دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Madani Muzakra | فیضانِ مدنی مذاکرہ

book_icon
فیضانِ مدنی مذاکرہ

بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے تمام شرکا کے سامنے اسے توبہ کرواکر دائرہ اسلام میں داخل کیا ۔  پھر ان کی خواہش پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے ان کا   اسلامی نام رکھا اور سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت بھی کیا ۔  

مدنی مذاکرے میں بلوچستان سے آئے ہوئے ایک نومسلم نے اپنے تأثرات میں بتایا کہ میں نے کچھ عرصہ پہلے اسلام قبول کیا تھا ۔ پھر فیضانِ مدینہ (ڈیرہ مراد جمالی ) میں قراٰن و حدیث کورس کیا جہاں نماز ، وضو ، غسل اور دیگر بنیادی باتیں سیکھنے کی سعادت حاصل کی ۔ اب امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے ہاتھ سے عمامہ شریف کا تاج سجانا چاہتا ہوں ۔

 (2) عوام میں مشہور غلط مسائل  کی درستی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! علمِ دین  سے دوری کے باعث عوام میں کئی طرح کے غلط مسائل مشہور ہیں مثلاً : (۱)...  کافر کو بھی کافر نہ کہو حالانکہ قراٰن پاک میں کافروں کو ”اے کافرو!“ کہہ کر پکارا گیا ہے  ۔ (۲)...دودھ پیتے بچے کا پیشاب پاک ہوتا ہے حالانکہ ایک دن کے بچے کا پیشاب بھی ناپاک ہے ۔ (۳)...لڑکی کو دو برس تک اور لڑکے کو ڈھائی برس تک دودھ پلا سکتے ہیں حالانکہ لڑکے کو بھی صرف دو ہی برس تک دودھ پلا سکتے ہیں، ا س کے بعد پلانا گنا ہ ہے ، البتہ ڈھائی برس تک دودھ پلانے سے دودھ کا رشتہ بن جائے گا اگر چہ لڑکا ہو یا لڑکی مگر دو برس کے بعد دودھ پلانا گناہ ہی رہے گا ۔ (۴)...عورت شوہر کا نام لے تو نکاح ٹوٹ جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔ (۵)...شوہر عورت کے جنازے کو نہ کندھا دے سکتا ہے نہ قبر میں اتار سکتا ہے نہ منہ دیکھ سکتا ہے ، حالانکہ شوہر کندھا بھی دے سکتا ہے ، منہ بھی دیکھ سکتا ہے اور قبر میں بھی اُتار سکتا ہے البتہ بلاحائل (بغیر موٹے کپڑے وغیرہ  کے ) چھو نہیں سکتا ۔ (۶)...اونٹ کو تین جگہ سے ذبح کرنا ہوتا ہے حالانکہ اسے صرف ایک بار نحر کیا جائے گا ۔ (۷)سَتْر  کھلنے سے وُضو جاتا رہتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے  ۔ (۸)...عقیقہ کا گوشت بچے کے ماں باپ اور دادا دادی، نانا نانی نہ کھائیں حالانکہ یہ بھی کھا سکتے ہیں ۔  

الغرض عوام میں اسی طرح کے  بکثرت غلط مسائل مشہور ہیں حالانکہ ان مسائل کو نہ کسی عالم نے لکھا ، نہ بیان کیااور نہ ہی یہ درست ہیں ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّمدنی مذاکروں میں عوامی  غلط فہمیوں پر مبنی مسائل کے متعلق بھی سوالات کیے جاتے ہیں اورشیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ ان کے جوابات  اس قدرآسان انداز میں ارشاد فرماتے  ہیں کہ عوامی غلط  فہمیوں کا ازالہ ہوجاتا ہے  ۔

 (3)حفظانِ صحت کے  مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علاج سے زیادہ حفظانِ صحت کے طریقوں اور اِحتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہئے ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی مذاکروں میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر چیزوں کے متعلق مختلف احتیاطیں بیان فرماتے رہتے ہیں ۔ مختلف مدنی مذاکروں میں بیان کردہ کچھ مدنی پھول ترمیم و اضافے کے ساتھ پیشِ خدمت ہیں  :

٭صحّت کے معاملے میں غفلت نہ فرمائیے کہ بسا اوقات معمولی سی خَراش بھی بڑھتے بڑھتے گہرے زخم پھر ناسُور اور باِلآخر موت کا سبب بن سکتی ہے ۔    مُشاہَدہ ہے کہ جہاں دوائیں کام نہیں کرتیں وہاں پرہیز کرنے سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوجاتے ہیں! نیا کپڑا اگرایک بار بھی دُھل جائے تو پھر اُس کی پہلے جیسی چمک دمک باقی رہتی ہے نہ ہی قیمت  ۔ (مدنی مذاکرہ، کیسٹ نمبر : ۲۵۳)

٭ کوشِش کر کے شوگر ، لپڈپروفائل وغیرہ ہر تین ماہ کے بعدٹیسٹ کروایئے بلکہ کبھی کبھی مکمَّل چیک اپ بھی کروا لینا چاہئے  ۔ (گھریلو علاج ص : ۱۱)

میں بڑے نقصان سے بچ گیا

ایکاسلامی بھائی کا بیان ہے کہ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرہ کے دوران اپنا طبی ٹیسٹ (لپڈ پروفائل)کروانے کی ترغیب دلائی ۔  ان کا  بھی ذہن بنا،  لہٰذا  انہوں  نے بھی ٹیسٹ کروائے تو منفی نتائج آئے ۔ فوراً  ڈاکٹر سے رجوع کیا ۔ اس نے کہا کہ آپ نے بر وقت ٹیسٹ کروالیا اگر تاخیر ہوجاتی تو بہت نقصان ہوجاتا کیونکہ ابھی مرض کی ابتدا ہے اس لئے آپ کو شدت محسوس نہیں ہوئی لیکن آپ نے ٹیسٹ  کیوں کروایا؟ انہوں  نے بتایا کہ شیخ طریقت، امیراہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدنی مذاکرے  میں ترغیب دلائی تھی ۔  ڈاکٹر یہ سن کر بہت متأثر ہوا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

٭دواؤں کے ذَرِیعے علاج سے صحّت پانے کے بعد بدنِ انسانی بھی گویا’’دُھلے ہوئے کپڑے ‘‘کی مانِند ہوجاتا ہے ۔ لہٰذا مُمکِنہ صورت میں اَدوِیہ کے بجائے غذا سے عِلاج نیز پرہیز کے ذَرِیعے کام چلانا ہی دانِشمندی ہے کہ دواؤں کے مَنفی اثرات بھی ہوتے ہیں ۔

ناسمجھ بیمار کو اَمْرَت بھی زَہر آمیز ہے                 سچ یہی ہے سو دَوا کی اِک دوا پرہیز ہے  (مدنی مذاکرہ ، کیسٹ نمبر : ۴۱)

٭جو اپنے بڑھاپے کو سکھی دیکھنا چاہتا ہے تو اسے چاہیئے کہ  جوانی سے ہی چینی، میدہ اور چکناہٹ والی اشیا کم استعمال کرے ورنہ یہ اشیا خون میں مختلف بیماریاں پیدا کرتی ہیں  جو بالآخر شوگر، فالج اور قلبی امراض کی صورت میں سامنے آتی ہیں ۔ ( مدنی مذاکرہ، کیسٹ نمبر : ۲۵۳)

٭مزید فرماتے ہیں  : کھانے پینے میں میٹھے کا زیادہ استعمال بھی ذیابیطس (شوگر) کا سبب بنتا ہے ، نیز چائے ، کولڈ ڈرنک اور آئسکریم وغیرہ معدے میں اُنْڈیلتے رہنے والوں کا شوگر سے بچنا بہت مشکل ہے لہٰذا زیادہ میٹھا کھانے سے پرہیز برتنا چاہیے اور روزانہ کم از کم آدھا گھنٹہ پیدل چلنے کی عادت رکھنا بھی شوگر اور دوسرے کئی مہلک امراض سے تحفظ کا ذریعہ ہے ۔ وہ لوگ جو بیٹھ کر لکھنے پڑھنے یا دفتری کام کاج کرنے ، پیدل چلنے کے بجائے صِرْف اسکوٹر یا کار وغیرہ میں سفر کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو وہ بہت جلد شوگر اور دیگر مہلک امراض کا شکار ہوسکتے ہیں  لہٰذا پرہیز کے ساتھ ساتھ ہلکی پھلکی ورزش کی عادت ہو  تو امید ہے کافی بہتری ہوگی ۔ ( مدنی مذاکرہ، کیسٹ نمبر : ۳۸)

٭ہمارے معاشرے میں سگریٹ، پان ، گٹکا اور دیگر کئی مُضِرِ صحت  اشیا کی بہتات ہے ۔ نادان لوگ ان اشیا پر ماہانہ ہزاروں روپے خرچ کرتے اور نتیجے میں کینسر جیسے موذی امراض کو گلے لگاتے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن