30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِيِّيْنَ
اَمَّا بَعۡدُ فَاَعُوۡذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیۡطٰنِ الرَّجِیۡمِ بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
تعویذات کے شرعی اَحکام
درود شریف کی فضیلت
اللہ پاک کے آخِری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نےاِرشاد فرمایا: جسے کوئی سَخْت حاجَت ہوتو اُسے چاہیئے کہ مجھ پر کَثْرت سے دُرُود شریف پڑھے۔ کیونکہ یہ مصیبتوں کو دُور کرتا اور رِزْق میں اِضافہ کرتا ہے۔(1)
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
سورۂ فاتحہ کے دم سے شفا
حضرت ابُو سعید خُدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک بار چند صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان سفر میں تھے، ان کا گزر عربوں کے ایک قبیلے کے پاس سے ہوا، صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان نے اُن سے مہمان نوازی کا مطالبہ کیا تو اُنہوں نے انکار کر دیا۔ اِسی دوران قبیلے کے سردار کو بچھو نے ڈس لیا، قبیلے والوں نے اُس کی صحت کے لیے بڑی کوشش کی لیکن کسی چیز سے فائدہ نہ ہوا، آخر اُن میں سے کسی نے کہا کہ تم اس (صحابۂ کرام کی)جماعت کے پاس جاؤ، ہو سکتا ہے اِن کے پاس کوئی نفع بخش چیز ہو۔ چنانچہ وہ لوگ صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے پاس آئے اور عرض کرنے لگے:ہمارے سردار کو بچھو نے ڈس لیا ہے، ہم نے اِس کی صحّت یابی کے لیے ہر قسم کی کوشش کر لی ہے مگر کسی چیز سے فائدہ نہیں ہوا، کیا آپ میں سے کسی کے پاس کوئی ایسی چیز ہے؟ ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہاں اللہ کی قسم میں دم کرتا ہوں، لیکن ہم نے
[1]...بستان الواعظین، مجلس ثانی فی الصلاۃ علی النبی،الصلاة تحل العقد، ص241، دار الکتاب العربی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع