دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Faizan-e-Madani Muzakra | فیضانِ مدنی مذاکرہ

book_icon
فیضانِ مدنی مذاکرہ

رِیاکاری، حَسَد، بدگمانی، بغض و کینہ، شَماتَت(یعنی کسی کی مصیبت پر خوش ہونا) وغیرہااوران کا علاج سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے  ۔ ([1]) (تفصیلی معلومات کیلئے

فتاوٰی رضویہ جلد23صفحہ 624-613مُلاحَظہ فرمائیے )مُہلِکات(مُہ ۔ لِ ۔ کات) یعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی، جھوٹ، غیبت، چغلی، بہتان، بدنِگاہی، دھوکا، ایذاءِ مسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

علم حاصل کرنے کے طریقے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علمِ دین کی اہمیت و شان اور فضائل جاننے کے بعد دل میں تمنا اٹھتی ہے کہ علم دین حاصل کیا جائے ۔ علمِ دین سیکھنے کے کئی طریقے ہیں ۔  (۱)جامعات و مدارس میں باقاعدہ داخلہ لیا جائے ، (۲)کتب کامطالعہ کیا جائے ، (۳) علمائے کرام کے بیانات سننے کا اہتمام کیا جائے ، (۴) علمی مجالس و مذاکرات میں شرکت کی جائے ، (۵) صحبتِ علما  کا اِلْتِزام کیا جائے ۔

جامعات و مدارس  میں باقاعدہ حاضر نہ ہو سکنے والے افراد کے لئے بالخصوص اور ہر مسلمان کے لئے بالعموم علمی مجالس و مذاکرات میں شرکت کرنا اور صحبتِ علما کو لازم پکڑنا باعثِ فضیلت اور کم وقت میں زیادہ علم حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے  ۔ حدیثِ پاک میں عُلَما  کی صحبت کو عبادت قرار دیا گیا ہے چنانچِہ

حضرتسیّدنا عبداللہ بن عباسرَضِیَاللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں : مُجَالَسَةُ الْعُلَمَاءِ عِبادَةٌ  یعنی علما کی صحبت اختیار کرنا عبادت ہے  ۔ (کنزالعمال، کتاب العلم ، الباب الاول فی الترغیب فیہ ، جز : ۱۰ ، ۵ / ۶۴، حدیث : ۲۸۷۵۲)

عالمِ باعمل کی مجلس

حضرتسیّدنا سفیان بن عیینہرَحْمَۃُ  اللہِ تَعَا لٰی عَلَیْہِنے فرمایا کہ حضرت سیّدنا عیسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ     وَالسَّلَام کا ارشا د ہے  : ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرو جن کی صورت دیکھ کر تمہیں خدایاد آئے ، جن کی گفتگو تمہارے علم میں اضافہ کرے ، جن کا عمل تمہیں آخرت کا شوق دلائے  ۔ (جامع بیان العلم وفضلہ، باب جامع فی آداب العالم والمتعلم، ص۱۷۲، رقم  : ۵۶۷)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ! علمِ دین حاصل کرنے اور علمائے کرام کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی کیسی کیسی برکتیں اور فضیلتیں ہیں ۔ صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سرکارِ دوعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی بارگاہ میں حاضر ہوتے ، سوالات کر کے ان کے   جوابات پاتے  ۔ تابعینِ عظام اور بزرگانِ دین کا بھی یہ طریقہ رہا کہ وہ لوگوں  کی اصلاح و تربیت کے لئے سوال جواب کا  طریقہ اختیار فرماتے  ۔ اسی لئے بہت سے بزرگانِ دین کے فرامین و ملفوظات کو مریدین و معتقدین نے جمع بھی فرمایا جو بعد والوں کی اصلاح و علمی فوائد کا سبب بنے  ۔

سوال علم کی چابی ہے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سوال کرنا علم میں اضافے کا باعث ہے لہٰذا  جس چیز کا علم نہ ہو اس کے متعلق اہلِ علم سے پوچھنا چاہئے اور علم سیکھنے کے لئے سوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے ، نہ ہی یہ سوچنا چاہئے  کہ لوگ کیا کہیں گے  اسے اتنی بنیادی بات بھی معلوم نہیں ۔ چنانچہ

حضرتسیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں : علم میں زیادتی تلاش سے اور واقفیت سوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو ا س پر عمل کرو ۔ (جامع بیان العلم وفضلہ ، باب حمد السوال الخ، ۱ / ۱۲۲،  رقم :  ۴۰۲)

 حضرتسیِّدُنا امام اَصمعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی سے کسی نے عرض کی :  آپ نے اتنا علم کس طرح حاصل کیا؟فرمایا : سوالات کی کثرت اور اہم باتوں کو اچھی طرح یاد رکھنے کی وجہ سے  ۔ (جامع بیان العلم وفضلہ ، باب حمد السوال ۔ ۔  ۔ الخ ، ۱ / ۱۲۶، رقم :  ۴۱۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اس پُرفتن دور میں جہالت اور دین سے دوری عام اورحصولِ علمِ دین کارُجُحان  بہت کم ہے ۔ ہر طرف دنیوی ترقی کے لئے ہی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔ ایسے میں کسی مُسْتَنَد باعمل،  عالمِ دین اور ولئ کامِل کی صحبت آسانی سے مل جانا اور  سوال و جواب کے ذَرِیعے  مختصر وقت میں علم حاصل ہونا  کسی نعمت  سے کم نہیں ۔  

شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اِسْلَامی حضرت علّامہ مولانا ابوبِلال محمد اِلْیَاس عطّار قادِری رَضَوِی ضِیائی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ذاتِ گرامی کسی تعارف  کی محتاج نہیں ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی  دینی خدمات اور اصلاحِ امت کے اقدامات کا زمانہ معترف ہے ۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی دن رات کی محنت اور خدمتِ دین کی کڑھن کا ہی نتیجہ ہے کہ آج 2018  ؁ء تک دعوتِ اسلامی  دینِ متین کے 104 شعبہ جات  میں مصروفِ عمل ہے ۔

مدنی مذاکرہ کیا ہے ؟

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اَمْرٌۢ    بِالْـمَعْرُوْف وَنَـھْیٌ عَنِ الْـمُنْکَر کے لئے جہاں تحریر و تصنیف، بیان و تالیف اور اجتماعی و انفرادی کوشش کا راستہ اپنایا وہیں امتِ مسلمہ کے شرعی، روحانی، اخلاقی، معاشرتی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے سوال و جواب کی علمی و روحانی مجالس کا اہتمام فرمایا ۔ دعوتِ اسلامی کی اصطلاح میں سوال و جواب کی اس نشست کو ’’مدنی مذاکرہ ‘‘ کہاجاتاہے  ۔ امیرِ اہلسنّت



[1]     پانچ طرح کے علوم حاصل کرنا ہر عاقل بالغ مسلمان پرفرض ہیں: (1)...اسلامی عقائد (2)...ضرورت کے مسائل (3)...مسائلِ حلال و حرام(مع گناہِ صغیرہ و کبیرہ کی ضروری معلومات) (4)...ہلاک کرنے والے اعمال کی ضروری معلومات اور ان سے بچنے کے طریقے (5)...نجات دلانے  والے اعمال کی معلومات اور انہیں حاصل کرنے کے طریقے۔ ٭.....اسلامی عقائد کے لیے مطالعہ کریں:(۱)...کتاب العقائد(از صدر الافاضلرَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ )(۲)...بہارِ شریعت،حصّہ:01 (۳) ... تمہید الایمان(۴)...کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ٭.....ضرورت کے مسائل جاننے کے لیے (۱)... نماز کے احکام(۲)... بہارِ شریعت حصّہ 02 تا08 ... حصہ 11 سے اجارہ(ملازم رکھنے اور ملازم ہونے کے مسائل) اور حصہ 14 سے بیع وشراء(خرید وفروخت کے مسائل) کا مطالعہ کریں۔ ٭.....مسائلِ حلال و حرام سیکھنے کے لیے (۱)...رسائل101 مدنی پھول،163 مدنی پھول (۲)...کتاب: سنتیں اور آداب(۳)...بہارِ شریعت حصّہ16کا مطالعہ کیجئے۔ ٭.....مہلکات و منجیّات کے لیے(۱)...باطنی بیماریوں کا علاج(۲)...نجات دلانے والے اعمال کی معلومات(۳)...بیٹے کو نصیحت(۴)...منہاج العابدین(۵)...احیاء العلوم اور  کیمیائے سعادت کا مطالعہ کریں۔$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن