دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tareefat e Nahvia | تعریفات نحویہ

book_icon
تعریفات نحویہ

(۱۳)  حق وباطل کا فرق :           یہ کتاب حافظ ملت عبدالعزیز مبارکپوری رحمہ اللہ کی تالیف  ہے ’’جسے حق وباطل کا فرق ‘‘کے نام سے شائع کیا گیا ہے ۔ مصنف علیہ الرحمۃ نے عقائد حقہ وباطلہ کے فرق کو نہایت آسان انداز میں سوالاً جواباً پیش کیا ہے جس کی وجہ سے کم تعلیم یافتہ لوگ بھی اس کا آسانی سے مطالعہ کرسکتے ہیں ۔ (کل صفحات : 50)

(۱۴)   تحقیقات :             یہ کتاب فقیہ اعظم ہند ، مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمۃتالیف ہے ، تحقیقی انداز میں لکھی گئی اس کتاب میں بدمذھبوں کی طرف سے وارد ہونے والے اعتراضات کے تسلی بخش جوابات دئیے گئے ہیں ۔ متلاشیانِ حق کے لئے نور کا مینارہ ہے ۔ (کل صفحات : 142)

(۱۵)  اربعین حنفیہ  :                 یہ کتاب فقیہ اعظم حضرت علامہ ابویوسف محمد شریف نقشبندی علیہ الرحمۃ کی تالیف ہے ۔ جس میں نماز سے متعلق چالیس احادیث کو جمع کیا گیا ہے اور اختلافی مسائل میں حنفی مذہب کی تقویت نہایت مدلل انداز میں بیان کی گئی ہے ۔  (کل صفحات : 112)

(۱۶)  بیٹے کو نصیحت  :        یہ امام غزالی علیہ الرحمۃ کی کتاب’’،  ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔  بچوں کی تربیت کے لیے لاجواب کتاب ہے اس میں اخلاص، مذمت مال اور توکل جیسے مضامین شامل ہیں ۔  (کل صفحات :  : 64)

(۱۷)  طلاق کے آسان مسائل  :               اس فقہی کتاب میں مسائل طلاق کو عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے جس کی بنا پر طلاق سے متعلق عوام الناس میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کافی حد تک ازالہ ہوسکتاہے ۔ (کل صفحات : 30)

 (۱۸)  توبہ کی روایات وحکایات  :        اس کتاب کی ابتداء میں توبہ کی ضرورت کا بیان ہے ، پھر توبہ کی اہمیت وفضائل مذکورہیں ۔ اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ سچی توبہ کس طرح کی جاسکتی ہے ؟اور آخر میں توبہ کرنے والوں کے تقریباً 55واقعات بھی نقل کئے گئے ہیں ۔ امیدِ واثق ہے کہ یہ کتاب اصلاحی کتب میں بہترین اضافہ متصور ہوگی ۔ ،  (کل صفحات : 124)

(۱۹)  الدعوۃ الی الفکر (عربی) :                 یہ کتاب محقق جلیل مولانامنشاء تابش قصوری مدظلہ العالی کی مایہ ناز تالیف ’’دعوت ِ فکر ‘‘کا عربی ترجمہ ہے جس میں بدمذہبوں کو اپنی روش پر نظرثانی کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔  (کل صفحات : 148)

(۲۰)آداب مرشدِ کامل (مکمل پانچ حصے ) :     فی زمانہ ایک طرف ناقص اورکامل پیر کا امتیاز مشکل ہے تو دوسری طرف جو کسی کامل مرشِد کے دامن سے وابستہ ہیں بھی تو انہیں اپنے مرشِد کے ظاہری و باطنی آداب سے آشنائی نہیں  ۔ اِن حالات میں اس بات کی اَشَد ضَرورت مَحسوس ہوئی کہ کوئی ایسی تحریرہو جس سے شریعَت کی روشنی میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ناقص اور کامل مرشِد کی پہچان بھی ہو سکے اور کامل مرشِد کے دامن سے وابستگان آدابِ مرشِد سے مطلع ہوکر ناواقفیت کی بنا پر طریقت کی راہ میں ہونے والے ناقابلِ تصور نقصان سے بھی مَحفوظ رہ سکیں  ۔ اس حقیقت کو جاننے اور مرشِدِ کامل کے آداب سمجھنے کیلئے آدابِ مرشِدِ کامل کے مکمل پانچ حصوں پرمشتمل اس کتاب میں شریعَت و طریقت سے متعلق ضَروری معلومات پیش کرنے کی سعی کی گئی ہے ۔  (کل صفحات : تقریباً200)

(۲۱)  ٹی وی اور مُووی :               فی زمانہ حالات بڑی تیزی کے ساتھ تنزلی کی طرف بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں ۔ ایک طرف بے عملی کا سیلاب اپنی تباہی مچا رہا ہے تو دوسری طرف بد عقیدگی کے خوفناک طوفان کی ہولناکیاں بربادی کے بھیانک مناظر پیش کررہی ہیں ۔ ان حالات میں میڈیا کا طرزِ عمل بھی سب کے سامنے ہے ۔

                ’ ’T.Vاورمُووی ‘‘نامی اس رسالے میں ٹی وی اور مُووی کے ناجائز استعمال کی تباہ کاریوں اور جائز استعمال کی مختلف صورتوں اور فی زمانہ اس کی ضرورت کا بیان ہے  ۔ (کل صفحات : 32)

(۲۲)  فتاوی اہل سنت  :              اس سلسلے میں سات حصے شائع ہوچکے ہیں ۔

(۲۳)  عجائب القرآن مع غرائب القرآن  :             اس کتاب کی جدید کمپوزنگ ، پرانے نسخے سے مطابقت اور نہایت احتیاط سے پروف ریڈنگ کی گئی ہے ۔ حوالہ جات کی تخریج بھی کی گئی ہے  ۔ (کل صفحات  : 206)

(۲۴)  جنت میں لے جانے والے اعمال   :        اس کتاب میں مختلف نیک اعمال مثلاً حصول ِ علم ، نماز، روزہ ، حج، زکوۃ، دیگر صدقات، تلاوتِ قرآن ، صبر ، حسن اخلاق ، توبہ، خوف ِ خدا عزوجل اور درود پاک کے ثواب کے بارے میں دوہزار2000 سے زائد احادیث موجود ہیں  ۔ اس کتاب کا مطالعہ کرنے والے خود میں عمل کا جذبہ بیدار ہوتا محسوس کریں گے ان شاء اللہ عزوجل ۔ نیکی کی دعوت عام کرنے کا جذبہ رکھنے والے مسلمانوں کے لئے اس میں کثیر مواد موجود ہے ۔  ۔ (تقریباً 1000 صفحات )

،

(۱)  تعریفاتِ نحویہ  :                 اس رسالہ میں علم نحو کی مشہور اصطلاحات کی تعریفات مع امثلہ و توضیحات جمع کردی گئی ہیں ۔ اگر طلباء ان تعریفات کا استحضار کر لیں تو علمِ نحو کے مسائل وابحاث سمجھنے میں بہت سہولت رہے گی، ان شاء اللہ عزوجل ۔ (کل صفحات : 45)

(۲)  کتاب العقائد  :      صدر الافاضل حضرت علامہ سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃ کی تصنیف کردہ اس کتاب میں اسلامی عقائد اور حدیث ِ پاک کی روشنی میں قیامت سے پہلے پیدا ہونے والے تیس جھوٹے مدعیان ِ نبوت (کذّابوں )میں سے چند کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔ یہ کتاب کئی مدارس کے نصاب میں بھی شامل ہے ۔ (کل صفحات : 64)

(۳)  نزھۃ النظر شرح نخبۃ الفکر  :     یہ کتاب فن ِاصول حدیث میں لکھی گئی امام حافظ علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمۃ کی بے مثال تالیف ’’،  ‘‘کی عربی  شرح ہے ۔ اس شرح میں قوت وضعف کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ، ان کے درجات اور محدثیں کی استعمال کردہ اصطلاحات کی وضاحت درج کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ (کل صفحات : 175)

(۳)  زبدۃ الفکرشرح نخبۃ الفکر  :        یہ کتاب فن ِاصول حدیث میں لکھی گئی امام حافظ علامہ ابن حجر عسقلانی علیہ الرحمۃ کی بے مثال تالیف ’’،  ‘‘کی اردو شرح ہے ۔ اس شرح میں قوت وضعف کے اعتبار سے حدیث کی اقسام ، ان کے درجات اور محدثیں کی استعمال کردہ اصطلاحات کی وضاحت درج کی گئی ہے ۔ طلبہ کے لئے انتہائی مفید ہے ۔ (کل صفحات : 91)

(۴)  شریعت میں عرف کی اہمیت  :                یہ رسالہ امام سید محمد امین بن عمر عابدین شامی علیہ الرحمۃ کے عرف سے متعلق تحریر کردہ عربی رسالے ’’،  ‘‘کا عربی ترجمہ ہے ۔ تخصص فی الفقہ کے طلباء اس کا ضرور مطالعہ کریں ۔ (کل صفحات : 105)

(۵)  اربعین النوویہ(عربی)  :    علامہ شرف الدین نووی علیہ الرحمۃ کی تالیف جو کہ کثیر مدارس کے نصاب میں شامل ہے ۔ اس کتاب کو خوبصورت انداز میں شائع کیا گیا ہے ۔  (کل صفحات : 121)

(۶)  نصاب التجوید  :   اس کتاب میں درست مخارج سے حروف ِ قرآنیہ کی ادائیگی کی معرفت کا بیان ہے ۔ مدارس دینیہ کے طلبہ کے لئے بے حد مفید ہے ۔  (کل صفحات : 79)

(۷)  گلدستہ عقائد واعمال : : اس کتاب میں ارکانِ اسلام کی وضاحت بیان کی گئی ہے ۔  :                 (کل صفحات : 180)

،

ان رسائل کے عربی تراجم شائع ہوچکے ہیں  :

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن