ عبید رضا ‘‘ہے۔آپ کی کنیت ابواُسید ہے۔۱۷ شَوالُ الْمُکَرَّم ۱۴۰۰ھ مطابق31 اگست 1980ء کو باب المدینہ کراچی میں آپ کی ولادت ہوئی۔ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی تربیت کے نتیجے میں پچپن ہی سے نمازوں کے پابند ہیں۔کیوں نہ ہوں کہ ان کے بابا جان امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  انہیں کتنے پیارے انداز میں نمازِ تہجد کے لئے بیدار فرماتے چنانچہ

تہجد پڑھوانے کا انوکھا انداز

دعوتِ اسلامی کے اوائل کی بات ہے کہ ایک مرتبہ امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  مدنی کاموں میں مصروفیت کی بناء پر رات گئے کچھ اسلامی بھائیوں کے ہمراہ کتاب گھر(یعنی اپنی لائبریری)میں پہنچے تو وہاں حاجی عبید رضا عطاری سوئے ہوئے تھے، جو اس وقت بہت کم سِن تھے ۔امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے فرمایا : اِنہیں تہجد پڑھوانی چاہئےاورمدنی منے کو بیدار کرنا چاہا لیکن وہ نیند کے غلبے کی وجہ سے پوری طرح بیدار نہ ہوپائے ۔امیرِ اہلِ سنّت انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مدنی منے کو گود میں اٹھا کرکُھلے آسمان تلے لے گئے اور چاند دکھا کر پوچھا : یہ کیا ہے ؟ مدنی منے نے جواب دیا : چاند۔پھر پوچھا : یہ کیا کررہا ہے ؟ مدنی منے نے جواب دیا : گنبد ِ خضریٰ کو چوم رہا ہے ۔ اس گفتگو کے دوران مدنی منّا پوری طرح بیدار ہو چکا تھا چنانچہ آپ نے وضو کرکے تہجد پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔

آسمان کے چاند میں تو پھیکا پھیکا نور ہے

آ گیا وہ نور والا جس کا سارا نور ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                 صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

زمانۂ طالب علمی

آپ کے کلاس فیلو ایک مدنی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جانشینِ امیر اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اَساتذہ کا بے حد ادب  واحترام کرنے والے تھے۔اِتنی بڑی علمی وروحانی شخصیت کے فرزند ہونے کے باوجود کلاس میں امتیازی حیثیت سے رہنا پسند نہیں فرماتے تھے۔سب اسلامی بھائیوں کے ساتھ گُھل مل کر رہا کرتے تھے۔ طہارت اور نظافت کے معاملے میں بھی  اپنی مثال آپ تھے ۔

اِنہی اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ جب تک سکیورٹی خدشات نہیں تھے تب تک سنتوں بھرے بیانات اور مدنی مشوروں کے لئے کہیں بھی جانا ہوتا تو بس یا ٹرین  میں ہی سفر کو پسند فرماتے ۔حتی الامکان پروٹوکول سے بچا کرتے تھے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

درسِ نظامی کی تکمیل

       جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبید رضا عطاری مدنی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے 2005ء میں دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ  سے درسِ نظامی یعنی عالم کورس مکمل کیا۔اسی لئے آپ کے نام کے ساتھ ”مدنی “لگایا جاتا ہے۔درسِ نظامی کی تکمیل کے بعد کچھ عرصے گاہے گاہے دار الافتا اَہل سنّت میں مفتی صاحب کے پاس حاضر ہوتے اوراس دوران وہاں پر کچھ فقہی اسباق بھی پڑھے ۔

نیکی کی دعوت کے سفر اور حاضریٔ مکہ و مدینہ

       جانشینِ امیرِ اہلِ سنّتنے نہ صرف  پاکستان کے مختلف شہروں  بلکہ ہند، نیپال، سری  لنکا، جرمنی ، اسپین، ساؤتھ افریقہ، بنکاک، کینیا، عمان، عرب شریف وغیرہ کئی ممالک میں سنتوں بھرے بیانات اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے سلسلے  میں سفر فرمایا ۔ کئی مرتبہ حج کی سعادت حاصل ہوئی۔تادمِ تحریر آخری بار  12 ستمبر  2017 کو حج کی سعادت حاصل کی ۔کئی مرتبہ عمرہ کی سعادت  بھی  پا چکے ہیں۔

کاش پھر مجھے حج کا اِذْن مِل گیا ہوتا                      اور روتے روتے میں کاش! چل پڑا ہوتا

ہائے پھوٹی قسمت نے حاضری سے روکا ہے            کاش میں مدینے میں پھر پہنچ گیا ہوتا

جن دنوں مدینے میں حاضری ہوئی تھی کاش           مَر کے اُن کے کُوچے میں دَفْن ہو گیا ہوتا

(وسائل بخشش مرمم، ص۱۶۲، ۱۶۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب               صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

ملنسار ی

جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت  ماشآء اللہ بچپن ہی سے ملنسار ہیں۔عام طور پر بچے گھر آنے والے مہمانوں کے قریب نہیں آتے  لیکن آپ نے امیرِ اہل ِسنّت کی ملنساری والی صفت سے خوب حصہ پایا ہے چنانچہ بچپن میں پہلی بار  گھر آنے والے مہمانوں سے ایسے گُھل مل جاتے جیسے پہلے سےجانتے ہوں۔چنانچہ ایک واقعہ ملاحظہ فرمائیے :

یہ اُن دنوں  کی بات ہے جب امیرِاہلِ سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ باب المدینہ (کراچی)کے علاقے موسیٰ لین میں  رہائش پذیر تھے ۔اُس وقت شہزادۂ عطار حضرت مولانا عبید رضا عطاری  مدنی   کی عمر  4 یا 5 سال  تھی۔ ایک بار باب الاسلام  (سندھ) سے ایک بہت زیادہ سنجیدہ طبیعت اسلامی بھائی، امیراہل سنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے ملاقات کے لئے آپ کے گھر پہنچے۔ابھی وہ اسلامی بھائی بیٹھے ہی تھے کہ  جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت ان کے پاس پہنچ گئے، نہایت اپنائیت بھرے انداز میں ان سے کھیلنے لگے ، اس پر  اس اسلامی بھائی نے امیراہل سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے عرض کی :  آپ کا  مَدَنی مُنّا تو

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن