30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جب گرمیوں میں کھپت بڑھتی ہے ،تو گلیئشیرپگھلنا شروع ہوتا ہے ،نہروں میں پانی آتا ہے پوری دنیا میں جہاں ضرورت ہوتی ہے ان علاقوں میں پانی پہنچتا ہے۔
یااللہ!تیرا شکر ہے
پانچویں بات: لوگ کہتے ہیں :انڈر گراؤنڈ ٹینک ہونے چاہئیں ، اللہ پاک نے زمین کو کیسی صلاحیت دی ہے ،جتنا پانی ہم نے پینا ہے ہم نے پیا ،ایکسٹرا پانی زمین کے اندر چلاگیا اور زمین کے اندر محفوظ ہوگیا ،اسٹوریج ہوگیا جب ہمیں ضرورت پڑی ہم بورنگ کرتے ہیں اندر سے پھر صاف پانی نکل آتا ہے۔ یہ نظام اگر آپ سمجھ لیں نا ں تو پھر ہر گھونٹ پر کہنے کو جی چاہے گا۔
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
زمین پر سب سےپہلے بارش جب برسی تھی وہ دن بھی 10محرم کا ہی دن تھا۔
عاشوراء میں استغفار کیجئے
یادرکھئے!یہ دن گھومنے پھرنے کا دن نہیں ہے،لوگ اس دن پکنک منانے جاتے ہیں، اب جناب گھومنے پھرنے جارہے ہیں۔یہ بڑا تاریخی دن ہے یہ عبادت کا دن ہے ، اللہ کو یاد کرنے کا دن ہے ،ایک اہم ترین اورعظیم واقعہ ہونا ہے اور وہ قیامت کا دن ہے کتابوں میں لکھاہےکہ جب قیامت آئے گی تووہ دن بھی 10 محرم ہی کا دن ہوگا۔ دس محرم کے دن تمام جانور خوفزدہ ہوتے ہیں، انسان تو گھوم پھر رہا ہوتا ہے لیکن جانوروں کو یہ خوف ہوتا ہے کہ کہیں قیامت نہ آجائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع