30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہىں کہ نىاز کے کھانے سے منع کیوں کیا ہے ؟ حالانکہ نیاز کرنے والے اِس سے منع کر سکتے ہیں کیونکہ وہ اِس کھانے کے مالِک ہیں۔ اِسی طرح اگر کوئی حج سے واپس آىا اور اپنے ساتھ مدىنے کى کھجورىں بھی لایا تو اب اگر کسی نے اُس سے کھجوریں مانگىں کہ مجھے کھجور کا پىکٹ دے دو اور اس نے نہیں دیا تو اسے منع کرنے کا حق ہے کیونکہ وہ اس کا مالِک ہے ۔ اب کوئی یہ کہتا پھرے کہ اس نے مدینے کی کھجوریں دینے سے منع کر دیا ہے تو یہ اگر غیبت کی صورت بن گئی تو اِس طرح کہنے والا پھنس جائے گا۔
خاص مَحافل میں شِرکت کرنے کی اِستثنائی صورت
سُوال: بعض اوقات بہت زیادہ قریبی تَعَلُّقات ہوتے ہیں اور یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ اپنے جانے سے دَعوت کرنے والوں کو اچھا لگے گا اور ہمیں دَعوت دینا ان کے ذہن سے نکل گیا ہو گا، جب ہمیں دیکھیں گے تو کہیں گے ہم آپ کو دعوت دینا بھول گئے تھے اچھا ہوا کہ آپ خود آ گئے ۔ اِسی طرح بسااوقات عقیدتوں اور محبتوں والا مُعاملہ ہوتا ہے اور یہ ذہن بنتا ہے کہ فُلاں کی دَعوت میں جائیں گے تو وہ خوش ہو جائے گا تو اِس طرح کی صورتِ حال میں کیا کرنا چاہیے ؟ (نگرانِ شوریٰ کا سُوال)
جواب: ایسی صورت میں بہت غور کر کے فىصلہ کرنا چاہىے کیونکہ بعض اوقات ىہ خوش فہمى ہوتى ہے کہ ہمارے جانے سے وہ خوش ہو جائے گا حالانکہ حقیقت میں وہ خوش نہىں ہوتا ہو گا لہٰذا عافیت نہ جانے میں ہی ہے ۔ ہاں اگر بالکل ہى اپنائیت ہے اور واضح قَرائن ہىں کہ ىہ مجھے دَعوت دینا بھول گىا ہے جیسا کہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی قریبی دوست کی شادی ہوتی ہے اور عام طور پر آنا جانا کھانا پینا ایک ساتھ ہوتا ہے تو اب معلوم ہے کہ وہ واقعی دَعوت دینا بھول گیا ہے تو اس کی شادی کی دَعوت میں شِرکت کرنے میں کوئی حَرج نہیں۔ ایسا میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے ۔ چنانچہ مىرى شادى کے بعد(سَیِّد عبدُ القادِر ضیائی) باپو شرىف رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے مجھ سے کہا تھا کہ تم نے مجھے شادی کی دَعوت نہىں دى تھى لىکن مىں آىا تھا، باپو شریف تو مىرے ساتھ ہوتے تھے اور مىں واقعی اِن کو دَعوت دینا بھول گىا تھا اور اگر باپو شریف نہ آتے تو مجھے مَحسُوس ہوتا کہ باپو نہیں آئے ۔ اِس طرح بہت قریبی آدمی ہو تو بغیر بُلائے اُس کے یہاں جانے میں گنجائش رہتی ہے اور جانا مُفید بھی ہوتا ہے لیکن ایسی دَعوت میں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ کرنے میں نفس کا عمل دَخل نہ ہو ورنہ یہ گُل کِھلائے گا، بھول کروائے گا اور گناہ میں پھنسوائے گا۔ یاد رَکھیے !نفس کی راہ نمائی بڑی خطرناک ہوتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ مالدار کو اچھا لگانے کے لیے تو چلے جائیں اور غریب دَعوت دے تب بھی نہ جائیں ۔
اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ پڑھنے کی تَرغیب
سُوال: اس ہفتے (۱۸صَفَرُ الْمُظَفَّر ۱۴۴۰ ھ بمطابق ۲۷ اکتوبر 2018) مُطالعہ کرنے کے لىے رِسالہ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ پڑھنے کا اِعلان ہوا ہے ، اِس رِسالے مىں عربى مىں وَظائِف، ان کے تَراجم اور فَضائِل تحرىر ہىں، اىک تعداد پڑھنے والوں اور والىوں کى اىسى بھى ہوتى ہے جو ىہ وَظائِف دُرُست نہىں پڑھ سکتى اب اىسوں کو کىا کرنا چاہىے ؟کىا صرف اُردو پڑھنے سے رِسالہ پڑھنا شمار کر لىا جائے گا ىا ایسوں کے لىے آپ آڈىو سُننے کى تاکىد فرماتے ہىں؟
جواب: جو دُرُست وَظائِف نہیں پڑھ سکتے انہیں آڈىو سُن لىنى چاہىے ۔ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ ىہ مىرے آقا اعلىٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُرَبِّ الْعِزَّتکے اُن اَوراد و وَظائِف کا مَجمُوعہ ہے جو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ پڑھا کرتے تھے ۔ آپ کے شہزادے حُجَّةُ الْاِسْلَام مولانا حامِد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّاننے ان اَوراد و وَظائِف کو جمع کیا ہے ۔ اِس رِسالے کو پڑھنے کی تَرغیب اِس لیے دِلائی گئی ہے تاکہ اسلامى بھائىوں اور اسلامى بہنوں کو اِن اَوراد و وَظائِف کا پتا چلے اور وہ اپنى اپنى سہولت کے مُطابق اس مىں سے کچھ اَوراد و وَظائِف مُنتخب کر لىں اور آئندہ اس میں سے کچھ نہ کچھ اَوراد پڑھتے رہیں۔ جو پڑھ نہیں سکتے وہ بولتا رِسالہ بھی سُن سکتے ہیں لیکن پڑھنے کا فائدہ اپنی جگہ پر ہے ۔ عربی بھی ساتھ ساتھ پڑھی جائے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی بَرکتیں حاصِل ہوں گی۔ اَلبتہ جو صحیح نہیں پڑھ سکتا وہ صِرف سُننے پر ہی اِکتفا کرے ۔ (شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس رِسالے کو پڑھنے والوں اور والیوں کو جو دُعا دی ہے وہ یہ ہے : ) یَااللہ!جو کوئی یہ رِسالہ اَلْوَظِیْفَۃُ الْکَرِیْمَۃ صفحہ 12سے صفحہ 38 تک پڑھ ىا سُن لے دونوں جہانوں کى بھلائىاں اس کا مُقَدَّر کر دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم
خَزاں پھٹک نہ سکے پاس، دے بہار اىسى
رہے حىات کا گلشن ہرا بھرا ىارب (وسائلِ بخشش)
جنَّت میں جِسم پر بال نہیں ہوں گے
سُوال: کىا جنَّت مىں جِسم پر بال نہىں ہوں گے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع