دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tazkira e Ameer e Ahlesunnat Qist 1 | تذکرہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ

book_icon
تذکرہ امیر اہلسنت دامت برکاتھم العالیہ

میں سجانے والیکعبَۂ مُشَرَّفہ وگنبدِخَضْرٰیکی زیارت کے لیے بے قرار رہنے لگے ،مال کی محبت میں گرفتار رہنے والے فکرِ آخِرت کی مَدَنی سوچ کے حامِل بن گئے ، شراب پینے والے عشقِ مصطفیصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے جام پینے لگے ، فضولیات میں وقت برباد کرنے والے اپنا وقت عبادت میں گزارنے لگے ، فُحش رَسائل وڈائجسٹ کے شائق امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہوعُلَمائے اہلسنّت دامت فیوضھم کے رسائل اور دیگر دینی کتب کا مطالَعہ کر نے لگے ، تفریح کی خاطرسفرکے عادی عاشقانِ رسول کے ہمراہ راہِ خدا  عَزَّ وَجَلَّ  میں سفر کرنے والے بن گئے ، ’’کھاؤپیو اور جان بناؤ‘‘کے نعرے کو اپنی زندگی کا مقصدسمجھنے والوں نے اس مَدَنی مقصد کو اپنا لیا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ان شآء اللّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    ‘‘ امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکا یہ فیضان صرف مسلمانوں تک محدود نہیں رہا بلکہ کفر کے اندھیرے میں بھٹکنے والے کثیر غیر مسلموں کو بھی نُورِ اسلام نصیب ہوا۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مسلمانوں کی اصلاح اور کفّار کے قبولِ اسلام کی روح پرورمَدَنی بہاریں وقتاً فوقتاًموصول ہوتی رہتی ہیں ۔اس سلسلے میں 5سچی ایمان افروز حکایات ملاحظہ کیجئے۔

(1) قا د یانی پروفیسرکی توبہ

         امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی بارگاہ میں غالباً 2003ء میں ایک مکتوب پہنچا جس میں کسی پروفیسرنے کچھ اس طرح سے لکھا تھا کہ میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھتا ہوں اور ایک بڑے عہدے پر فائز ہوں ، اب تک 70مسلمانوں کو گمراہ کر کے قادیانی بناچکا ہوں ۔ سردار آباد (فیصل آباد )میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے اجتماع میں تنقیدی ذہن لے کر شریک ہوا لیکن آپ کا   

بیان سن کر دل کی دُنیا زیر وزبر ہو گئی پھر کسی مبلغ نے آپ کے بیانات کی کیسٹیں تحفے میں دیں ۔ دل کی کیفیات تو ایک بیان سن کر ہی بدل چکی تھیں مگر جب دیگر کیسٹیں سنیں تو لرز اٹھا اور ساری رات روتا رہا ،’’ اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟‘‘

        امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے انفرادی کوشش کرتے ہوئے بلاتاخیر مکتوب روانہ فرمایا کہ فوراً  توبہ کرکے اسلام قبول کر لیجئے اور جتنے مسلمانوں کو (معاذاللّٰہ   عَزَّ وَجَلَّ  ) مرتد کیا ہے انہیں مسلمان بنانے کی کوئی صورت نکالئے۔ ‘‘  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ جب یہ جوابی مکتوب اس پروفیسر تک پہنچا تو آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اس نے فوراً توبہ کی اور مسلمان ہوگیا ۔ اس پروفیسر اسلامی بھائی کے باپ اور خاندان والوں نے اُن پر بہت سختیاں کیں لیکن وہ ثابت قدم رہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے بیان سننے کی برکت سے بالآخر اُن کے پورے خاندان کو قادیانی مذہب سے نجات حاصل ہوگئی اور وہ دامنِ اسلام سے وابستہ ہوگئے ۔

اللّٰہ  عَزّوَجَلَّ کی امیرِ اہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

(2) امیرِ اَہلسنّت مدظلہ العالی کی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش

         دعوتِ اسلامی کے اَوائل کی بات ہے کہ شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہباب المدینہ کراچی کے علاقہ کھارادر میں چند اسلامی بھائیوں کے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کیلئے ایک گلی میں تشریف لے گئے۔وہاں آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نظر ایک ہوٹل کے اندر بیٹھے ہوئے چند گونگے بہرے اسلامی بھائیوں پر پڑی۔وہ چائے پینے کے ساتھ ساتھ اشاروں میں گفتگو بھی کر رہے تھے۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے ہوٹل میں داخل ہوکر انہیں اشاروں کی زبان میں نمازکی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ مسجد چلنے کی ترغیب دلائی۔گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اشاروں کے ذریعے ٹال مٹول کی ۔مگر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے انفرادی کوشش جاری رکھی اورانہیں اشاروں کے ذریعے نماز قضاء کرنے کی وعیدوں اور عذابات کے بارے میں بتایا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ    آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی پُر خلوص دعوت کی بَرَکت سے وہ گونگے بہرے اسلامی بھائی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ساتھ مسجدچلنے کیلئے تیّار ہوگئے۔ وہاں نماز کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے سنّتوں بھرا بیان فرمایا جس میں دعوتِ اسلامی کے تین روزہ سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت بھی پیش کی۔بیان کے بعد جب گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے ملاقات کی تو آپ نے اُن پر بڑی شفقت فرمائی اورانہیں اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ   انہوں نے اجتماع میں شرکت کی نیّت کا نہ صرف اِظہار کیابلکہ اُن میں سے دو اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت بھی کی اور امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہسے مرید ہوکر ’’عطاری‘‘ بھی بن گئے۔

       امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی اِشاروں کی زبان میں اِنْفِرادی کوشش کی برکت سے گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کی ابتدا ہوئی اور ایک مجلس بنام’’مجلس خصوصی اسلامی بھائی‘‘ کاقِیام عمل میں آیااوراَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ    امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی اِنْفِرادی کوشش کی برکتیں دیکھتے ہی دیکھتے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونِ ممالک گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں تک جا پہنچیں ۔ 

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ کی  امیرِ اہلِسنّت پَر رَحْمت ہو اور ان کے صدْقے ہماری مغفِرت ہو 

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(3)میں کیسے مسلمان ہوا؟

         دہلی(ھند)کے علاقہ سیلم پور کے مقیم 22 سالہ نو مسلم نو جوان کے قبولِ اسلام کا ایمان افروز واقعہ اُنہی کی زبانی سنئے۔اُن کا کہنا کچھ یوں ہے :میں ایک غیرمسلم خاندان سے تعلق رکھتا تھا ۔میرے والد کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنوں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے مجھے1994ء میں اپنے ڈاکٹر دوست کے کلینک بھیج دیا ۔ وہ غیرمسلم ڈاکٹر مسلمانوں سے اس قدر نفرت کرتا تھا کہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن