30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھا ۔حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بے شمار دولت کے مالک تھے،اس زمانے کے شاید سب سے زیادہ امیر آپ ہی ہوں اور نبی پاک صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم پر اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں ۔
پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اپنے غلاموں کو ہی اشارہ کرتے تو بہت سارے خزانوں کے ڈھیر لگ جاتے مگر سرور کائنات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے زندگی کیسی گزاری ۔ میں آج یہ سمجھانا چاہ رہا ہوں کہ پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنے خاندان کی ،اپنی اہل و عیال کی ،اپنی فیملی کی تربیت کیسی فرمائی ،سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زندگی کا انداز کیا ہے ۔میرے شیخ طریقت ،امیر اہلسنت مولانا محمد الیاس عطار قادری دو تین شعروں میں بات سمجھاتے ہیں ،کیا لکھتے ہیں :
کبھی جَو کی موٹی روٹی تو کبھی کھجور پانی تِرا ایسا سادہ کھانا مدنی مدینے والے
ہے چٹائی کا بچھونا کبھی خاک ہی پہ سونا کبھی ہاتھ کا سِرہانا مدنی مدینے والے
تِری سادگی پہ لاکھوں تِری عاجزی پہ لاکھوں ہوں سلام عاجِزانہ مدنی مدینے والے
پیارےاسلامی بھائیو! ذرا غور کیجئے !جس کے پاس اتنے اختیارات ہوں ،جس کے پاس اتنی اتھارٹی ہوں ،جو رب کے ایسے محبوب ہوں وہ کیوں کھجور پانی پر زندگی گزار رہے ہیں !!وہ کیوں جَوکی روٹی کھا رہے ہیں !!وہ کیوں خاک پر سو رہے ہیں !!وہ کیوں پیوند لگا لباس پہن رہے ہیں !!جی ہاں !میرے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے مبارک لباس پر بعض اوقات سترہ سترہ پیوند لگے ہوتے تھے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع