دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tazkira e Ameer e Ahlesunnat Qist 1 | تذکرہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ

book_icon
تذکرہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ

   

     (10رَمَضَانُ الْمُبارَک (۱۴۲۷ھ2006)بروز بدھ دوپہرکم وبیش 1:00بجے اَحمد پور شرقیہ (پنجاب) میں علّامہ فیضی صاحب رحمۃ  اللہ تَعَالٰی علیہکے صاحبزادگان سے جب مذکورہ واقعہ سے متعلق بات ہوئی تو انہوں نے اس کی تصدیق مع دستخط اس طرح فرمائی کہ یہ ایمان افروز واقعہ خود ہمارے والد بزرگوار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا ہی ہے ۔نجی محفلوں میں بارہا وہ اپنے حوالے سے سنایا کرتے ورنہ اکثر عاجزی فرماتے ہوئے اپنے نام کے اظہار کے بجائے ’’ایک شخص‘‘کہہ کر خود کو چھپاتے ۔ والد بزرگوار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکے سامنے اگر کوئی امیرِ اَہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے خلاف لَب کُشائی کی کوشش کرتا تو بَرمَلا آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِجلال کی کیفیت میں فرماتے ،خاموش رہو ! میں نے امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی بارگاہ میں بہت اچھی حالت میں دیکھا ہے ۔ ان کا بارگاہ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  میں کتنا بڑا مقام ہے یہ مجھے معلوم ہے ،تم لوگ نہیں جانتے ۔)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پیغام عطّارؔدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نا م

        باب المدینہ(کراچی)کے عَلاقے گارڈن ویسٹ کے مقیم 37سالہ اسلامی بھائی کا حلفیہ بیان کا خُلاصہ ہے کہ ۱۴۱۸ھ، 1996ء میں مجھے والِدئہ محترمہ کے ساتھ حجِ بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوئی۔بروز جمعرات بعدِنمازِ عصرمسجدِ نبوی شریف کے اندر بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں قَدَمَین شریفَین کی طرف حاضر ہو کر سرجھکائے دُرُود و سلام کے نذرانے پیش کر رہا تھاکہ یکایک میری قسمت کا ستارہ چمک اُٹھا، میں نیعَین جاگتی حالت میں دیکھا کہ میرے پیارے پیارے ،جان سے بھی پیارے آقا ، ہم بے کسوں کے مددگار،باِذنِ پروردگار،دوعالم کے مالک و مختارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَتشریف لے آئے۔ سرکارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے لب ہائے مبارَکہ کوجُنبِش ہوئی، رَحمت کے پھول جَھڑنے لگے۔الفاظ کچھ یوں ترتیب پائے۔ ’’میرے عطّارؔ   [1]؎   اس بار مدینے کیوں نہیں آئے!انہیں میراسلام کہنا اور کہنا وہ مدینے آئیں چاہے کچھ لمحات کیلئے ہی آئیں ‘‘میں نے بے ساختہ بڑھ کر دَست بوسی کی سعادت حاصل کی، دیکھتے ہی دیکھتے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَتشریف لے گئے۔

       بارگاہِ رسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا یہ پیغام و سلام جب بابُ المدینہ (کراچی )میں  امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہتک پہنچا تو آپ بے قرار ہو گئے اور سفر کی تیاری شروع فرمادی۔

         ؎    اپنا جانا اور ہے، اُن کا بلانا اور ہے   

جب بُلا یا آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خود ہی انتظا م ہوگئے

 امیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے پاکستان سے حج کا VISA حاصل کرنے میں ناکامی پَر ایک اسلامی بھائی کو ساتھ ملایااور دونوں   VISIT VISA پَرعَرَب اَمارات پہنچے۔ اُدھر بتایا گیاکہ غیر ملکیوں کو  VISIT VISAپَر حج کا ویزا نہیں ملتا۔فوراً ویزا ملنا ایک مشکِل اَمر تھا مگر بارگاہ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے اس پیغام پرامیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا یقین مرحبا!احرام میں بال نہ جھڑیں اس لئے آپ نے’’حلق‘‘ کروا لیایعنی سرمُنڈوالیا،اِجتماعِ ذِکْرو نعت کی ترکیب بھی بنی۔ اس بِشارتِ عُظمٰی کی دُھوم مچی ہوئی تھی۔ امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَمیں اِستِغاثہ پیش کیا کہ آپ کے پیغام کی بَجاآوری میں حاضِری کی تیّاریاں مکمَّل کر لی ہیں ۔اب میری لاج آپ ہی کے ہاتھ ہے۔آخر کار آپ کو حج کاویزا مل گیا مگردوسرے اسلامی بھائی کو نہ مل سکا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  آپ خشکی کے راستے (BY  ROAD)  سفرِمدینہ پر روانہ ہوگئے۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب     صلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

 



     شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت ، بانیِٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کا تخلص’’عطّار‘‘ ہے۔[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن