30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی بھلائی کا سبب بنائے ۔ ہمیں زیرِ گنبدِ خضراء شہادت، جنّت البقیع میں مدفن اور جنّت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے ۔ آمین بجاہ النبی الامینصلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلَّم رمضان المبارک ۱۴۲۵ھ
بسم اللہ الرحمن الرحیم ط الحمد لمن ھو اعرف المعارف والصلوۃ والسلام علی من ھو معلم العوارف المعارف وعلی الہ وصحبہ اصحاب معارف العوارف امابعد
کسی بھی علم و فن کے حصول کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ اوّلاً اس علم یا فن کی بنیادی اصطلاحات اور ان کی تعریفات کو جانا جائے ۔ پھر تفصیلی مسائل سمجھے جائیں اور اس کے بعد ہی دلائل و علل اور قیل و قال کے میدان میں پیش قدمی کی جائے ۔ مگر عموماً ایسا ہوتا ہے کہ طلبہ آغاز ہی میں کسی علم یا فن کی اصطلاحات کو علی وجہ البصیرت سمجھے بغیر مسائل اور دلائل اور علل و ابحاث میں پڑ جاتے ہیں ۔ پھر اگر ان سے اس فن کے بارے میں کوئی بنیادی بات دریافت کی جائے تو بغلیں جھانکتے دکھائی دیتے ہیں ۔
بنیادی طور پر ضرورت اس بات کی ہے کہ اولاً اصطلاحات کی تعریفات کا استحضار کیا جائے پھربقیہ منزلیں طے کی جائیں غالباً اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی مجلس المدینۃ العلمیۃ کے شعبہ درسی کتب کے ذمہ دار اور جامعۃ المدینہ باب المدینہ (کراچی )کے مدرس نے ’’، ‘‘ کے نام سے یہ رسالہ مرتب فرمایا ہے جس میں علم نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع فرما دی ہیں ۔ اگر طلبہ ان تعریفات کا استحضار کر لیں تو علمِ نحو کے مسائل وابحاث سمجھنے میں بہت سہولت رہے گی، ان شاء اللہ عزوجل
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور اسے مؤلف کیلئے باعث ِنجات اور طلبہ کیلئے نافع فی المہمات بنائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہ وصحبہ وبارک وسلم دائماً ابداً ۔ شعبہ درسی کتب ، مجلس المدینۃ العلمیۃ(دعوتِ اسلامی)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ
اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللّٰہ ِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
(۱) النحو :
اَلنَّحْوُعِلْمٌ بِأُصُوْلٍ یُعْرَفُ بِھَا أَحْوَالُ أَوَاخِرِالْکَلِمِ الثَّلٰثِ مِنْ حَیْثُ الْإِعْرَابِ وَالْبِنَاءِ وَکَیْفِیَّۃُ تَرْکِیْبِ بَعْضِھَا مَعَ بَعْضٍ ۔
ترجمہ : نحو چند ایسے اصولوں کے علم کا نام ہے جن کے ذریعے تینوں کلمات (یعنی اسم، فعل ، حرف)کے آخر کے احوال معرب اور مبنی ہونے کی حیثیت سے پہچانے جاتے ہیں اور ان کلمات کو ایک دوسرے کے ساتھ ملانے کا طریقہ معلوم ہوتا ہے ۔
(۲) الغرض منہ :
صِیَانَۃُ الذِّھْنِ عَنِ الْخَطَاء اللَّفْظِیِّ فِيْ کَلَامِ الْعَرَبِ ۔
ترجمہ : نحو کی غرض عربی کلام کرتے وقت ذہن کو خطائے لفظی سے بچاناہے ۔
(۳) موضوعہ :
اَلْکَلِمَۃُ وَالْکَلَامُ ۔
ترجمہ : نحوکاموضوع کلمہ اور کلام ہیں ۔
، : کسی بھی علم کا موضوع وہ شی ہوتی ہے جس کے احوال سے متعلق اس علم میں بحث کی جائے ، چونکہ نحو میں کلمہ اور کلام دونوں کے احوال کے بارے میں بحث کی جاتی ہے لہذا یہ دونوں علمِ نحو کا موضوع ہیں ۔
(۴) اللفظ :
مَایَتَلَفَّظُ بِہِ الْإِنْسَانُ نَحْوُ زَیْدٍ
ترجمہ : جس کا انسان تلفظ کرے اسے لفظ کہتے ہیں ۔ جیسے زَیْدٌ
(۵) الکلمۃ :
اَلْکَلِمَۃُ لَفْظٌ وُضِعَ لِمَعْنًی مُفْرَدٍ نَحْوُ خَالِدٍ
ترجمہ : کلمہ وہ لفظ ہے جسے مفرد معنی کے لئے وضع کیا گیا ہو ۔ جیسیخَالِدٌ
(۶) الاسم :
اَلْاِسْمُ کَلِمَۃٌ تَدُلُّ عَلٰی مَعْنًی فِيْ نَفْسِہَا غَیْرِ مُقْتَرِنٍ بِأَحَدِ الْأَ زْمِنَۃِ الثَّلَاثَۃِ نحو کِتَابٍ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع