دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tauba Par Istiqamat Ka Tareeqa | توبہ پراستقامت کا طریقہ

book_icon
توبہ پراستقامت کا طریقہ

ہوتی مگر سمندر ہی اس کی قبر بن جاتا ہے ۔ ([1]) لہٰذا یہ کہنا کہ قبر کھودی گئی ہے تو وہ مَیِّت کا اِنتظار کرتی ہے  اور اگر نہیں کھودی گئی تو مَیِّت اُس کا اِنتظار کرتی ہے  یہ بالکل دُرُست نہیں۔

مسلمانوں کی قبروں پر چلنا جائز نہیں

سُوال: اگر معلوم ہوکہ قبرستان میں قبروں کے نشانات ختم  کر کے راستہ بنایا گیا ہے تو جو لوگ مَیِّت کو دَفنانے کے لیے اس راستے پر سے چل کر جاتے ہیں، کیا ان کا جانا جائز ہے یا نہیں؟   

جواب: اگر یقینی طور پر معلوم ہو کہ اِس جگہ قبروں کے نشانات مِٹا کر راستہ بنایا گیا ہے تو اس پر چلنا حرام ہے ۔ ([2])بلکہ صِرف شُبہ ہے تب بھی اس پر چلنا  ناجائز و گناہ ہے ۔ ([3])البتہ تین چار آدمی جو مَیِّت کو دَفن کریں گے صِرف انہیں ضَرورتاً جانے کی اِجازت ہے ۔ ([4]) ان کے عِلاوہ جو دِیگر لوگ مَیِّت کے ساتھ جُلُوس کی صورت میں ہوتے  ہیں وہ اس راستے پر نہیں جا سکتے ۔ اگر کسی کو معلوم ہی نہ ہو اور نہ ہی کسی قسم کا شک و شُبہ ہو کہ قبرستان میں قبروں کے نشانات ختم کر کے راستہ بنایا گیا ہے تو اب جانے میں حَرج نہیں۔  

کسی کام میں نیت کرنا کب مُفید ہوتا ہے ؟

سُوال: نیک کام کرنے کے دَوران یا نیک کام کرنے کے بعد نیت کر سکتے ہیں۔ (سوشل میڈیا  کا سُوال)

جواب: جب نیک کام مکمل کرلیا تو اب نیت کا محل ہی باقی نہ رہا لہٰذا اب نیت نہیں کر سکتے ۔ ہاں! اگر کوئی نیک کام کر رہا ہے اور وہ ابھی ختم نہیں کیا تو دیکھا جائے گا کہ وہ کس قسم کا کام ہے ، کیونکہ بعض کاموں کو شروع کرنے کے بعد نیت کرنا دُرُست ہے بعض میں نہیں۔ مثلاً کوئی شخص کھانا کھا رہا ہے جو ایک مُباح(یعنی جائز) کام ہے لیکن قیامت کے دِن اس کا حِساب ہو گا۔ اگر اس نے کھانا شروع کرنے سے پہلے نیت نہیں کی تو یاد آنے پر نیت کر سکتا ہے ، جو کھاچُکا وہ تو بغیر نیت کے ہی کھانا کہلائے گا مگر جو باقی بچا ہے اس میں نیت دُرُست ہو گی۔ وہ یہ نیت کر لے کہ میں عبادت پر قوت حاصِل کرنے کے لیے کھانا کھا رہا ہوں۔

وہ اَعمال جن میں عمل شروع کرنے سے پہلے نیت کرنی  ہوتی ہے مثلاً نماز ، نماز شروع کرنے کے  بعد نیت نہیں کی جا سکتی لہٰذا پہلے ہی نیت کرنی ہو گی۔ اِسی طرح زکوٰۃ کی اَدائیگی کا بھی مَسئلہ ہے کہ اگر کسی نے زکوٰۃ کی رَقم دیتے وقت زکوٰۃ کی نیت نہیں کی مگر دینے کے بعدیاد آیا کہ زکوٰۃ  کی  نیت  نہیں کی تھی  تو اب نیت کا محل اس وقت تک باقی رہے گا جب تک وہ رَقم مستحقِ زکوٰۃ کے ہاتھ میں رہے گی، اگر اس نے وہ رَقم  ہلاک کر دی یعنی اس کو اِستعمال کر لیا تو اب زکوۃ دینے والا زکوٰۃ کی نیت نہیں کر سکتا کہ محل فوت ہو گیا۔ ([5]) مثلاً کسی مستحق  زکوٰۃ کو 1000روپے دیئے ، وہ یہ  رَقم لے جانے لگا تو خیال آیا کہ زکوٰۃ کی نیت نہیں کی تھی  تو اب نیت کرنا دُرُست ہے کیونکہ اس نے ابھی تک وہ رَقم خرچ نہیں کی  اور اگر وہ رَقم خرچ کر دیتا تو نیت کا محل باقی نہ رہنے کی وجہ سے نیت کرنے  کا کوئی فائدہ نہ ہوتا ۔

یوں ہی بعض روزوں میں پہلے سے نیت کرنا ضَروری ہوتا ہے مثلاً نذرِ غیرِ مُعَیَّن اور قضا روزوں کے لیے صبحِ صادق سے پہلے نیت کرنا ضَروری ہے ۔ ([6]) جبکہ بعض روزوں میں صبح صادق کے بعد بھی نیت کی جا سکتی ہے جیسے رَمَضان المبارک، نذرِ مُعَیَّن اور نفلی روزوں میں صبح صادق کے بعد نِصفُ النَّہار شَرعی([7]) یعنی سورج کے سرپر پہنچنے سے پہلے پہلے تک نیت کی جا سکتی ہے جبکہ صبح صادق کے بعد سے اب تک جان بوجھ کر کچھ کھایا پیا نہ ہو۔ ([8])

(اِس موقع پر جانشینِ امیرِ اہلسنَّت نے نذرِ مُعَیَّن اور نذرِ غیرِ مُعَیَّن کی مثالیں بیان کرتے ہوئے  فرمایا کہ )نذرِ غیرِ معین کی مثال یہ ہے جیسے کسی نے مَنَّت مانی کہ میں رَجَبُ المرجب میں تین روزے رکھوں گا اور کوئی دِن مُعَیَّن نہیں کیا تو رَجب کے کوئی سے بھی تین دِنوں میں روزے رکھ سکتا ہے لیکن اس کے لیے صبح صادق سے پہلے پہلے نیت کرنا ضَروری ہے ۔ اور اگر کسی نے دِن مُعَیَّن کر کے مَنَّت مانی جیسے کہا کہ میں 25، 26 اور 27 رَجبُ المُرَجَّب کے روزے رکھوں گا  تو اس میں صبح صادق



[1]    الحدیقة الندية، الباب الثانی، ۱ / ۲۶۶  ماخوذاً

[2]    ردالمحتار، کتاب الطهارة، مطلب القول مرجح علی الفعل، ۱ / ۶۱۲ دار المعرفة بیروت

[3]    درمختار، کتاب الصلا ة، ۳ / ۱۸۳ دار المعرفة بیروت

[4]    قبرِستان میں میِّت کے لیے قبر کھودنے یا دَفْن کرنے جانا چاہتے ہیں ، بیچ میں قبریں حائِل ہیں، اس حاجت کیلئے اِجازت ہے ، پھر بھی جہاں تک بَن پڑے بچتے ہوئے جائیں اور ننگے پا ؤں ہوں، ان اَموات(یعنی قبر والوں)کیلئے دُعا و اِستغفار(یعنی مغفِرت کی دُعائیں)کرتے جائیں۔ (فتاویٰ رضویہ، ۹ / ۴۴۷)  

[5]    بہار شریعت، ۱ / ۸۸۶، حصہ: ۵ماخوذاً

[6]    بہار شریعت، ۱ / ۹۷۱، حصہ: ۵ ماخوذاً

[7]    طلوع صبح صادق سے غُروبِ آفتاب تک کے نِصف کو نِصفُ النَّہار شَرعی کہتے ہیں، اِسی کا دوسرا نام ضحوۂ کبریٰ  ہے ۔ (فتاویٰ فقیہ ملت، ۱ / ۸۵ شبیر برادرز مرکز الاولیا لاہور) 

[8]    بہار شریعت، ۱ / ۹۶۷، حصہ: ۵ ماخوذاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن