30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ترجمہ : اسم سے مراد وہ کلمہ ہے جو تینوں زمانوں (یعنی ماضی ، حال ، استقبال)میں سے کسی ایک زمانے سے ملے بغیر اپنے معنی پر دلالت کرے ۔ جیسے کِتَابٌ
(۷) الفعل :
اَ لْفِعْلُ کَلِمَۃٌ تَدُلُّ عَلٰی مَعْنًی فِيْ نَفْسِھَا دَلَالَۃً مُقْتَرِنَۃً بِزَمَانِ ذٰلِکَ الْمَعْنٰی نحو ضَرَبَ
ترجمہ : فعل سے مراد وہ کلمہ ہے جو تینوں زمانوں (یعنی ماضی ، حال ، استقبال)میں سے کسی ایک زمانے کے ساتھ مل کر اپنے معنی پر دلالت کرے ۔ جیسے ضَرَبَ
(۸) اَلْحَرْفُ :
اَلْحَرْفُ کَلِمَۃٌ لَاتَدُلُّ عَلٰی مَعْنًی فِيْ نَفْسِہَا بَلْ تَدُلُّ عَلٰی مَعْنًی فِيْ غَیْرِھَا ۔ نَحْوُ'' مِنْ '' وَ '' اِلٰی'' فِيْ ''سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَۃِ اِلَی الْکُوْفَۃِ''
ترجمہ : حرف سے مراد وہ کلمہ ہے جواپنے معنی پر دلالت نہ کرے بلکہ کسی دوسرے کلمہ (فعل یا اسم )کے معنی پر دلالت کرے ۔ جیسے سِرْتُ مِنَ الْبَصْرَۃِ اِلَی الْکُوْفَۃِ میں ''مِنْ ''اور''اِلٰی''
، : اس مثال میں '' مِنْ ''ابتدائے سیر اور'' اِلٰی ''انتہائے سیر پر دلالت کررہا ہے ۔
(۹) الکلام :
لَفْظٌ تَضَمَّنَ کَلِمَتَیْنِ بِالْإِسْنَادِوَیُسَمّٰی جُمْلَۃً نَحْوُ ضَرَبَ زَیْدٌ
ترجمہ : کلام وہ لفظ ہے جو اسناد کے ذریعے ملائے جانے والے دوکلمات پر مشتمل ہوِاسے جملہ بھی کہا جاتا ہے ۔ جیسیضَرَبَ زَیْدٌ
، : اس مثال میں ضَرَبَاورزَیْدٌ دوکلمے ہیں جنہیں اسناد کے ذریعے ملایا گیا ہے جس کی وضاحت آگے آرہی ہے ۔
(۱۰) الاسناد :
نِسْبَۃُ إِحْدَی الْکَلِمَتَیْنِ إِلَی الْأُخْرٰی بِحَیْثُ تُفِیْدُ الْمُخَاطَبَ فَائِدَۃً تَامَّۃً یَصِحُّ السُّکُوتُ عَلَیْھَا نَحْوُ قَامَ زَیْدٌ
ترجمہ : اِسناد سے مراد یہ ہے کہ ایک کلمہ کی نسبت دوسرے کی طرف اس طرح کی جائے کہ سننے والے کو ایسا کامل فائدہ حاصل ہو کہ اس (فائدے کے حاصل ہونے )پر خاموش ہونا درست ہو ۔ جیسے قَامَ زَیْدٌ
، : اس مثال میں کھڑے ہونے کی نسبت زید کی طرف اس طرح کی گئی ہے کہ یہ جملہ کہنے کے بعد متکلم کے خاموش ہوجانے پر سننے والے کو خبر کا فائدہ حاصل ہوگیا ۔
(۱۱) الاسم المعرب :
ھُوَ کُلُّ اِسْمٍ رُکِّبَ مَعَ غَیْرِہٖ وَلَا یَشْبَہُ مَبْنِيَّ اْلَأصْلِ نَحْوُ'' زَیْدٌ'' فِيْ'' قَامَ زَیْدٌ''
ترجمہ : اسم معرب سے مراد ہر وہ اسم ہے جواپنے عامل سے مرکّب ہو اور مبنی الاصل (یعنی ماضی ، امرحاضر معروف اورحروف ) سے مشابہت نہ رکھتا ہو ۔ جیسے قَامَ زَیْدٌمیں زَیْدٌ ۔
، : اس مثال میں زَیْدٌ معرب ہے کیونکہ یہ قَامَ کے ساتھ ترکیب میں واقع ہوا ہے اور مبنی الاصل سے مشابہت بھی نہیں رکھتا ۔
(۱۲) الاعراب :
مَا بِہٖ یَخْتَلِفُ اٰخِرُالْمُعْرَبِ کَالضَّمَّۃِ وَالْفَتْحَۃِ وَالْکَسْرَۃِ وَالْوَاوِ وَالْأَلِفِ وَالْیَائِ
ترجمہ : جس کے ذریعے اسمِ معرب کا آخر تبدیل کیا جائے اسے اعراب کہتے ہیں مثلاً ضمہ ، فتحہ ، کسرہ اور واؤ، الف، ی ۔
، : ضمہ ، فتحہ ، کسرہ کو اعراب بالحرکت کہتے ہیں اور واؤ، الف، ی کو اعراب بالحروف کہا جاتا ہے ۔
(۱۳) العامل :
مَابِہٖ رَفْعٌ أَوْ نَصَبٌ أَوْجَرٌّ نحو ''ضَرَبَ'' فِي''ضَرَبَ زَیْدٌ''
ترجمہ : جس کے سبب کسی لفظ پر رفع ، نصب یاجر آئے اسے عامل کہتے ہیں ۔ جیسے ''ضَرَبَ زَیْدٌ'' میں '' ضَرَبَ ۔ ''
(۱۴) محل الاعراب :
ھُوَ الْحَرْفُ الْأَخِیْرُ نحو دَالٍ فی''ضَرَبَ زَیْدٌ''
ترجمہ : اسم کے آخری حرف کو محلِّ اعراب کہا جاتا ہے ۔ جیسے ضَرَبَ زَیْدٌمیں ’’د‘‘ ۔
(۱۵) اَلْمُفْرَدُ الْمُنْصَرِفُ الصَّحِیْحُ :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع