دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Tareefat e Nahvia | تعریفات نحویہ

book_icon
تعریفات نحویہ

کئے گئے ہیں  ۔ (کل صفحات : ۱۰۰)

(۹)   عیدین میں گلے ملنا کیسا؟     یہ رسالہ (وشاح الجید في تحلیل معانقۃ العید) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ اس رسالے میں عیدین میں گلے ملنے کو بدعت کہنے والوں کے رد میں دلائل سے مزیّن تفصیلی فتویٰ شامل ہے  ۔ (کل صفحات : ۵۵)

(۱۰)   راہِ خداعز وجل میں خرچ کرنے کے فضائل :   یہ رسالہ (رادّ القحط والوباء بدعوۃ الجیران ومواساۃ الفقراء) کی تسہیل وتخریج پر مشتمل ہے ۔ یہ رسالہ پڑوسیوں اور فقراء سے خیرخواہی اوروباء کو ٹالنے کے لیے صدقہ کے فضائل پر مشتمل احادیث وحکایات کابہترین مجموعہ ہے  ۔ (کل صفحات : ۴۰)

(۱۱) دعاء کے فضائل :         یہ رسالہ( أحسن الوعاء لآداب الدعاء معہ ذیل المدعا لأحسن الوعاء)کی حاشیہ و تسہیل او رتخریج پر مشتمل ہے ، جس میں دعاء سے متعلق تفصیلی احکام کابیان ہے اور ہر ہر موضوع پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے  (کل صفحات : ۱۴۰)

 شائع ہونے والے عربی رسائل :

                 از امام اہل سنت مجدد دین وملت مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن

، (کل صفحات : ۷۴)، (کل صفحات : ۷۷)، (کل صفحات : ۶۲)، (کل صفحات : ۶۰)، (کل صفحات : ۴۶)، (کل صفحات : ۷۰)، (کل صفحات : ۹۳)، (کل صفحات : ۱۹۴)

،

(۱)  خوف ِخدا عزوجل  :              اس کتاب میں خوفِ خدا عزوجلسے متعلق کثیر آیاتِ کریمہ ، احادیث ِ مبارکہ اور بزرگانِ دین کے اقوال واحوال کے بکھرے ہوئے موتیوں کو سلک ِ تحریر میں پرونے کی کوشش کی گئی ہے  ۔ (کل صفحات : 160)

(۲)   انفرادی کوشش :                 اس کتاب میں نیکی کی دعوت کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کے لئے انفرادی کوشش کی ضرورت ، اسکی اہمیت ، اس کے فضائل اور انفرادی کوشش کرنے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے  ۔ علاوہ ازیں اسلاف کی انفرادی کوشش کے ’’۹۹‘‘ منتخب واقعات کو بھی جمع کیا گیا ہے جس میں  بانی ٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے ’’۲۵ ‘‘ واقعات بھی شامل ہیں نیز کتاب کے آخر میں انفرادی کوشش کے عملی طریقے کی مثالیں بھی پیش کی گئی ہیں ۔ (کل صفحات : 200)

(۳)   شاہراہ اولیاء :         یہ رسالہ سیدنا امام محمد غزالی علیہ الرحمۃ کی تصنیف ’’، ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے  ۔ اس رسالے میں امام غزالی علیہ الرحمۃ نے مختلف موضوعات کے تحت منفرد انداز میں غور وفکریعنی’’فکرِ  مد ینہ‘‘ کرنے کی ترغیب ارشاد فرمائی ہے  ۔ مثلاً انسان کو چاہئے کہ دن اور رات پر غور کرے کہ جب دن کی روشنی پھیل جاتی ہے تو رات کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے اسی طرح جب نیکیوں کا نور انسان کو حاصل ہوجائے تو اس کے اعضاء سے گناہوں کی تاریکی رخصت ہوجاتی ہے ۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت غور کرے کہ کس عظمت والے رب عزوجل کے گھر میں داخل ہو رہا ہے ؟ اسی طرح عبادت کرتے وقت غور کر ے کہ اس میں میرا کوئی کمال نہیں یہ تو رب تعالیٰ کا احسان ہے کہ اس نے مجھے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی ، علی ھذا القیاس  ۔ (کل صفحات : 36)

(۴)   فکرِ مدینہ  :          اس کتاب میں فکر ِمدینہ (یعنی محاسبے ) کی ضرورت ، اسکی اہمیت ، اس کے فوائداور بزرگانِ دین کی فکرِ مدینہ کے ’’131‘‘ واقعات کو جمع کیا گیا ہے جس میں بانی ٔ دعوتِ اسلامی امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتھم العالیہ کے ۴۱ واقعات بھی شامل ہیں نیز مختلف موضوعات پر فکرِ مدینہ کرنے کا عملی طریقہ بھی بیان کیا گیا ہے ۔ (کل صفحات : 164)

(۵)   امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟             اس رسالے میں اُن تمام مسائل کا حل بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو ایک طالب علم کو امتحانات کی تیاری کے دوران درپیش ہوسکتے ہیں ۔ یہ رسالہ بنیادی طور پردرسِ نظامی کے طلباء اسلامی بھائیوں کو مدِ نظر رکھ کر لکھا گیا ہے ، لیکن اسکول وکالج میں پڑھنے والے طلباء (Students)کے لئے بھی یکساں مفید ہے  ۔ اس لئے انفرادی کوشش کرنے والے اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ یہ رسالہ اِن طلباء تک بھی پہنچائیں کیونکہ اس رسالہ میں اپنے مدنی مقصد’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ، ان شاء اللہ عزوجل ‘‘ کو پیش ِ نظر رکھتے ہوئے بہت سے مقامات پر نیکی کی دعوت بھی پیش کی گئی ہے ۔  (کل صفحات : 132)

(۶)  نمازمیں لقمہ دینے کے مسائل  :            نماز میں لقمہ دینے کے مسائل پر مشتمل ایک کتاب جس میں مختلف صورتوں کا حکم اکابرین رحمہم اللہ کی کتابوں سے ایک جگہ جمع کرنے کی سعی کی گئی ہے تا کہ عوام الناس کی ان مسائل تک آسانی سے رسائی ہو سکے اور اس مسئلہ کے بارے میں لوگوں میں جو مختلف قسم کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں ان کا ازالہ ہو سکے ۔  (کل صفحات : 39)

(۷)   جنت کی دوچابیاں  :       اس کتاب میں پہلے جنت کی نعمتوں کا بیان کیا گیا ہے ، پھر سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے زبان وشرم گاہ کی حفاظت سے متعلق دی گئی ایک بشارت ذکر کی گئی ہے ۔ اس کے بعد تفصیلاً بتایا گیا ہے کہ ہم اس ضمانت کے حق دار کس طرح بن سکتے ہیں  ۔ حسب ِ ضرورت شرعی مسائل بھی ذکر کئے گئے ہیں ۔ امیدِ واثق ہے کہ زبان اور شرم گاہ کی حفاظت کے بارے میں ایک مقام پر اتنی تفصیل آپ کو کسی دوسری کتاب میں نہ ملے گی ۔ ،  (کل صفحات : 152)

(۸)   کامیاب استاذ کون،          اس کتاب میں ان تمام امور کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن کا تعلق ِ تدریس سے ہوسکتا ہے مثلاً سبق کی تیاری، سبق پڑھانے کا طریقہ ، سننے کا طریقہ علی ھذا القیاس ۔ یہ کتاب بنیادی طور پر شعبہ درسِ نظامی کو مدِ نظر رکھ کر لکھی گئی ہے لیکن حفظ وناظرہ کے اساتذہ بھی معمولی ترمیم کے ساتھ اس سے بخوبی فائدہ اٹھا سکتے ہیں نیز اسکول وکالجز میں پڑھانے والے اساتذہ کے لئے بھی اس کتاب کا مطالعہ فائدے سے خالی نہیں ہے ۔  (کل صفحات : 43)

(۹)   نصاب مدنی قافلہ :            اس کتاب میں مدنی قافلہ سے متعلق امور کا بیان ہے ، مثلاً مدنی قافلہ کی اہمیت ، مدنی قافلہ کیسے تیار کیا جائے ، مدنی قافلہ کا جدول ، اس جدول پر عمل کس طرح کیا جائے ، امیر قافلہ کیسا ہونا چاہئیے ؟ علاوہ ازیں موضوع کی مناسبت سے امیرِ اہل ِ سنت بانی دعوت ِ اسلامی مدظلہ العالی کے عطا کردہ مدنی پھول بھی اس کتاب میں سجادئیے گئے ہیں ۔ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے ۔ (کل صفحات : 196)

(۱۰)   حسنِ اخلاق :       یہ کتاب دنیائے اسلام کے عظیم محدث سیدنا امام طبرانی علیہ الرحمۃ کی شاہکار تألیف ’’، ‘‘‘ کا ترجمہ ہے  ۔ اس کتاب میں امام طبرانی علیہ الرحمۃ نے اخلاق کے مختلف شعبوں کے متعلق احادیث جمع کی ہیں  ۔ امید ِ واثق ہے کہ یہ کتاب شب وروز انفرادی کوشش میں مصروف رہنے والے اسلامی بھائیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی  ان شاء اللہ عزوجل ۔ (کل صفحات : 74)

(۱۱)  فیضانِ احیاء العلوم :    یہ کتاب امام غزالی علیہ الرحمۃ کی مایہ ناز کتاب ’’،  ‘‘کی تلخیص و تسہیل ہے جسے درس دینے کے انداز میں مرتب کیا گیا ہے  ۔ اخلاص ، مذمت دنیا ، توکل ، صبر جیسے مضامین پر مشتمل ہے ۔  (کل صفحات : 325)

(۱۲)   راہِ علم  :               یہ رسالہ ’’،  ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے جس میں ان امور کا بیان ہے جن کی رعایت راہ علم پر چلنے والے کے لئے ضروری ہے  ۔ اور ان باتوں کاذکر ہے جن سے اجتناب معلم ومتعلم کے لئے ضروری ہے ۔ (کل صفحات : 102)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن